TAJ MEDIA

TAJ MEDIA نشریات میں صداقت باوثوق ذرائع سے نقل شدہ خبریں.نشر واشاعت کا بہترین ادارہ.

أحباب و رفقاء کی مسلسل خواہش و اِیْما پر مندرجہ ذیل واٹس ایپ چینل کو بنایا گیا ہے، تاکہ سب مستفید ہوں، اور بروقت جامعہ ک...
08/03/2025

أحباب و رفقاء کی مسلسل خواہش و اِیْما پر مندرجہ ذیل واٹس ایپ چینل کو بنایا گیا ہے، تاکہ سب مستفید ہوں، اور بروقت جامعہ کے أخبار کے ساتھ ساتھ وقتا فوقتاً مسائل و سوالات کے جوابات کے سیشن سے بھی استفادہ ملے،

اسی طرح والد مکرم ♦️ شیخ التفسير والحدیث، ناقد الرجال، محمد تاج بر رحمہ اللہ البر ♦️ کے دروسِ دورہ تفسیر، دورہ حدیث و علوم حدیث، اور باقی متون و کتب کے ریکارڈ شدہ دروس بھی وقتاً فوقتاً نشر کئے جائیں گے،

اور برادر صغیر ▪️فضیلة الشيخ أبوزرعة معاویة عادل حفظہ اللہ▪️ کے دورسِ دورہ تفسیر، دورہ حدیث و علوم حدیث کے ساتھ ساتھ مختلف فنون و دورہ جات بھی نشر کئے جائیں گے،

میری ناقص رائے کے مطابق ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ بھیجنے کے لئے وقت میسر نہ ہونے کی صورت میں یہ ایک مفید اور آسان عمل ہوگا، ان شاءاللہ،

أحباب نیچے دیا گیا لنک فالو کریں، شئیر کریں اور اپنے رفقاء کو بھی مطلع کریں، تاکہ روزمرہ کے حساب سے استفادہ حاصل کرسکیں. جزاک اللہ خیراً.

وما علینا الا البلاغ.

https://whatsapp.com/channel/0029Vb7QuoFAO7RK7YnnwB0a

✍️ #ابوفارس

🔷(عظیم الشان خوشخبری🔷طلباء دورہ صغریٰ (موقوف علیہ) متوجہ ہوں، حسب سابق اس سال بھی جامعہ میں دورہ موقوف علیہ علی نہج الإم...
13/10/2024

🔷(عظیم الشان خوشخبری🔷

طلباء دورہ صغریٰ (موقوف علیہ) متوجہ ہوں، حسب سابق اس سال بھی جامعہ میں دورہ موقوف علیہ علی نہج الإمام محمد تاج بر رحمہ اللہ البر پر نمایاں اور امتیازی شان سے پڑھانے کا اہتمام کیا گیا ہے، لہذا شائقین علوم دینیہ بروقت داخلے کے لئے تشریف لائیں.

تاریخ داخلہ: 15 اکتوبر
إفتتاحِ اسباق: 18 اکتوبر
اختتامِ دورہ موقوف علیہ : 20 جنوری


🔷(خدمات درس)🔷

أستاذ الحديث و علومه الشيخ أبوزرعة معاوية عادل حفظه الله
أستاذ الفقه و علومه الشيخ مفتی إسحاق شاه حفظه الله

🔶(نصاب موقوف علیه) 🔶

1: تفسیر بیضاوی،
2: مشکاة اول،
3: مشکاۃ دوم،
4: شرح نخبة الفكر،
5: هداية سوم،
6:ھدایة چہارم،
7: الأديان و المذاهب،
8: منتخبات الإتقان مع قواعد نيلوي رحمه الله (آخر تفسیر بے نظیر).

🔶(کتب مطالعہ) 🔶

1: محاضرات حدیث و محاضرات سیرت از محمود احمد غازی،
2: اسلام کا اقتصادی نظام از حفظ الرحمن سیوہاروی،
3: طب القلوب لإبن القیم رحمه الله،
4: قرآن وسنت کی روشنی میں دین اسلام کی بیس باتیں از شیخ ولی اللہ کابلگرامی رحمه الله،
5: منصب امامت از شاہ اسماعیل شہید رحمه الله.

