
20/07/2025
بلوچستان میں غیرت کے نام پر بلوچ جوڑے کا لرزا خیز اور انتہائی المناک سفاکانہ قتل
بلوچستان کے بلوچ علاقے میں ایک افسوسناک واقع پیش آیا ہےجہاں بلوچ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان جوڑے کو "پسند کی شادی" کرنے کے جرم میں بےرحمی سےقتل کردیا ۔
ذرائع کے مطابق قبیلے کے بااثر افراد نے اس عمل کو "روایات کی توہین" قرار دیتے ہوئے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔
یہ نہ صرف انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ یہ پاکستان کے آئین، اسلامی اصولوں، اور بنیادی انسانی وقار کے بھی خلاف ہے۔