NOWSHERA TIMES

NOWSHERA TIMES we are hear to share relative news about Nowshera.

نوشہرہ ٹائمز ایک غیر سیاسی پیج ہے عوامی مسائل کو اجاگر کرنا، ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھانا نوشہرہ ٹائمز کا مشن ہے واٹس اپ نمبر03219746147

سبزی, فروٹ و چکن کا روزانہ کی بنیاد پرسرکاری نرخنامہ برائے ضلع نوشہرہاشیائے خوردونوش, سبزی وفروٹ کی ذخیرہ اندوزی اور گرا...
12/09/2026

سبزی, فروٹ و چکن کا روزانہ کی بنیاد پرسرکاری نرخنامہ برائے ضلع نوشہرہ

اشیائے خوردونوش, سبزی وفروٹ کی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کے بارے میں شکایات کیلئے مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کریں

09239220098
09239220099
0923610931
09239220104
09235295840

آج  اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد آفتاب منیر نے غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز کا موقع پر معائنہ کیا اور قانونی تقاضے مکمل نہ ہون...
11/09/2026

آج اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد آفتاب منیر نے غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز کا موقع پر معائنہ کیا اور قانونی تقاضے مکمل نہ ہونے پر ہائی وے ہومز اور شاہین ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کر دیا۔
موقع پر متعلقہ مالکان کو قانونی تقاضے اور ضروری دستاویزی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد سوسائٹیز کو ڈی سیل کیا جا سکے۔

*پی ڈی ایم اے اپڈیٹس**موسمی انتباہ**مورخہ: 11ستمبر،2026* خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کل سے 17 ستمبر کے دوران تیز ہو...
11/09/2026

*پی ڈی ایم اے اپڈیٹس*
*موسمی انتباہ*
*مورخہ: 11ستمبر،2026*

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کل سے 17 ستمبر کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے

14 سے 17 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے

صوبہ کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے

میدانی اضلاع پشاور، مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، پی ڈی ایم اے

موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت، پی ڈی ایم اے

ضلعی انتظامیہ دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنائے، پی ڈی ایم اے

بارش کے دوران سیاح غیر ضروری سفر سے گریز اور اضافی احتیاط کریں، پی ڈی ایم اے

عوام گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور بجلی کی تاروں و خطرناک اشیاء سے دور رہیں، پی ڈی ایم اے

سیلابی پانی میں داخل ہونے یا اسے عبور کرنے سے گریز کیا جائے، پی ڈی ایم اے

متعلقہ ادارے نکاسی آب کے نظام کو صاف اور فعال رکھنے کے لیے فوری اقدامات کریں، پی ڈی ایم اے

ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں اور ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر صورتحال کی 24 گھنٹے فعال ہے اور صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے، پی ڈی ایم اے

عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم اے ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے

10/09/2026

ارشادِ باری تعالیٰ

آج مورخہ 2026-09-10 کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I نوشہرہ، جناب آصف اقبال صاحب نے مین GTR اکوڑہ خٹک پر پیٹرول پمپز اور وتڑ می...
10/09/2026

آج مورخہ 2026-09-10 کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I نوشہرہ، جناب آصف اقبال صاحب نے مین GTR اکوڑہ خٹک پر پیٹرول پمپز اور وتڑ میں مدرسا علوم شریعت کا دورہ کیا۔

دورانِ معائنہ مدرسے میں وفاقی رجسٹریشن طلباء اور اساتذہ کی تعداد چیک کیا۔ جبکہ پیٹرول پمپز کے گیج، ریٹ, پیٹرول سٹاک اور فارم k چیک کیا خلاف ورزی کرنے والے مالکان کو موقع پر جرمانہ کیا اورسختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ حکومتی احکامات، سرکاری نرخناموں، معیار اور دیگر قانونی تقاضوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اطلاع عام برائے پبلک ڈے پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے حاجی زرعالم خان کل بروز جمعۃ المبارک پبلک ڈے کے موقع پر صبح 9 بجے ...
10/09/2026

اطلاع عام برائے پبلک ڈے

پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے حاجی زرعالم خان کل بروز جمعۃ المبارک پبلک ڈے کے موقع پر صبح 9 بجے سے حجرہ عالم شیر خان خویشگی پایان میں موجود ہونگے

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II میڈم فاطمہ خالق نےگورنمنٹ پرائمری سکول فیروز سنز  امانگھڑ کا دورہ کیادورے کے دوران ایڈیشنل اسسٹن...
10/09/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II میڈم فاطمہ خالق نےگورنمنٹ پرائمری سکول فیروز سنز امانگھڑ کا دورہ کیا

دورے کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے سکولز میں اساتذہ کی حاضری، حاضری رجسٹر، طلبات کے لیے دستیاب بنیادی سہولیات، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، کلاس رومز کی دستیابی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ طا لبات کی تعداد کے تناسب سے اساتذہ کی تعیناتی اور تدریسی ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کرام کو ہدایت کی کہ طا لبات کو معیاری تعلیمی ماحول اور تمام ممکنہ بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، اساتذہ کی حاضری اور طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے باقاعدہ نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید نے سروس ڈیلیوری سنٹر پبی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران متعلقہ سنٹر کے مختلف سیکشنز کو...
10/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید نے سروس ڈیلیوری سنٹر پبی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران متعلقہ سنٹر کے مختلف سیکشنز کو چیک کیا گیا۔ موقع پر آئے سائلین سے ان کے مسائل کے بارے میں پوچھا اور متعلقہ سٹاف کو ہدایات جاری کی کہ روانہ کی بنیاد پر آئے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید نے بنیادی مرکز صحت وزیر گڑھی کا معائینہ کیا۔  اسسٹنٹ کمشنر پبی نے بی ایچ یو میں دستیاب طبی سہ...
10/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید نے بنیادی مرکز صحت وزیر گڑھی کا معائینہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر پبی نے بی ایچ یو میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات، صفائی ستھرائی، حاضری رجسٹر اور دیگر ضروری ریکارڈ کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پبی نے متعلقہ عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے

Address

Nowshera
24100

Telephone

+923219746147

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NOWSHERA TIMES posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NOWSHERA TIMES:

Shortcuts

Share

Category