Usman Ghani

Usman Ghani Alhamdulillah

👈آپ نے ہمارے لیے کیا بنایا ہے؟ایک بوڑھے باپ کو اس کی اولاد روز یہی طعنہ دیتی تھیآپ نے ہمارے لیے کیا بنایا ہے؟باپ خاموشی ...
14/06/2026

👈آپ نے ہمارے لیے کیا بنایا ہے؟
ایک بوڑھے باپ کو اس کی اولاد روز یہی طعنہ دیتی تھی
آپ نے ہمارے لیے کیا بنایا ہے؟
باپ خاموشی سے سنتا، دل پر پتھر رکھتا اور کچھ نہ کہتا۔
ہر صبح یہی سوال، یہی شکایت اور یہی ناشکری اس کے حصے میں آتی، مگر وہ صبر کا دامن نہ چھوڑتا۔
وقت گزرتا گیا، یہاں تک کہ اس کی زندگی کے آخری دن آ پہنچے۔
بسترِ مرگ پر لیٹے ہوئے اس نے اپنے بچوں کو ایک کاغذ تھمایا، جس پر لکھا تھا
اس گھر کے نیچے میری عمر بھر کی جمع پونجی دفن ہے۔
ایک بڑا خزانہ ہے، میرے بعد اسے نکال لینا۔
یہ پڑھتے ہی بچوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ انہوں نے بڑے اہتمام سے باپ کو دفن کیا اور اگلے ہی دن خزانے کی تلاش میں پورے گھر کو گرا دیا۔
دیواریں، چھت، آنگن، سب ملبے کا ڈھیر بن گئے۔
گھنٹوں کی کھدائی کے بعد انہیں ایک چھوٹا سا صندوق ملا۔
بے چینی سے اسے کھولا تو اندر صرف ایک پرچی تھی، جس پر لکھا تھا

اگر تم واقعی اتنے ہی قابل ہو تو پہلے اس گھر کو دوبارہ بنا کر دکھاؤ، جسے میں نے اپنی جوانی، محنت، پسینے اور قربانیوں سے تعمیر کیا تھا۔
تمہارے سوال کا جواب خود مل جائے گا کہ میں نے تمہارے لیے کیا بنایا ہے۔
بچے خاموش کھڑے تھے۔
اب نہ خزانہ تھا، نہ گھر، نہ وہ باپ جس کی قدر کر لیتے۔
حقیقت یہ ہے کہ آج بہت سے نوجوان یہ سوال تو کر لیتے ہیں کہ
والدین نے ہمارے لیے کیا چھوڑا ہے؟
مگر یہ نہیں سوچتے کہ والدین نے اپنی خواہشیں، اپنی جوانی، اپنی نیندیں اور اپنی زندگی کے بہترین سال ان کی خاطر قربان کر دیے۔
کچھ احسان ایسے ہوتے ہیں جو جائیداد کے کاغذات میں نہیں ملتے، وہ ماں باپ کی جھریوں، تھکے ہوئے ہاتھوں اور خاموش قربانیوں میں لکھے ہوتے ہیں۔😲😲💯💯

*ایک آدمی نے سالوں کی محنت سے پیسہ جوڑ جوڑ کر اپنی بیوی اور بچوں کے لیے ایک خوبصورت نیا گھر تعمیر کیا۔**جب گھر مکمل ہوا ...
13/06/2026

*ایک آدمی نے سالوں کی محنت سے پیسہ جوڑ جوڑ کر اپنی بیوی اور بچوں کے لیے ایک خوبصورت نیا گھر تعمیر کیا۔*
*جب گھر مکمل ہوا تو اس نے فیصلہ کیا کہ تین دن بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئے گھر میں شفٹ کرے گا۔*

*لیکن… شفٹنگ سے ایک دن پہلے رات میں زلزلہ آیا۔*
*وہ نیا، خوابوں جیسا گھر زمین بوس ہو گیا۔*

