TBC News Nowshera

TBC News Nowshera TBC News is the largest Urdu News web TV in Pakistan

14/08/2025

🎙 سینئر صحافیوں حافظ تفہیم الرحمان اور شاہ جی کا وی لاگ
"افغان مہاجرین کی نقل مکانی پر سہولیات کی شدید کمی — ٹرکوں کے نیچے مرد و خواتین کی پناہ، معصوم بچوں کی جانیں ضائع، اور پختون قوم کے المیے پر کھل کر گفتگو"

12/08/2025

نوشہرہ پیرپیائی میں بجلی بحران پر علاقہ میدان جنگ بن گیا،
پیرپیائی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی مظاہرہ شدید تصادم میں بدل گیا!
جی ٹی روڈ میدان جنگ — پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے
شدید فائرنگ، شیلنگ اور ہنگامہ آرائی، درجنوں زخمی، 20 سے زائد گرفتار
جماعت اسلامی کے راشد انور اور عرفان غفور بھی حراست میں

سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان اور فضل نبی کا خصوصی وی لاگ — واقعے کی مکمل تفصیل، عینی شاہدین کی زبانی!
#

12/08/2025

بریکنگ نیوز، نوشہرہ میں قیامت خیز دھماکے!
نوشہرہ بدرشی میں فوجی ایمونیشن ڈپو میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی 💥
دھماکوں سے پورا شہر لرز اُٹھا، گھن گرج سے فضاء دہل گئی!
پولیس، ریسکیو 1122 اور تمام ادارے ہنگامی طور پر متحرک
خوفزدہ شہری گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف روانہ 🏃‍♂️🏃‍♀️

11/08/2025

ولی انٹرچینج نوشہرہ، سی پیک سٹی، چائنا اکنامک زون اور موٹروے کے سنگم پر عظیم الشان پلاٹس پراجیکٹ لانچ!
گھر کا خواب، اب حقیقت! صرف 2 لاکھ روپے فی مرلہ،
سی پیک سٹی، چائنا اکنامک زون اور موٹروے کے سنگم پر!
قیمت: صرف 2 لاکھ روپے فی مرلہ،
افتتاح: معروف عالم دین شیخ ادریس
🎤 خصوصی گفتگو: قاری عنایت الرحمان حقانی (اونر)
وی لاگ: حافظ تفہیم الرحمان، شاہ جی، کامران خٹک، خالد نظیر

🏡 گھر کا خواب — اب حقیقت!

11/08/2025

🎥 بریکنگ نیوز، نوشہرہ میں 16 کروڑ کا جعلی بینک ڈپازٹ اسکینڈل! 🎥

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے سرکار سے بڑی نوسربازی کی کوشش ناکام بنادی، مافیا پر کاری ضرب،
نوشہرہ میں معدنیات کی نیلامی کے دوران اربوں کے کھیل کا پردہ چاک ہو گیا۔
4 اگست 2025 کو مائنز اینڈ منرل ڈیولپمنٹ نوشہرہ کے دفتر میں ایک کال ڈپازٹ رسید (CDR) جمع کرائی گئی، جس کی مالیت تھی 164,451,000 روپے — یعنی 16 کروڑ 44 لاکھ 51 ہزار روپے!

یہ CDR نمبر 1931036، نام محمد طارق اور بینک برانچ MCB گلشنِ راوی لاہور بتایا گیا۔
لیکن جب بینک سے تصدیق کی گئی تو چونکا دینے والا انکشاف ہوا
یہ CDR کبھی جاری نہیں ہواکہ یہ مکمل طور پر جعلی ہے!

آکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے معاملہ پولیس کے حوالے کیا۔
تھانہ نوشہرہ کینٹ میں مقدمہ درج ہوا، ایک ملزم گرفتار، جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

محکمہ معدنیات اور پولیس کے مطابق یہ ایک منظم گروہ کا کام ہو سکتا ہے جو قیمتی معدنی وسائل پر قبضے کے لیے بڑے پیمانے پر فراڈ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان اور کامران خٹک نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ یہ اسکینڈل صوبے کے بڑے مالیاتی فراڈز میں سے ایک ہو سکتا ہے، اور اس میں مزید اہم کرداروں کے ملوث ہونے کے امکانات ہیں۔

11/08/2025

نوشہرہ میں خطرناک صورتحال!
قوم جشنِ آزادی کی تیاریوں میں مصروف 🇵🇰
مگر ٹی ایم اے نوشہرہ کے ملازمین پچھلے 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

🏠 گھروں میں فاقے، چولہے ٹھنڈے!
💰 اگر فنڈز فوری جاری نہ ہوئے تو ٹی ایم اے کی تمام سروسز معطل ہونے کا خدشہ!

