News Point Nsr

News Point Nsr - "ہر خبر پر نظر یقین کے ساتھ ۔❤

02/08/2026

بیکرز اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن ضلع نوشہرہ کے صدر راجہ سعید کی نوشہرہ ڈیجٹل میڈیا ایسوسی ایشن آفس آمد۔نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی

02/08/2026
*دفتر تعلقاتِ عامہ، ضلعی پولیس نوشہرہ*  *بتاریخ:02 اگست 2026*  *پریس ریلیز**تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی بہترین تفتیش*  *ب...
02/08/2026

*دفتر تعلقاتِ عامہ، ضلعی پولیس نوشہرہ*
*بتاریخ:02 اگست 2026*
*پریس ریلیز*

*تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی بہترین تفتیش*
*بیوٹی پارلر ملازمہ مسماہ (ل) کا اغواء و زیادتی کا مقدمہ جھوٹا نکلا، اعترافی بیان ریکارڈ*

*نوشہرہ:* _ضلعی پولیس سربراہ سونیا شمروز خان_ کی ہدایات پر _تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس_ نے بیوٹی پارلر ملازمہ کے اغواء و زیادتی کے مقدمے کی شفاف اور پیشہ ورانہ تفتیش مکمل کر لی۔

*تفصیلات:*
مسماہ _(ل)_ نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی تھی جس پر _مقدمہ نمبر 574 مورخہ 29.07.2026 جرم 375A_ رجسٹرڈ کیا گیا۔

_ڈی پی او سونیا شمروز خان_ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے _ایس ڈی پی او رسالپور سرکل جواد خان_ کی براہِ راست نگرانی میں _ایس ایچ او تھانہ کلاں فیصل خان_ اور _تفتیشی آفیسر انسپکٹر تلاوت شاہ_ کو کیس کے اصل حقائق سامنے لانے اور نامزد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا۔

تفتیشی ٹیم نے جدید تفتیشی طریقے اپناتے ہوئے کیس کی چھان بین کی تو اصل حقائق سامنے آ گئے۔ تفتیش میں ثابت ہوا کہ مدعیہ کے بیان کے مطابق جائے وقوعہ پر اس طرح کا کوئی واقعہ سرے سے ہوا ہی نہیں جیسا کہ ایف آئی آر میں ذکر کیا گیا تھا۔

پولیس نے مدعیہ _(ل)_ کو شامل تفتیش کیا تو اس نے تمام حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنا _اعترافی بیان_ ریکارڈ کروایا کہ _"والدین کے ڈر کے مارے میں نے جھوٹ بولا تھا"_۔

یاد رہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزم _شایان ولد شمشی ساکن بدرشی_ کو فوری حراست میں لیا گیا تھا جس کا اس مقدمہ میں ملوث ہونے کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں۔

_ڈی پی او سونیا شمروز خان_ نے تھانہ نوشہرہ کلاں کی تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ _"نوشہرہ پولیس ہر مقدمے کی میرٹ پر تفتیش کرتی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ جھوٹے مقدمات درج کروا کر پولیس اور عدالتی نظام کا وقت ضائع نہ کریں"_۔

قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

*ترجمان: ضلعی پولیس نوشہرہ*
*"نوشہرہ پولیس - خدمت، عزت، حفاظت"*

فواد علی:  نوشہرہ ڈیجٹل میڈیا اسیوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد  ❣️✨
02/08/2026

فواد علی: نوشہرہ ڈیجٹل میڈیا اسیوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد ❣️✨

01/08/2026

*نوشہرہ ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کا اعلان*

نوشہرہ ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، جس کے مطابق درج ذیل عہدیداران منتخب ہوئے ہیں:

* **چیئرمین:** میاں سعید شاہ *(جیون نیوز)*
* **صدر:** محمد عامل جمیل *(چیف ایگزیکٹو، نوشہرہ خبر گروپ)*
* **سینئر نائب صدر:** عطاء الرحمن *(صدائے جہانگیرہ)*
* **نائب صدر:** سیف اللہ ساحل *(صدائے خیشگی)*
* **نائب صدر دوم:** احمد خان *(بابِ خیشگی)*
* **نائب صدر سوم:** شیخ آصف شاہ *(پبی ڈیلی نیوز)*
* **جنرل سیکرٹری:** فواد علی *(ندائے نوشہرہ)*
* **ڈپٹی جنرل سیکرٹری:** عثمان شاہ *(دا غریب آواز)*
* **فنانس سیکرٹری:** عبداللہ خان *(نوشہرہ کی آواز)*
* *میڈیا کوآرڈینیٹر:* کلیم باچا *(نوشہرہ خبر)*
عہدیداران کا عزم