🔷(خصوصیات درس موقوف علیه) 🔷

▪️ہر متن کا آسان لفظی و بامحاورہ ترجمہ،
▪️اسلاف و محدثین کے نہج پر متون کی آسان فہم تشریح،
▪️ہر کتاب، باب و فصل کا جامع مانع خلاصہ مع مذاہب فقہیہ،
▪️منهج المصنِّف فی المصنَّف،
▪️نسخ مشكاة پر سیر حاصل بحث،
▪️مصادر مشکاة کی تفصیل،
▪️حکم الحدیث مع تخریج الحدیث،
▪️تطبيقات مصطلح الحدیث،
▪️فقہی مسالک کی توضیح مع الدلائل،
▪️درجہ دلائل،
▪️فقہ الحديث،
▪️مشکل الحدیث،
▪️غريب الحديث مع إعراب الحدیث(لغوی، صرفی ونحوی تحقیق)،

▪️ ہدایہ میں حاصلِ بحث، دلائلِ مذاہب، قواعد فقہیہ،
▪️إمام أبوحنیفہ اور صاحبین رحمہم اللہ کے اقوال کی تطبیق مع الدلائل،
▪️مسائل فقہیہ کو دلائل عقلیہ ونقلیہ سے مزین کرکے بیان کرنا،
▪️مذاہب اربعہ کے دلائل کا خلاصہ کرنا اور پھر فقہ حنفی کو مدلل کرتے ہوئے تشریح کرنا،
▪️إمام مرغینانی رحمہ اللہ کا رجحان صاحبین اور امام أبوحنیفہ رحمہم اللہ کی طرف بمع دلائل بیان کرنا،
▪️اصطلاحاتِ صاحب ہدایہ جیسے لماتلونا، لماروینا، حدیث بمعنی خبر، قول صحابی بمعنی اثر، لماذکرنا، لمابیننا، العبد الضعیف، مشائخنا، دیارنا، عندفلان، عن فلان، اعتبار بکذا، ہذا ہو الصحيح، ھذافی معناہ ،لیس فی معناہ ،یلحق بہ، لایلحق بہ، اور ایسے بہت سے مصطلحات کی مکمل تشریح و توضیح مع الأمثلہ بیان کئے جائیں گے.

🔶🔶🔶🔶🔶 دعوت ہے ان افراد کے لئے جو وقت کو غنیمت جان کر جیتے ہیں، اور وقت کو بروقت فوائد سے بھر دیتے ہیں،

تو آئیں اور اپنے اوقات کو فوائد علوم دینیہ سے بھر دیں، اور فوائد علم عام کریں،

درجہ سادسہ، تکملہ، متفرقہ کے علاوہ فارغ و غیرفارغ علماء اور طلباء کے لئے سنہری موقع، بھر پور توجہ دے کر موقع سے مستفید ہوجائیں،

اگرچہ ہمارے ہاں نہ بلڈنگ ہے،
نہ سہولیات ہیں،
نہ مراعات ہیں،
نہ نام و نمائش ہے،
نہ کوئی آسائش ہے،

اگر ہےتو صرف اور صرف خدمتِ قرآن وسنت، علمی نکات سے بھرپور اسباق، علمی جولانیوں سے بھرپور دروس، اور جامع مانع تشریح و توضیح کے ساتھ کتب کی سہل انداز میں اسباق و تمرین،

المختصراً ........ !

منہج شیخ رحمہ اللہ کے دیوانوں اور پروانوں کے لئے نادر ونایاب موقع.

✍️ #ابوفارس

09/09/2024

فائدة جليلة!
قلت(عباس الدوري) ليحيى من قَالَ أَبُو بكر وَعمر وَعُثْمَان فَقَالَ هُوَ مُصِيب
وَمن قَالَ أَبُو بكر وَعمر وَعُثْمَان وَعلي فَهُوَ مُصِيب
وَمن قَالَ أَبُو بكر وَعمْر وَعلي وَعُثْمَان فَهُوَ شيعي
وَمن قَالَ أَبُو بكر وَعمر وَعُثْمَان وَسكت فَهُوَ مُصِيب
قَالَ يحيى وَأَنا أَقُول أَبُو بكر وَعمر وَعُثْمَان وَعلي هَذَا مَذْهَبنَا وَهَذَا قَوْلنَا[التاريخ للإمام يحيى بن معين،رواية الدوري(2285)]

16/08/2024

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

Address

Nowshera

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TAJ MEDIA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TAJ MEDIA:

Share