🎙 سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان اور فضل نبی کا وی لاگ — ملازمین کی دہائی، حکام کی خاموشی!

10/08/2025

نوشہرہ گل آباد زہریلے پانی کی زد میں — زندگی موت کا کھیل بن گئی

نوشہرہ (صدائے نوشہرہ) گل آباد کے مکین برسوں سے ماربل فیکٹریوں کے آلودہ اور کیمیکل زدہ پانی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ معمولی سی بارش بھی علاقے کو زہریلے نالے میں بدل دیتی ہے۔

اس آلودگی نے علاقے میں ہیپاٹائٹس، جلدی امراض اور سانس کی بیماریاں پھیلا دی ہیں۔ کاروبارِ زندگی مفلوج، اور صاف پانی ناپید ہو چکا ہے۔ بچے، خواتین اور بزرگ موت کے سائے تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان، شاہ جی اور فضل نبی متاثرہ علاقے پہنچے، جہاں شہریوں نے روتے ہوئے فریاد کی کہ حکام فوری ایکشن لیں اور انہیں اس زہریلے عذاب سے نجات دلائیں۔

10/08/2025

نوشہرہ گل آباد زہریلے پانی کی زد میں، پوری آبادی تماشا بن گیا، زہریلے پانی سے وبائی امراض پھوٹنے لگے،
نوشہرہ (صدائے نوشہرہ) گل آباد کے مکین گزشتہ کئی سالوں سے ماربل فیکٹریوں کے آلودہ اور کیمیکل زدہ پانی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ معمولی سی بارش بھی پورے علاقے کو زہریلے نالے میں تبدیل کر دیتی ہے۔
اس آلودہ پانی نے علاقے میں ہیپاٹائٹس، جلدی امراض اور سانس کی بیماریاں پھیلانا شروع کر دی ہیں۔ کاروبارِ زندگی مفلوج ہوچکا ہے، اور صاف پانی ناپید ہو گیا ہے۔ بچے، خواتین اور بزرگ موت کے سائے تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اس المناک صورتحال پر سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان، شاہ جی اور فضل نبی متاثرہ علاقے پہنچے، جہاں مکینوں نے دل دہلا دینے والے حالات بیان کیے اور حکام سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔

10/08/2025

نوشہرہ اضاخیل پولیس کی دبنگ کارروائی،نوشہرہ اضاخیل پولیس کی دبنگ کاروائی ،
9لڑکیاں اور چھ رئیس زادے قابل اعتراض حالت میں گرفتار ،
عدالت پیشی اورمیڈیکل کے بعد ملزمان پولیس کسٹڈی اور جوڈیشل کمپلیکس روانہ،
نوشہرہ (نمائندہ صدائے نوشہرہ) — اضاخیل پولیس نے رات گئے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 9 لڑکیوں اور 6 رئیس زادوں کو ایک مکان سے قابلِ اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو موقع پر موجود سامان سمیت حراست میں لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس ٹیم نے چھاپے کے دوران لاکھوں روپے کی پیشکش اور مختلف شخصیات کی سفارشیں مسترد کرتے ہوئے ایمانداری اور غیرت کا مظاہرہ کیا۔ گرفتار ملزمان کو میڈیکل ٹیسٹ اور عدالت میں پیشی کے بعد پولیس کسٹڈی اور جوڈیشل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

اہل علاقہ نے ایس ایچ او اضاخیل کی جراتمندانہ کارروائی کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ اس قسم کے فحاشی کے اڈوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔

سینئر صحافیوں حافظ تفہیم الرحمان، شاہ جی اور فضل نبی نے اس واقعے پر خصوصی وی لاگ میں تمام حقائق عوام کے سامنے رکھے۔

05/08/2025

نوشہرہ خیرآباد پل پر پی ٹی آئی کارکنان بپھر گئے!
سٹیج پر قیادت کے خلاف شدید نعرے، تقاریر کا بائیکاٹ اور عملی مظاہرے کا مطالبہ۔

📹 سینئر صحافی حافظ تفہیم الرحمان اور فضل نبی کا خصوصی وی لاگ
صدائے نوشہرہ کی رپورٹنگ — گرمی، ہجوم، حق اور حقیقت!

👇 مکمل ویڈیو دیکھیں 👇
#فضل





Address

Nowshera Press Club
Nowshera
24100

Telephone

+923149007001

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TBC News Nowshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TBC News Nowshera:

Share

Our Story

TBC News is the largest Urdu News web site in Pakistan, containing 10+ interactive sections in Urdu. Latest Urdu news, literature, technology, sports, health, Islam and more. Visit online at http://TBCNews.com.pk