Times Of Okara

Times Of Okara Trusted source for local news and updates, covering the latest happenings and events in District Okara. Stay connected with our latest updates!

Our page brings you timely and accurate information on politics, education, weather, sports, and more.

📢 یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں کیفے ٹیریاز کی نیلامی!کوالٹی فوڈ سروسز فراہم کرنے والے وینڈرز اور کاروباری حضرات کے لیے سنہری ...
03/10/2025

📢 یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں کیفے ٹیریاز کی نیلامی!

کوالٹی فوڈ سروسز فراہم کرنے والے وینڈرز اور کاروباری حضرات کے لیے سنہری موقع! 🎯
اپنی بولی لگائیں اور یونیورسٹی کمیونٹی کا حصہ بنیں۔

آج دوپہر فیصل آباد روڈ نزد دھوتا پل کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں موٹر...
03/10/2025

آج دوپہر فیصل آباد روڈ نزد دھوتا پل کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تقریباً 50 سالہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک سروس، ایمبولینس اور دیگر گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق شخص کی نعش کو ٹرک کے نیچے سے نکال کر پولیس کی موجودگی میں ضروری کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔ متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر بنگلہ گوگیرہ کے نواحی علاقے نواز دی کھوئی میں مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ما...
01/10/2025

اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر بنگلہ گوگیرہ کے نواحی علاقے نواز دی کھوئی میں مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ماں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک سروس اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد آر ایچ سی منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ نزیران بی بی زوجہ سیلمان اور 35 سالہ ظہیر ولد سیلمان ساکنان 19 جی ڈی ہری پور اوکاڑہ جبکہ زخمی کی شناخت 45 سالہ عبدالرزاق ولد محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی۔ نعشوں کو پولیس کی موجودگی میں کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اوکاڑہ کینٹ الجہاد چیک پوسٹ کے قریب ویگو ڈالہ اور رکشہ میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو ...
30/09/2025

اوکاڑہ کینٹ الجہاد چیک پوسٹ کے قریب ویگو ڈالہ اور رکشہ میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد خواتین اور بچے زخمی ہو کر اسپتال منتقل کر دیے گئے۔

کرکٹ کی دنیا کے دو قدیم اور زبردست حریف پاکستان اور بھارت پہلی بار کل ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ایشین کرک...
28/09/2025

کرکٹ کی دنیا کے دو قدیم اور زبردست حریف پاکستان اور بھارت پہلی بار کل ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ایشین کرکٹ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ٹیمیں فائنل کے میچ میں ٹکرائیں گی۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 11 بڑے بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹس کے فائنلز کھیلے، جن میں پاکستان نے 7 بار فتح حاصل کی جبکہ بھارت نے 4 مرتبہ کامیابی چھینی

15/09/2025

اوکاڑہ کے قصبہ صدر گوگیرہ میں بستی روشن آباد، ساہیوال روڈ پر واقع ایل پی جی فروخت کرنے والی دکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔
Video credit
Sabir Mughal

08/09/2025

تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ جیون موضع کُر میں دریائے راوی کے قریب اچانک اٹھنے والے طوفانی بگولے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ گھروں کی چھتیں، دروازے اور کھڑکیاں اکھڑ گئیں، سولر پلیٹس تباہ ہو گئیں جبکہ مویشیوں اور ایک خاتون کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مقامی لوگوں کے مطابق بگولہ انتہائی خوفناک تھا جو اچانک بستی پر ٹوٹ پڑا۔

🚨 اہم اطلاع 🚨تقریباً 16/17 سالہ ایک گونگا بہرا لڑکا موضع شریں، علاقہ تھانہ گوگیرہ سے ملا ہے۔ یہ اپنا نام یا پتہ بتانے سے...
08/09/2025

🚨 اہم اطلاع 🚨
تقریباً 16/17 سالہ ایک گونگا بہرا لڑکا موضع شریں، علاقہ تھانہ گوگیرہ سے ملا ہے۔ یہ اپنا نام یا پتہ بتانے سے قاصر ہے۔
فی الحال یہ لڑکا تھانہ گوگیرہ میں محرر کے پاس موجود ہے۔
📞 رابطہ نمبر: 03014809558
براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ لڑکے کے وارثان تک اطلاع پہنچ سکے

اوکاڑہ: نواحی علاقے 48 تھری آر کے قریب موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ابرار ولد ...
08/09/2025

اوکاڑہ: نواحی علاقے 48 تھری آر کے قریب موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ابرار ولد نزیر (50 سالہ، سکنہ بنگلہ گوگیرہ) موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص اختر ولد غلام رسول (45 سالہ، سکنہ جڑانوالہ) زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق شخص کی نعش بھی ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال پہنچا دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ رب نواز چدھڑ نے گوگیرہ میں گندم کے تھیلوں کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام...
05/09/2025

اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ رب نواز چدھڑ نے گوگیرہ میں گندم کے تھیلوں کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام کو سیل کر دیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی موجود تھی۔

رینالہ خورد میں لائیو اسٹاک کے افسر ڈاکٹر تنویر احمد کی نگرانی میں چیکنگ کے دوران مردہ بھینس مارکیٹ لے جانے کی کوشش ناکا...
05/09/2025

رینالہ خورد میں لائیو اسٹاک کے افسر ڈاکٹر تنویر احمد کی نگرانی میں چیکنگ کے دوران مردہ بھینس مارکیٹ لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ملزمان محمد رمضان اور مشوق علی مردہ بھینس کو حبیب آباد مارکیٹ میں فروخت کرنے کے لیے لے جا رہے تھے۔ دونوں کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

اوکاڑہ (بنگلہ گوگیرہ) لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر وقار احمد نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شیخو موڑ جندرا کہ روڈ پر ای...
05/09/2025

اوکاڑہ (بنگلہ گوگیرہ) لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر وقار احمد نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شیخو موڑ جندرا کہ روڈ پر ایک قصاب کو مردہ بکرے کا گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لائیو اسٹاک ٹیم کو اطلاع ملی کہ علاقے میں مردہ بکرے کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے۔ جس پر پولیس کے تعاون سے چھاپہ مارا گیا اور قصاب کو موقع پر ہی قابو کر لیا گیا۔ موقع سے مردہ بکرے کا گوشت بھی برآمد کر لیا گیا۔

ڈاکٹر وقار احمد کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور کسی کو مضرِ صحت گوشت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Address

Okara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Times Of Okara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share