صدائے نوشہرہ

صدائے نوشہرہ ضلع نوشہرہ پختونخوا کا بااعتماد ادارہ صدائے نوشہرہ عوام کی آواز ہے، فعال صحافیوں کی زیرنگرانی
(1)

This is an official news page which is running under the supervision of a team of senior journalists associated with the Information Department of the Government of Khyber Pakhtunkhwa. Our aim is to serve humanity.
یہ ایک آفیشل نیوز پیج ہے جوکہ گورنمنٹ آف خیبرپختونخوا کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ سینئر صحافیوں کی ٹیم کی نگرانی میں چل رہا ہے ھمارا مقصد انسانیت کی خدمت ہے.

10/09/2025
10/09/2025
10/09/2025

نوشہرہ کینٹ شوبرا چوک میں عوامی نیشنل پارٹی خدائی خدمتگار ارگنائزیشن کی طرف سے افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما خیال محمد اور صمد پراچہ میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں

10/09/2025

تحصیل جہانگیرہ کونسل کے کل کے اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن اراکین نے اپنے دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے اور اپنی حکمتِ عملی بھی تیار کر لی ہے، ذرائع کے مطابق

10/09/2025

خویشگی پولیس کو چوروں کی طرف سے سلامی پولیس چوکی کے قریب راہزنوں نے پولیس حوالدارکو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

_نوشہرہ۔ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی ہدایات پر۔جواد خان SDPO اکوڑہ سرکل کی زیر نگرانی طاہر احمد SHO تھانہ اکوڑہ وٹیم نے...
10/09/2025

_نوشہرہ۔ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی ہدایات پر۔
جواد خان SDPO اکوڑہ سرکل کی زیر نگرانی طاہر احمد SHO تھانہ اکوڑہ وٹیم نے اقدام قتل کے ملزمان سہراب گل،فقیر گل پسران قادر رسول ساکنان کنڈ خیرآباد کو 24 گھنٹے سے کم وقت میں گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔_

10/09/2025

نوشہرہ :خیبر پختونخواہ پولیس کا ٹک ٹاک پر فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کو عوام نے خوش آئند قرار دے دیا
نوشہرہ :خیبر پختونخواہ کے عوام صوبے کی غیور پولیس کے ساتھ فحاشی پھیلانے اور نام نہاد ٹک ٹاک کے خلاف اپریشن میں پولیس کے ساتھ ہیں

سوشل ویلفیئر سوسائٹی، NMC نوشہرہ کی جانب سے آج 9 ستمبر 2025 کو NMC، نوشہرہ میں ایک آرٹ فیسٹا کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی...
10/09/2025

سوشل ویلفیئر سوسائٹی، NMC نوشہرہ کی جانب سے آج 9 ستمبر 2025 کو NMC، نوشہرہ میں ایک آرٹ فیسٹا کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی نظامت ڈین/CEO، پروفیسر ڈاکٹر انور خان وزیر نے کی، اور فاتح ٹیموں میں اسناد تقسیم کیں۔

*نوشہرہ۔تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کی راہزن گروہ کے خلاف دبنگ کاروائی**اسلحہ کی نوک پر موبائل فون،موٹر سائیکل 125چھینے والا 0...
10/09/2025

*نوشہرہ۔تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کی راہزن گروہ کے خلاف دبنگ کاروائی*

*اسلحہ کی نوک پر موبائل فون،موٹر سائیکل 125چھینے والا 02 رکنی گروہ بے نقاب.*

*نشاندھی پر چھینا گیا موبائل فون،موٹر سائیکل فروختگی رقم برامد،تفتیش جاری،مذید انکشافات متوقع۔*

تفصیلات کے مطابق۔مسمی حمزہ ولد محمد طارق ساکن شاکر آباد اکوڑہ نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ گھر جارہا ہے کہ نزد ٹوبیکو کمپنی خوڑ گھر جارہا تھا کہ یکدم 02 جوان العمر لڑکوں نے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین فرار ہوئے،
مقدمہ درج کیا گیا.

ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے جواد خان SDPO کی سربراہی میں طاہر احمد SHO تھانہ اکوڑہ،بختاج خان ASI/IO کو ٹاسک حوالہ کیا۔

ٹیم نے انتھک محنت سے راہزن گروہ کے سر غنہ عدنان ولد فتح محمد ساکن آدم زئی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا، شریک جرم ساتھی سہیل کو بھی حراست میں لیا گیا۔ملزمان کی نشاندھی پر چھینا گیا موبائل فون اور موٹر سائیکل فروختگی رقم ایک لاکھ پانچ ہزار روپے برآمد کی گئی،تفتیش جاری ہے،مذید انکشافات متوقع ہیں۔

10/09/2025

نوشہرہ :ایمانداری میں اپنی مثال آپ ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر نوشہرہ ریاض خان نے جب سے اپنے عہدے کا چارج سمنبالا ہے سائلین کے مسائل دڑا دڑ حل ہو رہے ہیں

10/09/2025

نوشہرہ: سونے کی تلاش سے شہرت پانے والے عطاء اللہ خان کا بڑا اعلان

نوشہرہ () سونے کی تلاش سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے عطاء اللہ خان نے سینئر صحافی کامران خٹک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت اور اداروں سے تعاون کے خواہاں ہیں۔ کیونکہ میں ایک پُرامن شہری ہوں ۔
انہوں نے واضح کیا کہ تمام ٹیکسز ادا کرنے کو تیار ہیں،
لیکن عوام کے وسائل کو چھیننے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

عطاء اللہ خان نے کہا کہ وہ ’’جیو اور جینے دو‘‘ کے اصول پر یقین رکھتے ہیں اور اسی بنیاد پر حکومت و اداروں کے ساتھ ہر قسم کے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ تاہم انہوں نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ’’افریقی طرز کے قوانین‘‘ کسی صورت قبول نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وسائل عوام کی امانت ہیں، ان پر کسی کا ناجائز قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوامی تعاون اور انصاف کے اصولوں کے تحت ہی ترقی اور خوشحالی ممکن ہیں ۔

Address

Nowshera Keshti Pul Road
Nowshera
24100

Telephone

+923149007001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صدائے نوشہرہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to صدائے نوشہرہ:

Share