Such Bol Nowshera

Such Bol Nowshera Keeping the public informed of domestic and international situations as well as timely keeping up with the arts and national literature and religious orders.

 #نقشہ اوقات سحر و افطار
24/04/2020

#نقشہ اوقات سحر و افطار

 #معاشرہ کیسےخوشگوار بنتا ہے?
24/04/2020

#معاشرہ کیسےخوشگوار بنتا ہے?

 #موسم
24/04/2020

#موسم

 #مرحبامرحبا💖💖
24/04/2020

#مرحبامرحبا💖💖

مردان پولیس نے رمضان المبارک کی آمدپر سیکورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔شہر کے بازاروں، مارکیٹوں، مساجد اور عوامی مقام...
23/04/2020

مردان پولیس نے رمضان المبارک کی آمدپر سیکورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔شہر کے بازاروں، مارکیٹوں، مساجد اور عوامی مقامات کیلئے فل پروف سیکورٹی انتظامات مکمل، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس ہمہ وقت چوکس ہیں۔رمضان المبارک میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس کا خصوصی پلان تشکیل،عوام کے جان ومال کی تحفظ کوہرحال میں یقینی بنایا جائے گا، ضلعی پولیس سربراہ سجادخان کارمضان المبارک کی آمد پر احکامات جاری۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر شہر کے بازاروں، مارکیٹوں، اہم و حساس مقامات،مساجد اور عوامی مقامات کیلئے فل پروف سیکورٹی انتظامات مکمل اور ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس کوخصوصی پلان تشکیل دے دیا گیا۔ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک میں اجتماعی عبادات نماز تراویح و ختم القران کا اہتمام کیا جائے گا تا ہم موجودہ حالات کے پیش نظر کورونا وائرس کے مزید پھیلاو کو روکنے کے لئے عوام الناس بالخصوص مساجد کے پیش امام اورعلماء کرام سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے لئے جاری ایس او پیز اور عام حفاظتی تدابیراپنانے پرسختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔رمضان المبارک کے دوران سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزخودپولیس پیٹرولنگ، پولیس چیک پوسٹس اور سیکورٹی گاردات پر مامور پولیس اہلکاروں کو چیک کر کے ان کی ڈیوٹی کے اوقات کارمیں ردوبدل کر کے ترتیب دینگے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس ہمہ وقت چوکس رہے اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ سٹی سرکل میں اضافی پولیس رائیڈرز سکواڈ اور اضافی نفری بھی تعینات ہوگی۔ڈی پی او نے واضح کیا ہے کہ معزز شہریوں کی عزت و آبرو کی لاج رکھی جائے تاکہ پولیس عوام ایک ساتھ ہو کرمعاشرے میں امن و امان کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر کے قومی فریضہ ادا کر سکیں۔

بٹگرام  : ڈیی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت اور ایس پی انویسٹیگیشن بٹگرام نذیر احمد خان کا کورونا سے متاثرہ علاقے کا دورہ۔...
23/04/2020

بٹگرام : ڈیی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت اور ایس پی انویسٹیگیشن بٹگرام نذیر احمد خان کا کورونا سے متاثرہ علاقے کا دورہ۔

پیرہاڑی ترند میں 07 مثبت کیسز آنے پر متاثرہ گھروں کے ارد گرد پولیس اہلکاروں کو حفاظتی کٹ کے ساتھ تعینات کیا گیا۔ سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو حفاظتی سوٹ، ماسک،دستانے اور سینیٹائزر استعمال کرنے کی سختی سے تاکید کی۔

پبی ہاسپٹل میں کورونا کے نو مریض صحتیاب ہوگئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر ماجد نواز توانائی ...
23/04/2020

پبی ہاسپٹل میں کورونا کے نو مریض صحتیاب ہوگئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر ماجد نواز توانائی سے بھرپور نوجوان ہیں۔ پرسوں انہیں پولیس نے سلوٹ مارا تو ڈاکٹر صاحب کی نگاہ سلوٹ سے زیادہ پولیس کے ڈنڈے پر تھی۔ کسی نے تصویر فیسبک پر دی تو مجھے اچھا لگا کہ شائد اس طرح کے تین چار مزید سلوٹوں سے ڈاکٹر صاحب پاکستان کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خیرباد کہنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں
ڈاکٹر ماجد نواز اور میرے ایک ہونہار سٹوڈنٹ ڈاکٹر نجیب نے جس طرح اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر کورونا کے مریضوں کی دیکھ بال کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ حق یہ ہے کہ ہمارے ان ینگ ڈاکٹرز نے ہمیں اس انتہائی خوفناک صورتحال میں مایوس نہیں ہونے دیا۔ میرے سکول کے کچھ بچے ڈاکٹر ماجد اور ڈاکٹر نجیب کو ہسپتال جا کر پھول دینا چاہتے تھے, میں نے اپنے سٹوڈنٹس کے اس جزبے کی تعریف کی لیکن ساتھ ہی فی الحال منع کر دیا کہ صورتحال بہتر ہونے پر ہم ان کی خدمات کو زیادہ بہتر طریقے سے خراج تحسین پیش کریں گے۔
ڈاکٹر ماجد نے خبر دی ہے کہ پبی ہسپتال میں کورونا کے گیارہ میں سے نو مریض صحت مند ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ پبی ہسپتال میں اب کوئی کورونا کے چار مریض رہتے ہیں، اللہ کرے وہ بھی جلد شفایاب ہوکر گھر پہنچے. اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

23/04/2020
 #دنیاپہ چا آبادہ دہ 💖
23/04/2020

#دنیاپہ چا آبادہ دہ 💖

**نوشہرہ:-   ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکاشف ذوالفقار کی ہدایت پرASPبلال احمد نوشہرہ کینٹ سرکل نے رمضان المبارک کے حوالے سے انجمن...
23/04/2020

**نوشہرہ:- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکاشف ذوالفقار کی ہدایت پرASPبلال احمد نوشہرہ کینٹ سرکل نے رمضان المبارک کے حوالے سے انجمن تاجران اور صدر اہل تشیع سرفراز حیدری کے ساتھ میٹنگ کی*

*میٹنگ میں نوشہرہ کینٹ سرکل SHOs اور نوشہرہ کلاں اور رسالپور بازاروں کے صدران نےشرکت۔*

*بلال احمد نے نوشہرہ کینٹ میں امن و امان برقرار رہنے پر نوشہرہ کے انجمن تاجران کی تعریف کی-*

*بازاروں میں چوکیداران بڑھا یا جائے اور ان کو ہدایت کریں کہ افطاری اور سحری کے وقت چوکس رہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو جائے ۔*

*بازاروں میں شام 5 بجے سے شام 11بجے تک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائیگی اور جگہ جگہ پر ناکہ بند ی ہوگی تاکہ مشکل اس وقت میں اس وباء بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔*

*اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر خالد خان اور اہل تشیع کے صدر نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح اس دفعہ بھی رمضان المبارک مکمل امن اور باہمی بھائی چارے کے ساتھ گزرے گا۔*

Address

Nowshera Khyber Pakhtunkhwa
Nowshera
24100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Such Bol Nowshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share