22/08/2024
یہ خاتون کسی صنعتکار کی بیوی ہیں۔ اس نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر کراچی یونیورسٹی کی طالبہ آمنہ عارف اور اس کے والد پر گاڑی چڑھادی جو موقع پر چل بسے۔ مبینہ طور پر 3 دیگر افراد بھی اس میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
اب یہ پولیس کے اے سی روم میں بیٹھی ہیں۔ کیونکہ اس کے شوہر کے پاس پیسہ ہے اور اگر اس کی جگہ کوئی غریب ہوتا تو ابھی لاک اپ میں ہوتا۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں طاقتور کیلئے الگ قانون ہے اور عام آدمی کیلئے الگ قانون ہے۔ اس لئے تلخ حقیقت یہی ہے کہ ہم روئیں پیٹیں یا چیخیں یہ خاتون کچھ عرصے بعد وکٹری کا نشان بناتے ہوئے رہا ہوجائیں گی۔
امیر زادی نتاشا کی جان بچانے کے لیئے 24 گھنٹے کے اندر اسے پاگل قرار دیا گیا۔ وہ پاگل جو سات کروڑ روپے کی گاڑی چلا رہی تھی۔
ایک اور باپ اور بیٹی اندھے انصاف کی بھینٹ چڑھ گۓ