11/08/2025
🎥 بریکنگ نیوز، نوشہرہ میں 16 کروڑ کا جعلی بینک ڈپازٹ اسکینڈل! 🎥
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے سرکار سے بڑی نوسربازی کی کوشش ناکام بنادی، مافیا پر کاری ضرب،
نوشہرہ میں معدنیات کی نیلامی کے دوران اربوں کے کھیل کا پردہ چاک ہو گیا۔
4 اگست 2025 کو مائنز اینڈ منرل ڈیولپمنٹ نوشہرہ کے دفتر میں ایک کال ڈپازٹ رسید (CDR) جمع کرائی گئی، جس کی مالیت تھی 164,451,000 روپے — یعنی 16 کروڑ 44 لاکھ 51 ہزار روپے!
یہ CDR نمبر 1931036، نام محمد طارق اور بینک برانچ MCB گلشنِ راوی لاہور بتایا گیا۔
لیکن جب بینک سے تصدیق کی گئی تو چونکا دینے والا انکشاف ہوا
یہ CDR کبھی جاری نہیں ہواکہ یہ مکمل طور پر جعلی ہے!
آکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے معاملہ پولیس کے حوالے کیا۔
تھانہ نوشہرہ کینٹ میں مقدمہ درج ہوا، ایک ملزم گرفتار، جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
محکمہ معدنیات اور پولیس کے مطابق یہ ایک منظم گروہ کا کام ہو سکتا ہے جو قیمتی معدنی وسائل پر قبضے کے لیے بڑے پیمانے پر فراڈ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان اور کامران خٹک نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ یہ اسکینڈل صوبے کے بڑے مالیاتی فراڈز میں سے ایک ہو سکتا ہے، اور اس میں مزید اہم کرداروں کے ملوث ہونے کے امکانات ہیں۔