15/03/2026
ہر ماہ بزنس ہمیں ٹھیک ٹھاک نقصان دیتا ہے اور اس موقع پر ہم رب تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم بزنس کر رہے ہیں لوٹ مار نہیں کر رہے-
ماہانہ خسارا کسی بھی خالص بزنس کے ماتھے کا جھومر ہوتا ہے- سبزی والا ہر روز وہ سبزیاں الگ کرتا ہے جو بڑے چاؤ سے منڈی سے لائی گئیں مگر گاہک تک پہنچنے سے پہلے ہی خراب ہو گئیں-
یہی صورت حال ڈیجیٹل پراڈکٹس کی بھی ہے-
ہمارا فراہم کردہ سوفٹ وئیر ٹول اگر کام نہ کرے تو بمعہ سکرین شارٹ یا سکرین ریکارڈنگ آپ ہمیں کمپلین کر سکتے ہیں-
ہم پوری کوشش کریں گے کہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے لیکن ضروری نہیں کہ حل ہو نہ ہی ہمارا یہ جاننا ضروری ہے کہ کیوں حل نہیں ہو رہا-
بہرکیف اگر سوفٹ وئیر کام نہ کرے تو ہم نقصان اٹھا کر متبادل دینے کے پابند ہیں-
اگرمتبادل سوفٹ وئیر بھی ایشو کرتا ہے تو آپ کو آن سکرین گائیڈ کیا جائے گا- اگر ہم نے سمجھا کہ آپ کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا تو آپ کو مکمل ریفنڈ کی پیش کش کی جائے گی-
اگر آپ کچھ دن تک سوفٹ وئیر یوز کر چکے ہیں تو جتنے دن استعمال کیا اتنے دن کی پیمنٹ کاٹ کر باقی رقم واپس کی جائے گی-
اس صورت میں سوفٹ وئیر ٹول کی کل قیمت / دورانیہ سے یومیہ قیمت نکالی جائے گی اور جتنے دن آپ نے یوز کیا اس سے ضرب دے کر جو رقم بچے گی آپ کو لوٹا دی جائے گی-
اگر سوفٹ ایک دن بھی نہیں چلا تو پوری رقم ریفنڈ کی جائے گی-
گزشتہ 2 سال کے تجربات سے یہی معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ سیکھ کر آتے ہیں ان کی جانب سے کمپلین بہت کم آتی ہے- جو محض شوق کے گھوڑے پہ سوار ہو کر آتے ہیں ، مونہہ کے بل گرتے ہیں-
ڈیجیٹل پراڈکٹس مارکیٹ میں اگر کوئی اور پہلوان ایسی آفر دے رہا ہو تو مجھے ضرور بتائیں-
*ZG-ProTools*