Pabbi TV channel

‏عمران خان کی رہائی کے نام پر ووٹ لینے والوں کی جیبیں بھر گئیں مگر عمران خان رہا نہ ہوئے۔ وزیراعلیٰ دو بار اسلام آباد ما...
09/08/2025

‏عمران خان کی رہائی کے نام پر ووٹ لینے والوں کی جیبیں بھر گئیں مگر عمران خان رہا نہ ہوئے۔

وزیراعلیٰ دو بار اسلام آباد مارچ سے بھاگا اور اب قلعہ بالاحصار کے سامنے سے بھی فرار ہوگیا۔ وہاں ان میں بات کرنے کی ہمت ہی نہیں۔

پرویزخٹک، محمودخان اور علی امین تینوں اسٹیبلشمنٹ کے وفادار ہیں۔
سابق وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی

‏گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ کی منظوری‏ گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ ک...
09/08/2025

‏گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ کی منظوری

‏ گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر فوٹو وولٹک پاور پلانٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ منصوبہ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
‬⁩

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر امیر مقام نے دعوٰی کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی تبدیلی ممکن ہے۔
09/08/2025

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر امیر مقام نے دعوٰی کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی تبدیلی ممکن ہے۔

مردان:گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے الزام میں کارروائی، 5 افراد گرفتار، نجی ہسپتال سیلمردان میں ایف آئی اے نے کارروائ...
09/08/2025

مردان:گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے الزام میں کارروائی، 5 افراد گرفتار، نجی ہسپتال سیل

مردان میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے الزام میں طورو ہسپتال کے انستھیزیا ٹیکنیشن سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ شمسی روڈ پر واقع نجی ہسپتال کو سیل کردیا گیا۔



تفصیلات کے مطابق، گزشتہ شام ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم طورو ہسپتال پہنچی اور ڈیوٹی پر موجود انستھیزیا ٹیکنیشن کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ طورو ہسپتال کے ڈی ایم ایس نے اس واقعے سے متعلق ایک تحریری مراسلہ ڈی ایچ او اور متعلقہ پولیس تھانے کو ارسال کیا، جس میں بتایا گیا کہ پانچ نامعلوم افراد نے خود کو ایف آئی اے حکام ظاہر کیا اورانستھیزیا ٹیکنیشن کو ان کے رہائشی کوارٹر سے گرفتار کیا۔



مزید برآں، ایف آئی اے ٹیم نے شمسی روڈ مردان پر واقع ایک نجی ہسپتال کو بھی سیل کرکے چار مزید افراد کو حراست میں لیا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے الزامات کی بنیاد پر کی گئی۔



ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر محمد شعیب نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طورو ہسپتال کے ڈی ایم ایس کے مراسلے کی روشنی میں ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا کو آگاہ کیا گیا ہے اور محکمہ صحت ایف آئی اے سے مسلسل رابطے میں ہے۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ایک گروہ عرصے سے سرگرم ہے، جس میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ گروہ نے مردان کے جیل روڈ پر ایک بنگلہ کرائے پر لے رکھا تھا۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پہلے ونڈے میں قومی ٹیم نے  ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کا 281 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5...
09/08/2025

پہلے ونڈے میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کا 281 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر دیا۔

" ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام کے حق دار ہیں۔" بلاول زرداری
08/08/2025

" ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام کے حق دار ہیں۔" بلاول زرداری

ہمیں وہی ہتھیار استعمال کرنا ہوگا جو باچا خان اور پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دیا ہے، اور وہ ہے عدم تشدد...
08/08/2025

ہمیں وہی ہتھیار استعمال کرنا ہوگا جو باچا خان اور پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دیا ہے، اور وہ ہے عدم تشدد کا ہتھیار
ایمل ولی خان مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

نوشہرہ: آمانگڑھ  مدرسہ کی سے اجتماعی زیادتی کیس۔ مرکزی ملزم انور شاہ کو ضمانت پر رہا ہونے پر متاثرہ لڑکی کے بھائیوں نے م...
08/08/2025

نوشہرہ: آمانگڑھ مدرسہ کی سے اجتماعی زیادتی کیس۔ مرکزی ملزم انور شاہ کو ضمانت پر رہا ہونے پر متاثرہ لڑکی کے بھائیوں نے مرکزی ملزم انور شاہ کو گن پوائنٹ پر آغوا کرلیا اور دن دیہاڑے سرعام پورے گاوں میں برہنہ گھومتے رہے۔

انور شاہ کو تشدد کے بعد نوشہرہ کلاں مسیح اللہ فارم میں چھوڈ کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ اجتماعی زیادتی کی شکار دوشیزہ منیبہ احمدعلی کے پانچ بھائیوں کے خلاف تھانہ نوشہرہ کلاں میں زیردفعہPPC 365میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق انورشاہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔

کوئی شک نہیں کہ کرپشن ہر جگہ ہے، جو المیہ ہے۔ رانا ثنااللہ
08/08/2025

کوئی شک نہیں کہ کرپشن ہر جگہ ہے، جو المیہ ہے۔ رانا ثنااللہ

خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر سے تعلق رکھنے والے ساجد زیب کو امریکہ کا ویزہ نہ مل سکا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا...
08/08/2025

خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر سے تعلق رکھنے والے ساجد زیب کو امریکہ کا ویزہ نہ مل سکا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکن خاتون مینڈی کہتی ہے کہ صرف شادی سے ویزہ نہیں نہیں ملتا، جاب ہونا ضروری ہے

زمین کی گردش حالیہ برسوں میں اچانک تیز ہو گئی ہے، اور اس کی وجہ ابھی تک سائنسی طور پر مکمل طور پر سمجھ میں نہیں آئی۔ آج ...
07/08/2025

زمین کی گردش حالیہ برسوں میں اچانک تیز ہو گئی ہے، اور اس کی وجہ ابھی تک سائنسی طور پر مکمل طور پر سمجھ میں نہیں آئی۔ آج یعنی اگست 5 کو زمین کی گردش میں مزید تیز رفتاری کا امکان ہے جس سے دن میں 1.25 سے 1.51 ملی سیکنڈ کی کمی آ سکتی ہے۔

یہ رفتار کی تیزی دن کے معمولات پر کوئی اثر نہیں ڈالے گی، مگر سائنس دان اس تبدیلی کو نظر انداز نہیں کر رہے۔ ٹائم اینڈ ڈیٹ کے مطابق، یہ پیش گوئی انٹرنیشنل ارتھ روٹیشن اینڈ ریفرینس سسٹمز سروس اور یو ایس نیول آبزرویٹری کے تعاون سے کی گئی ہے۔ ابتدائی پیش گوئی 1.51 ملی سیکنڈ کی تھی، لیکن اب اس میں کمی کر کے 1.25 ملی سیکنڈ کر دی گئی ہے۔

اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو یہ دن زمین کی تاریخ کا تیسرا سب سے مختصر دن بن جائے گا۔ اس سے پہلے 30 جون 2022 اور 5 جولائی 2024 میں زمین کی گردش تیز ہوئی تھی، جن میں سے 5 جولائی 2024 کا دن سب سے کم وقت میں مکمل ہوا تھا، یعنی 1.66 ملی سیکنڈ تیز۔

زمین کی گردش میں تیزی کی وجہ؟

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ تیزی چاند کے کرہ ارض کے قریب ہونے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ جب چاند زمین کے شمالی یا جنوبی حصے میں زیادہ دور ہوتا ہے، تو اس کا اثر زمین کی گردش پر پڑتا ہے۔ آج یعنی اگست 5 کو چاند زمین کے جنوب کی طرف زیادہ ہوگا، جس کی وجہ سے گردش میں تیزی آ سکتی ہے۔

اگر آج کی پیش گوئی بھی درست ثابت ہوتی ہے، اور زمین کی گردش 1.25 ملی سیکنڈ تیز ہو جاتی ہے، تو یہ زمین کی تاریخ کا تیسرا سب سے مختصر دن بن جائے گا۔ یعنی،

5 جولائی 2024 (سب سے تیز: 1.66 ملی سیکنڈ)

30 جون 2022 (1.59 ملی سیکنڈ)

5 اگست 2025 (پیش گوئی کے مطابق 1.25 ملی سیکنڈ)

سائنسدانوں کے لیے سوال

یہ بات سب کو پریشان کر رہی ہے کہ زمین کی گردش تیز ہو رہی ہے، کیونکہ زمین کی گردش کا سست ہونا ایک قدیم رجحان ہے۔ تقریباً 245 ملین سال پہلے، جب ڈایناسور زمین پر موجود تھے، دن 1.5 گھنٹے کم تھے، اور اس کے بعد سے زمین کی گردش سست ہو رہی ہے۔ 1973 کے بعد سے ریکارڈ کے مطابق زمین کی گردش میں آہستہ آہستہ سست روی دیکھی گئی ہے۔

اس تیز رفتار گردش کا کسی بھی انسان کی روزمرہ زندگی پر تو کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ صرف ایک سائنسی تجزیہ ہے جو سائنسدانوں کے لیے مزید تحقیقات کی دعوت دے رہا ہے

ملک بھر میں مون سون بارشیں برسنے کو تیار!⚪ ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارشوں کا سلسلہ جا...
07/08/2025

ملک بھر میں مون سون بارشیں برسنے کو تیار!

⚪ ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 15 اگست تک خطہ پوٹھوار، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخواہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ آنے والے دنوں کے دوران ملک بھر میں کراچی تا کشمیر ایک بار پھر تیز/موسلادھار بارشوں کی واپسی متوقع ہے۔

15 اگست کے بعد ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ بعد از خلیج بنگال سے آنے والے کم دباؤ کے ساتھ یہ سلسلہ سندھ اور بلوچستان کا رخ کرے گا۔ یعنی وسطی اگست سے ستمبر کے وسط تک ملک بھر میں مون سون عروج پر ہوگا۔ اور ان دنوں کے دوران ملک کو 3 یا 4 کم دباؤ متاثر کر سکتے ہیں جن میں سے کم از کم 2 کم دباؤ جنوبی پاکستان کو بھی متاثر کرنے کا امکان ہے۔

🛑 نوٹ آنے والا مون سون فیز ملک بھر میں شدید ہوسکتا ہے خصوصاً سندھ اور بلوچستان میں تو لہذا اس کی تیاریاں پہلے سے ہی مکمل کرلیں۔ شکریہ

بے شک اللّٰہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔

Address

Tehsil Pabbi District Nowshera
Pabbi
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pabbi TV channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share