
11/07/2025
نوشہرہ بدرشی: نان روٹی کا وزن کم، عوام کا احتجاج — انتظامیہ سے سخت نوٹس لینے کی اپیل
نوشہرہ بدرشی میں نانبائیوں کی جانب سے نان روٹی کا وزن انتہائی کم کر دیا گیا ہے، روٹی پا پڑ کی طرح پتلی ۔ عوام کا کہنا ہے کہ پیسے پورے لیے جا رہے ہیں لیکن روٹی کا معیار اور وزن انتہائی ناقص ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کارروائی کی جائے اور کم وزن نان فروخت کرنے والی دکانوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں۔