Ahmad Abad News

Ahmad Abad News اپنے مسائل ہمیں بتائیں
ہم بنیں گے آپ کی آواز

09/07/2025

منڈی احمدآباد۔ لڑائی جھگڑے تو انسانوں ہوتے رہتے ہیں مگر بے زبان جانوروں کا کیا قصور ہوتا ہے ؟؟ ظلم کی انتہاء کردی گئی
ذاتی لڑائی اور عناد کی بھینٹ ایک معصوم بکری کو چڑھا دیا گیا آصف نوید کی بکری کو عباس نے مبینہ طور پر جان سے مار کر کنویں میں پھینک دیا ۔
قانونی کارروائی کے لیے آصف نوید کی مدعیت میں مقامی تھانہ میں تحریری درخواست جمع کرادی پولیس مصروف تفتیش ہے ؟؟
رپورٹ محمداسلم وٹو۔ جی این این نیوز
احمد آباد پریس کلب/ احمد آباد نیوز میڈیا گروپ
03143580091
9/7/2025
تفصیل نیچے دی گئی درخواست میں ملاحظہ فرمائیں

08/07/2025

رانا ثناءاللہ نے اینکر محمد مالک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے بیٹوں کے پاکستان آنے پر گرفتار کرنے کا عندیہ دے دیا

مقصود احمد وٹو جو کے گینگ نمبر 18 سمہ سٹہ تا امروکا سیکشن پاکستان ریلوے میں ملازم ہیں اپنی ڈیوٹی کے دوران مورخہ 6 جولائی...
08/07/2025

مقصود احمد وٹو جو کے گینگ نمبر 18 سمہ سٹہ تا امروکا سیکشن پاکستان ریلوے میں ملازم ہیں اپنی ڈیوٹی کے دوران مورخہ 6 جولائی کی رات کو معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے سوبھا والا اور ہینووالا گاؤں کے درمیان دوران ڈیوٹی رات کو کچھ نا معلوم افراد جنکے پاس 2 موٹر سائیکل تھیں ریلوے ٹریک سے لوہا نکال رھے ہیں تو انھوں نے فوراً 15 پے پولیس کو کال کی تو تھانہ منڈی صادق گنج کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی چوروں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 موٹر سائیکل جو چور چھوڑ کر فرار ہوئے اور مسروقہ سامان لوہا تقریباً 16 من اپنے قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی اور مقصود احمد وٹو نے اپنے محکمے کو بھاری نقصان سے بچایا اور اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کیا

منڈی احمدآباد۔    معروف زمیندار ملک غلام مصطفی کلال کی مہمان نوازی کا شکریہ۔  اللہ تعالیٰ دستر خوان کو وسعت عطا فرمائے آ...
08/07/2025

منڈی احمدآباد۔ معروف زمیندار ملک غلام مصطفی کلال کی مہمان نوازی کا شکریہ۔ اللہ تعالیٰ دستر خوان کو وسعت عطا فرمائے آمین

08/07/2025

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کچھ مُبینہ لسٹیں گردش کر رہی ہیں
جن کے بارے میں یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ لسٹیں سی سی ڈی نے مرتب کی ہے
سی سی ڈی میں کسی قسم کی کوئی لسٹ یا لسٹیں مرتب نہ کی جاتی ہیں بلکہ سی سی ڈی ٹھوس شواہد اور شہادتوں کی روشنی میں کاروائی کرتی ہے
کیونکہ بہت کم عرصہ میں سی سی ڈی نے معاشرے میں اور لوگوں کے دلوں میں بہت جگہ بنا لی ہے جس وجہ سے بہت سی چیزوں کو سی سی ڈی کے نام سے غلط منسوب کر دیا جاتا ہے
سی سی ڈی پنجاب ایک قانون کے مطابق کام کرنے والا پنجاب پولیس کا ذیلی ادارہ ہے
سی سی ڈی پنجاب کسی قسم کے غیر قانونی اقدامات نہ کرتی اور نہ ہی کرے گی۔

کچھ وی لاگر اور سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کے خواہش مند افراد اپنے اپ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل کرنے کے لیے بھی کچھ لسٹوں کا ذکر کرتے ہیں
جبکہ سی سی ڈی پنجاب میں کسی قسم کی کوئی لسٹ کا وجود نہ ہے
سی سی ڈی پنجاب ٹھوس مادی اور دیگر شہادتوں کی روشنی میں کاروائی کرتی ہے

08/07/2025

یہ کیا ہو رہا ہے ؟؟؟۔ اور پتہ نہیں کہاں پر ہو رہا ہے ؟؟ لیکن جو کچھ ہو رہا ہے ؟؟
وہ درست نہیں ہو رہا ؟؟

منڈی احمدآباد۔  محلہ کریم آباد دکان میں چوری کی واردات۔ دکاندار مظفر نے مقامی تھانہ میں تحریری درخواست جمع کرادی
08/07/2025

منڈی احمدآباد۔ محلہ کریم آباد دکان میں چوری کی واردات۔ دکاندار مظفر نے مقامی تھانہ میں تحریری درخواست جمع کرادی

