Pirpiai news network

Pirpiai news network News, information updates telecast
(3)

01/11/2025

مہران عرف مانو کی طرف سے پردیسیوں کیلئے چند اشعار۔۔۔

29/09/2025
17/09/2025

PSL 2025
Starting Soon (JANABAD SHAHEENS)👍

🌟 گاؤں کا فخر 🌟پیرپیائی بیلہ کورونہ کے ہونہار طالب علم✨ ولید خان ولد شاہ فاروق ✨نے فرسٹ ائیر الیکٹریکل ٹیکنالوجی میں 900...
17/09/2025

🌟 گاؤں کا فخر 🌟

پیرپیائی بیلہ کورونہ کے ہونہار طالب علم
✨ ولید خان ولد شاہ فاروق ✨
نے فرسٹ ائیر الیکٹریکل ٹیکنالوجی میں 900/1100 نمبر لے کر ضلع نوشہرہ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ 🎉

ایسے طلباء نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے گاؤں اور علاقے کیلئے باعثِ فخر ہوتے ہیں۔
👏 اللہ پاک مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

15/09/2025

⚡ بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ ناقابلِ برداشت ہے!
اب مزید خاموشی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

✊ آئیے!
اپنے حق کیلئے ایک ہو جائیں،
ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوں
اور اپنی طاقتور آواز سے حکمرانوں کو جگائیں۔

📢 یاد رکھیں:
متحد عوام ہی سب سے بڑی طاقت ہے!

13/09/2025

"The Zahoor's Scholarship"
کے زیر اہتمام پیرپیائی میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میٹرک، ایف اے اور ایف ایس سی کے ان طلباء و طالبات کو نقد انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا جو مقامی سرکاری سکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم ہیں۔

تقریب میں گاؤں کے مشران، عرفان غفور لالا سمیت پیرپیائی کے تینوں چیئرمین بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر مہمانانِ گرامی نے دی ظہورز اسکالرشپس کی جانب سے تعلیم کے فروغ اور ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

شرکاء نے اس اقدام کو سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء کو مزید محنت اور کامیابی کی طرف راغب کرنے کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا

04/09/2025

*پیرپیائی میں دریائے کابل کے کنارے حفاظتی دیوار تاحال نامکمل*

دریائے کابل کے کنارے پیرپیائی کے مقام پر حفاظتی دیوار کی تعمیر ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی۔ یاد رہے کہ 2010 کے سیلاب کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس منصوبے کے لیے فنڈ منظور کیا تھا، جس پر 2014 میں باقاعدہ کام شروع ہوا۔ تاہم پیرپیائی کے قریب دیوار کی ایک پٹی اب تک نامکمل ہے جس کی وجہ سے گاؤں کو دوبارہ سیلاب کے خطرات لاحق ہیں۔

گاؤں کے عوام "نیسپاک" کے ڈائریکٹر جناب ظفر امان اور منصوبے کے ٹھیکیدار جناب بلال—جو دونوں پیرپیائی کے ہی باسی ہیں—سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس نامکمل حصے کی تکمیل کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ گاؤں کے رہائشیوں کو مستقل طور پر محفوظ بنایا جاسکے۔

بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز بلند کرنے اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر عوامی حقوق کیلئے سیسہ پلائی دیوار بننے ...
20/08/2025

بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز بلند کرنے اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر عوامی حقوق کیلئے سیسہ پلائی دیوار بننے والے پیرپیائی، اضاخیل اور لیبر کالونی امانگڑھ کے نڈر مشران کو سلامِ عقیدت۔
یہ اتحاد اور یکجہتی ہماری اصل طاقت ہے۔ اگر ہم اسی طرح ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے تو ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ظلم و جبر کا خاتمہ ہوگا، عوامی مسائل حل ہوں گے اور ہمارا علاقہ خوشحالی و ترقی کی روشن مثال بنے گا

15/08/2025

الحمدللہ!
گزشتہ دنوں لوڈشیڈنگ کے خلاف پرامن احتجاج کے دوران پولیس گردی کا نشانہ بننے والے اسیرانِ پیرپیائی، ازاخیل اور لیبر کالونی کے غیور مشران کی ضمانت منظور ہوگئی۔
یہ کامیابی پوری عوام کی یکجہتی، قربانی اور حق کیلئے ڈٹے رہنے کا نتیجہ ہے۔

تمام اہلیانِ علاقہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
✊🏽 ظلم کے آگے جھکنا نہیں، حق کیلئے ڈٹنا ہے!

13/08/2025

کل، ان شاء اللہ
پیرپیائی اسٹاپ پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ہم اپنے گرفتار مشران کی رہائی اور پولیس کی طرف سے ہونے والے ظلم و فسطائیت کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے۔
آئیے، اپنے حق، انصاف اور عزت کی آواز بلند کریں۔

Address

Nowshera

Telephone

+97333631874

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pirpiai news network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pirpiai news network:

Share