نومنتخب کابینہ کے تمام عہدیداران نے اپنے انتخاب پر تنظیم کے تمام اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ **نوشہرہ ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن ضلع نوشہرہ میں مثبت، ذمہ دارانہ، غیر جانبدار اور پیشہ ورانہ صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں اور نمائندگان کے حقوق کے تحفظ، ان کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ مسائل کے حل، باہمی اتحاد و اتفاق کے فروغ اور صحافتی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔

کابینہ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ضلع نوشہرہ کے عوامی، سماجی اور علاقائی مسائل کو مؤثر انداز میں متعلقہ حکام اور اعلیٰ ایوانوں تک پہنچایا جائے گا تاکہ عوامی مفاد کے امور کو ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ صحافت کے اعلیٰ اخلاقی اصولوں، سچائی، شفافیت اور ذمہ داری کو ہر سطح پر برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔

سسٹم کی خرابی کی اصل وجہ کیا ہے؟محسن نقوی صاحب نے حال ہی میں کہا کہ "یہ سسٹم فیل ہو چکا ہے۔"اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے ...
01/08/2026

سسٹم کی خرابی کی اصل وجہ کیا ہے؟

محسن نقوی صاحب نے حال ہی میں کہا کہ "یہ سسٹم فیل ہو چکا ہے۔"

اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ پرویز خٹک صاحب جیسے عوام کے مسترد کیے ہوئے افراد کو دوبارہ اقتدار کے ایوانوں میں بٹھا دیا جاتا ہے۔ جب نوشہرہ کی عوام نے ووٹ کی طاقت سے پرویز خٹک جیسے سیاستدان کو انتخاب میں شکست دے کر اپنا فیصلہ سنا دیا، تو پھر انہیں مشیرِ وزیرِ داخلہ جیسے اہم عہدے پر تعینات کرنا کس جمہوری اصول کے مطابق ہے؟

محسن نقوی صاحب! اگر سسٹم میں واقعی خرابی ہے تو اس کا جائزہ بھی اسی تناظر میں لیا جانا چاہیے کہ عوامی مینڈیٹ کو کہاں اور کیسے کمزور کیا جا رہا ہے۔

میاں بابر شاہ کاکاخیل
آزاد امیدوار PK-85

30/07/2026

جس نظام میں ہم رہ رہےہیں یہ ناکام ہوچکا ہے آپ مانیں یا نہ مانیں،وزیرداخلہ محسن نقوی

30/07/2026

*الیکٹرانک میڈیا ٹکرز*

نوشہرہ: دریائے کابل میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمتِ خلق کے زیر اہتمام پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد۔

نوشہرہ: شعبہ خدمتِ خلق کے چیئرمین چوہدری شفیق الرحمن، صدر مرکزی مسلم لیگ خیبرپختونخوا رانا محمد اشفاق، یاور آفتاب سمیت ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 حکام کی شرکت۔

نوشہرہ: مرکزی مسلم لیگ کی فلڈ موک ایکسرسائز میں اسسٹنٹ کمشنر جنید خان، اے ڈی سی اعجاز اختر و واصف بصیر کی شرکت

نوشہرہ: مسلم ریسکیو مشن کے رضاکاروں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ نکالنے اور ریسکیو آپریشن کے عملی مظاہرے پیش کیے۔

نوشہرہ: قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ رضاکار قومی اثاثہ ہیں، چوہدری شفیق الرحمن۔

نوشہرہ: پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں خدمتِ خلق کے مشن کو مزید مؤثر اور منظم بنا رہی ہے، چوہدری شفیق الرحمن۔

نوشہرہ: ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری اور اداروں کے باہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، چوہدری شفیق الرحمن۔

نوشہرہ: خدمتِ خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی بنیادی شناخت ہے، رانا محمد اشفاق۔

نوشہرہ: قدرتی آفات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مسلم ریسکیو مشن ہر وقت تیار ہے، رانا محمد اشفاق۔

نوشہرہ: ریاستی اداروں اور فلاحی تنظیموں کے درمیان مربوط تعاون سے ہی جانی و مالی نقصانات کم کیے جا سکتے ہیں، رانا محمد اشفاق۔

نوشہرہ: مسلم ریسکیو مشن کے انچارج ابرار وحید نے ریسکیو آلات اور امدادی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی

30/07/2026

نوشہرہ: پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع نوشہرہ کے زیرِ اہتمام ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پری فلڈ مک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ مشق میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سینئر رہنماؤں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے، امدادی سرگرمیوں کو بہتر بنانے اور مختلف اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

Address

Nowshera

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Point Nsr posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share