ABRAR News Network

  • Home
  • ABRAR News Network

ABRAR News Network اس پیج پر ہم آپ کو ہر خبر سے باخبر رکھیں گے

سب انسپكٹر عاقب خان کا تبادلہ ضلع صوابی سے اپر یشن ونگ نو شہرہ ہوگیا....Aqib Khan
16/07/2025

سب انسپكٹر عاقب خان کا تبادلہ ضلع صوابی سے اپر یشن ونگ نو شہرہ ہوگیا....
Aqib Khan

ایس ایچ او اشفاق خان تھانہ آکوڑہ خٹک سے  ایس ایچ او تھانہ پبی تعینات
16/07/2025

ایس ایچ او اشفاق خان تھانہ آکوڑہ خٹک سے ایس ایچ او تھانہ پبی تعینات

16/07/2025

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں (مولانا عبد الحق ثانی)
چینی کی قیمتوں میں اضافہ اور چینی درآمد کرنے کے فیصلے کی تحقیات ہونی چاہیے (مولانا عبد الحق ثانی)

(اکوڑہ خٹک) جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا عبد الحق ثانی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب دشمی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا براہ راست اثر غریب عوام پر ہوگا۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔ حالیہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ اور چینی برآمد کرنے کے فیصلے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ اور شوگر مافیا کے خلاف فوری اقدامات اٹھانے چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبد الحق ثانی نے اکوڑہ خٹک میں جمعیت علماء اسلام (س) کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

*نوشہرہ۔تھانہ پبی پولیس کی بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی.**گروہ کا سرغنہ گرفتار،موٹر سائیکل ف...
16/07/2025

*نوشہرہ۔تھانہ پبی پولیس کی بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی.*

*گروہ کا سرغنہ گرفتار،موٹر سائیکل فروختگی رقم برامد، تفتیش جاری،مذید انکشافات متوقع۔*

تفصیلات کے مطابق۔مسمی منظور خان ولد اسلام الدین ساکن اکںرپورہ نےپبی پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں نے پبی ھسپتال کار پارکنگ میں اپنی موٹر سائیکل کھڑی کرکے ڈاکٹری معائینے کےلیے گیا واپسی پر موٹر سائیکل عدم موجود پائی گئی،مدعی نے برخلاف ملزمان آمین ولد رحمن اللہ ساکن کگہ ولہ پشاور،اویس ولد تلاوت خان ساکن سوڑیزی پایان پشاور کے خلاف دعویداری کی۔

عدنان اعظم SDPO پبی سرکل نے طاہر احمد SHO تھانہ پبی،یوسف جان PASIکو ٹاسک حوالہ کیا۔

ٹیم نے انتھک محنت سے گروہ کے سرغنہ آمین ولد رحمان اللہ کو حراست میں لیا نشاندھی پر موٹر سائیکل فروختگی رقم میں ملزم کا حصہ برآمد کیاگیا،شریک جرم کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاپٹرول کی قیمت میں 5روپے 36پیسے فی لیٹر اضافہ ،نوٹیفکیشن  پٹرول کی نئی...
16/07/2025

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
پٹرول کی قیمت میں 5روپے 36پیسے فی لیٹر اضافہ ،نوٹیفکیشن
پٹرول کی نئی قیمت 272روپے 15پیسے فی لیٹر ہو گئی،نوٹیفکیشن
ڈیزل کی قیمت میں 11روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ ،نوٹیفکیشن
ڈیزل کی نئی قیمت 284روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر،نوٹیفکیشن🚨_*

15/07/2025

نوشہرہ۔اضاخیل پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا مقابلہ،ساتھیوں کی فائرنگ سے اغوا اور قتل میں نامزد ملزم جانبحق،ڈی ایس پی کینٹ مقدم خان

کے مطابق ملزم کو نشاندہی کیلئے لے جارہاتھا ملزم کے ساتھیوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کردی پولیس گاڑی کو بھی گولیاں لگ گئی،کنسٹیبل خفاظتی جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا،ملزم نے گزشتہ دنوں ایک شہری کو اغوا کرکے قتل کے بعد لاش ٹکڑے کرکے دریا برد کردیا تھا،ڈی ایس پی مقدم خان

*نوشہرہ۔تھانہ اضاخیل کی حدود چڑھ پل کے قریب پولیس پارٹی پر حملہ، زیر حراست بھتہ خوری،قتل،اغواء،منشیات فروشی جیسے سنگین م...
15/07/2025

*نوشہرہ۔تھانہ اضاخیل کی حدود چڑھ پل کے قریب پولیس پارٹی پر حملہ، زیر حراست بھتہ خوری،قتل،اغواء،منشیات فروشی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری اجمل ولد عمر شاہ ساکن سرڈھیری ضلع چارسدہ کو چھڑوانے کی خاطر ساتھیوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،زیر حراست مجرم اشتہاری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔*

تفصیلات کے مطابق:۔بھتہ خوری،اغواء،قتل،منشیات فروشی جیسے سنگین جرائم اور مقدمہ 433مورخہ 17,06,2025جرم 365,109تھانہ نوشہرہ کینٹ میں نامزد ملزم اجمل ولد عمر شاہ ساکن سرڈھیری ضلع چارسدہ گرفتار شدہ نے دوران انٹارو گیشن اعتراف جرم کیا تھا کہ مغوی زاہد کو بعد تشدد کے قتل کیا تھا.

ملزم کو بغرض موقع نشاندھی لے جارہے تھے کہ جیسے ہی جی ٹی روڈ چڑھ پل پہنچے تو اغواء کار زیر حراست مجرم اشتہاری اجمل کو پولیس سے چھڑوانے کی خاطر اغواء کار کے ساتھیوں نے اچانک ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی،جن کی فائرنگ سے اغواء کار کی حفاظت پر مامور سپاہی اعجاز بلٹ پروف جیکٹ پر لگا پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچا جبکہ زیر حراست مجرم اشتہاری اجمل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے لگ کر موقع پر جان بحق ہوا،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب،ھلاک شدہ اغواء کار اجمل کی لاش بغرض پوسٹ مارٹم DHQ کلاں روانہ کی گئی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ اضاخیل میں مقدمہ درج کیاگیا۔ پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیکر جابجا چھاپے لگائے جارہے ہیں۔

13/07/2025
13/07/2025

نوشہرہ پبی میں باران رحمت شروع

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ABRAR News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ABRAR News Network:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share