07/07/2025

پنجاب بیوروکریسی/ تقرروتبادلے

پنجاب حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، نوٹیفیکیشن

اسسٹنٹ کمشنر بورے والا فاروق احمد کو تبدیل کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ محمد عرفان کو تبدیل کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد میاں مراد حسین کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی کو ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن بلاول علی کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال رانا اورنگزیب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کو ساہیوال تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ یوتھ افئیرز، سپورٹس تعینات کردیا گیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ بہاولپور غلام مرتضٰی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وہاڑی تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ ناصر شہزاد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ بہاولپور تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور محمد نعیم بشیر کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری حسن نزیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال، سرگودھا محمد عابد شبیر کو ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا سید اسد عباس کو ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا زریاب ساجد کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا

منڈی احمدآباد۔    میاں خاور حسن وٹو ایڈووکیٹ کو پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا علاقے کی...
07/07/2025

منڈی احمدآباد۔ میاں خاور حسن وٹو ایڈووکیٹ کو پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا علاقے کی سیاسی سماجی صحافتی تجارتی تنظیموں کے نمائندوں نے مبارکباد پیش کی ہے
رپورٹ محمداسلم وٹو۔ جی این این نیوز
احمد آباد پریس کلب/ احمد آباد نیوز میڈیا گروپ
03143580091
7/7/2025

منڈی احمدآباد۔  ۔۔میرے صحافتی جانشین ۔۔ چھوٹے بھائی ۔ قمر چوہدرینائب صدر احمد آباد پریس کلب/ احمد آباد نیوز میڈیا گروپ ک...
07/07/2025

منڈی احمدآباد۔ ۔۔میرے صحافتی جانشین ۔۔ چھوٹے بھائی ۔ قمر چوہدری
نائب صدر احمد آباد پریس کلب/ احمد آباد نیوز میڈیا گروپ کی الیکٹرونک میڈیا میں نظائر نیوز کے ساتھ دبنگ انٹری

اللہ تعالیٰ قمر چوہدری کو مائیک اور کیمرے کا مثبت استعمال کرتے ہوئے سلگتے ہوئے معاشرتی مسائل اور سستکتی بلکتی ہوئی کمزور مخلوق خدا کی توانا آواز بننے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے ۔۔آمین ۔۔

اس بات میں کوئی ابہام یا شک کی گنجائش نہیں کہ ہمارے معاشرے میں علم صداقت بلند کرنا ۔۔کلمہ حق کہنا ۔سچائی کو منظر عام پر لانا ۔
اکڑی ہوئی گردن اونچے شملہ اور بڑے منصب پر بیٹھے چھوٹے شخص کو ۔ آئینہ دکھانا جان جوکھو کا کام ہے
مگر ہر دور میں سر پھرے انسان اللہ کی زمین پر اللہ کی مخلوق کی بہتری بھلائی اور آسانی کے لیے اپنے سر دھڑ کی بازی لگاتے رہے ہیں

مجھے قوی امید ہے کہ ۔۔ قمر چوہدری ۔۔ انہی سر پھروں کے قافلے کی پہلی صف میں مائیک اور کیمرے پکڑے سینہ سپر ہوکر کھڑا دکھائی دے گا

رہا خطرات کا ڈر ؟۔ تو صاحب یہ دنیا خطرات سے بھری ہوئی ہے کہاں اور کس جگہ پر خطرہ کا خطرہ وبال جان نہیں بنا رہتا ؟؟
ویسے بھی یہ جان تو ایک روز جانی ہی جانی ہے پھر کیوں نہ اس جان کو زرا شان کے ساتھ جان کے مالک کے سپرد کی جائے

آپ تمام احباب سے استقامت کی دعا کی اپیل ہے ۔۔۔

آخر میں نظائر میڈیا گروپ کے مالک دبنگ صحافی محترم سید زاہد نقوی صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نظائر نیوز میڈیا گروپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کیا ۔۔

محمداسلم وٹو۔ جی این این نیوز
احمد آباد پریس کلب/ احمد آباد نیوز میڈیا گروپ
03143580091
7/7/2025

06/07/2025

دیپال پور نجی کلینک میں آپریٹ کے بعد مبینہ طور پر خاتون جاں بحق ہوگئی لواحقین کا شدید احتجاج

06/07/2025

منڈی احمدآباد۔ یوم عاشور کے موقع پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماء و سابق جنرل کونسلر سردار ابراہیم ڈوگر /
محمد اسلم وٹو کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے

کیمرہ مین۔ محمد آصف
ساتھی ٹیم قمر چوہدری / امتیاز احمد
رپورٹ محمداسلم وٹو۔ جی این این نیوز
احمد آباد پریس کلب/ احمد آباد نیوز میڈیا گروپ
03143580091
6/7/2025

Address

Adrees Markit City Mandi Ahmad Abad
Okara
56000

Telephone

+923143580091

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahmad Abad News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ahmad Abad News:

Share