
02/11/2023
جب آپ فلکیات، فزکس، کیمسٹری، کمپیوٹر یا کسی بھی سائنسی علم کی بات کرتے ہیں تو اس میں ریاضی ایک روح کی حیثیت رکھتی ہے۔
صرف فلکیات کی بات کریں تو اس کائنات کو سمجھنے میں آئنسٹائن کی فیلڈ مساوات، اس کائنات کا ماڈل جس کو FLRW ماڈل کہا جاتا ہے یہ پورا کا پورا ریاضی ہے، راکٹ بنانے سے لے کر لانچ تک اور خلائی جہاز کا راستہ متعین کرنے تک، کامیابی سے چاند یا مریخ پر اتارنے تک اگر ریاضی نہیں تو سب صفر ہو جائے گا۔ غرض ایک ایک پہلو ریاضی کے بغیر صفر ہے