*اگلی صبح جب محلے والے، عزیز و اقارب افسوس کے لیے ملبے پر کھڑے تھے…*
*تو اچانک گھر کا مالک ہاتھ میں مٹھائی کا ڈبہ لے کر پہنچا اور سب میں مٹھائی بانٹنے لگا۔*

*لوگ حیران رہ گئے!*
*ایک صاحب نے غصے سے پوچھا:*

*"کیا تمہارا دماغ خراب ہو گیا ہے؟*
*اتنا بڑا نقصان ہوا اور تم خوشیاں بانٹ رہے ہو؟"*

*گھر کے مالک نے مسکرا کر جواب دیا:*

*"نہیں...*
*میں تو اپنے رب کا شکر ادا کر رہا ہوں کہ زلزلہ ایک رات پہلے آیا۔*
*اگر میں اپنے بچوں کے ساتھ اس گھر میں ہوتا،*
*تو آج مٹھائی نہیں بانٹ رہا ہوتا بلکہ ملبے کے نیچے دفن ہوتا۔"*

*زندگی میں ہمیشہ دو پہلو ہوتے ہیں:*
* *ایک شکایت کا*
* *دوسرا شکر کا*

*ہم کیا چنتے ہیں…*
*یہی ہماری سوچ اور ایمان کی پہچان ہے۔*

*آپ بہت سی چیزوں کے لیے کوشش کرتے ہیں، دعا کرتے ہیں۔ بہت شدت سے ان کو مانگتے ہیں۔ کچھ مل جاتی ہیں کچھ نہیں ملتیں اور کچھ...
12/05/2026

*آپ بہت سی چیزوں کے لیے کوشش کرتے ہیں، دعا کرتے ہیں۔ بہت شدت سے ان کو مانگتے ہیں۔ کچھ مل جاتی ہیں کچھ نہیں ملتیں اور کچھ مل کے چھن جاتی ہیں۔ یہ سارے فیصلے آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتے یہ فیصلے آپ کے رب کے دستِ قدرت میں ہوتے ہیں*
*کیونکہ وہ آپ کا مالک ہے اور خالق بھی* 🤲💯🕋🕋

🌾

میں تیری ہر رضا پہ راضی ہوں یارب، بس مجھے اپنے علاوہ کسی کا محتاج نہ کرنا 💫🌟🕊️💕  ‎
04/05/2026

میں تیری ہر رضا پہ راضی ہوں یارب، بس مجھے اپنے علاوہ کسی کا محتاج نہ کرنا 💫🌟🕊️💕

زندگی میں ہم جو چاہتے ہیں وہ آسانی سے نہیں ملتا لیکن زندگی کا سچ بھی تو یہی ہے کہ ہم بھی وہی چاہتے ہیں جو آسان نہیں ہوتا...
27/03/2026

زندگی میں ہم جو چاہتے ہیں وہ آسانی سے نہیں ملتا لیکن زندگی کا سچ بھی تو یہی ہے کہ ہم بھی وہی چاہتے ہیں جو آسان نہیں ہوتا۔ 💯💯

Aaj mele mi 🐓🐓🐓
20/02/2026

Aaj mele mi 🐓🐓🐓





جمعہ مبارک"اسلام علیکم و رحمت الله وبركاته "جمعہ کے دن سورۃ الکھف ایک باراور جمعہ کے دن اور رات محمدﷺ پر درودشریف کثرت س...
20/02/2026

جمعہ مبارک
"اسلام علیکم و رحمت الله وبركاته "
جمعہ کے دن سورۃ الکھف ایک بار
اور جمعہ کے دن اور رات محمدﷺ پر درودشریف کثرت سے پڑھیں۔
وصلی اللہ علی النبی الامی ✨🌙💫

16/02/2026

Assalamu Alaikum good morning 🥰🥰🫢🫢😍😍       ゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ
13/02/2026

Assalamu Alaikum good morning
🥰🥰🫢🫢😍😍

゚viralシviralシfypシ゚viralシalシ

12/02/2026

Address

Nowshera

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usman Ghani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share