21/07/2025
میں اپنے بیٹے کو کیا بناؤں گا
مجھ سے اکثر لوگ یہ پوچھتے ہیں کہ بیٹے کو کیا بنائیں گے، میں سوچتا ہوں کہ میں اسے کیا بنا سکتا ہوں ،مجھے میرے والدین جو بنانا چاہتے تھے میں وہ نہیں بنا تو میں کیسے کہہ سکتا ہوں میرا بیٹا کیا بنے گا
وہ وہی بنے گا جو وہ خود بننا چاہے اور جو میرے رب کی مرضی ہو گی
بحثیت والدین ہم اپنی اولاد کو تربیت دے سکتے ہیں دینی و دنیاوی تعلیم دلا سکتے ہیں اخلاقیات سکھا سکتے ہیں باقی میرے مطابق یہی ہونا چاہیے کہ جو بچہ بننا چاہ رہا ہے اُسی میں اُسکو سپورٹ کیا جائے تا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے اور کامیاب ہو۔