
09/06/2025
اوکاڑہ کے بچوں کی سستی تفریح پر پابندی کیوں؟
اوکاڑہ شہر کے شہری سستی اور محفوظ تفریح سے محروم کر دیے گئے ہیں۔ فرید الدین پارک اوکاڑہ اور باقی پارکوں کے جھولے انتظامیہ کی جانب سے سیل کر دیے گئے ہیں، جس سے متوسط طبقے کے بچے تفریح کے حق سے محروم ہو گئے ہیں۔
اگر ملک کے دیگر شہروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے جھولے اور تفریحی سرگرمیاں جاری ہیں، تو اوکاڑہ کے بچوں کے ساتھ یہ امتیازی سلوک کیوں؟ کیا متوسط طبقے کے بچوں کا کوئی حق نہیں؟
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یا تو پارکوں کے جھولے کھولے جائیں یا پھر جم خانہ جیسی تفریحی سہولیات متوسط طبقے کے بچوں کے لیے بھی کھولی جائیں، تاکہ یہ احساس ہو کہ انتظامیہ کو ہر طبقے کے بچوں کی خوشیوں اور تفریح کا خیال ہے
اگر آپ اس مطالبے سے متفق ہیں تو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں