Mandi Bahauddin News Point

Mandi Bahauddin News Point Under Supervision of President & Joint Secretary PJA Distt. Mandi Bahauddin Regd by Govt. of Pakistan

شیخوپورہ /فل فرائیشیخوپورہ میں بدنام زمانہ ڈاکو جو پولیس ملازمین پر فائرنگ کرنے میں مطلوب تھا دوران مقابلہ سی سی ڈی شیخو...
07/07/2025

شیخوپورہ /فل فرائی
شیخوپورہ میں بدنام زمانہ ڈاکو جو پولیس ملازمین پر فائرنگ کرنے میں مطلوب تھا دوران مقابلہ سی سی ڈی شیخوپور سے اپنے ہی ہمراہی ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک
ملزم 25 سے زاٸد مقدمات میں مطلوب تھا

سی سی ڈی کی بڑی کارروائی بڑا مقابلہ *کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ منڈی بہاؤالدین کی بڑی کارروائی*ننھا پنھا گروپ کا سرگرم رکن، ...
07/07/2025

سی سی ڈی کی بڑی کارروائی بڑا مقابلہ
*کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ منڈی بہاؤالدین کی بڑی کارروائی*
ننھا پنھا گروپ کا سرگرم رکن، علاقہ میں خوف و ہراس کی علامت سمجھا جانے والا ڈکیت،شوٹر،کرائے کا قاتل،ہیڈ منی کا اشتہاری اور دہشتگردی جیسے 44 مقدمات میں ملوث ملزم *تصور اقبال عرف تصورو سکنہ بوہت تحصيل پھالیہ * CCD پنجاب پولیس منڈی بہاؤالدین ٹیم کے ساتھ مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔

کاش ایسا ممکن ہو۔۔۔۔۔ بس صرف رجسٹرڈ پریس کلب ہی اپنے اپنے علاقے میں چینل اخبار کی یا پریس کلب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے تصد...
04/07/2025

کاش ایسا ممکن ہو۔۔۔۔۔ بس صرف رجسٹرڈ پریس کلب ہی اپنے اپنے علاقے میں چینل اخبار کی یا پریس کلب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے تصدیق کریں تو یہ گند ختم ہو سکتا ہے ۔۔۔۔
جعلی اور جہالت سے بھرے چند ایسے لوگ جن کو صحافت کی ا بجد سے بھی آگاہی نہیں جنہوں نے گلے میں کارڈ لٹکا کر صحافت کا لبادہ اوڑھ کر پوری صحافتی برادری کی بدنام کر کے رکھ دیا ہے چند ٹکوں کے عوض اپنی خود ساختہ صحافت کو بیچنا فرض اولین سمجھتے ہیں اور علاقائی سیاسی پنڈتوں کی غلامی اور پولیس کی ٹاوٹی ان کی زندگی کا سرمایہ ہے ۔ ایسی کالی بھیڑوں کے سبب ہر صحافی پر لوگ انگلیاں اٹھاتے نظر اتے ہیں
موجودہ دور میں ہر شہر میں صحافتی برادری کو اپنے طور پر بھرپور طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کالی بھیڑوں سے نجات مل سکے
یہ بھی حقیقت ہے دھاڑی لگانے والے سبھی صحافی پولیس کی چھتر چھایا میں پروان چڑھتے ہیں اور پولیس کے کماؤ پوت کی بھی حثیت رکھتے ہیں
اب وقت کا تقا ضا ہے میڈیا ھاوسز کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے اداروں کی نمائندگی پڑھے لکھے لوگوں کو دیں وہ چند ہزار کے لئے ان پڑھ پرائمری پاس کو صحافتی کارڈ جاری کر دیتے ہیں جس وجہ سے پورے پاکستان میں ایسا تعفن پھیل چکا ہے . جس سے عوام صحافت کے شعبہ سے بد دل ہو رہے ہیں ۔ کچھ یتیم سیاست دانوں اور جرائم پیشہ نے اپنے پروردہ گماشتے صحافت کی فضاوں کو آلودہ کرنے کیلئے چھوڑ رکھے ہیں ۔جو صرف ان کی زبان بولتے ہیں انکی سوچ سوچتے ہیں ۔جیسے زرخرید غلام ہوں۔ ان لوگوں نے صحافت کی چادر کو اتنا داغ دار کر دیا ہے کہ اب اپنا تعارف کرواتے ہوئے بھی شرم آتی ہے . جہاں صحافت میں ایسی صورتحال کا سامنا ہے وہاں پولیس کا کردار بھی کسی ڈھکا چھپا نہیں نئے ایس ایچ اوز اب تعلیم یافتہ آ رہے ہیں ۔انہیں باقاعدہ تربیت بھی دی جاتی ہے انکے پاس اختیارات بھی ہوتے ہیں بد قسمتی آپ تھانوں کا چکر لگا لیں آپ دیکھیں گے کہ سارے دھاڑی باز اور صحافتی برادری کی بدنامی کا باعث بننے والےصحافیوں کا حوصلہ یہی پولیس والے بڑھا رہے ہوتے ہیں اور پولیس انہی دھاڑی لگانے والوں سے بلیک میل ہو رہی ہوتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں پھر ایسے تربیت اور تعلیم یافتہ افسر ہونے کا کیا فائدہ جو تھانوں کے مہتمم ہیں وہ بھی دھاڑی لگانے والے صحافیوں کے۔اشاروں پر اقدام اٹھا رہے ہوتے ہیں اور انکا کام کر رہے ہوتے ہیں تاکہ یہ لوگ پیسے وصول کر کے اپنا حصہ رکھ کر باقی حصہ پولیس کو دے سکیں جبکہ چاہئیے تو یہ کہ ایسے صحافیوں پر پابندی ہونی چاہئیے اور قانونی کاروائی کرنی چاہئیے
لیکن یہاں سب مایا ہے
۔۔copy past

گجرات پولیس تھانہ سٹی سرائےعالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری،3ملزمان گرفتار،1110گ...
02/07/2025

گجرات پولیس تھانہ سٹی سرائےعالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری،3ملزمان گرفتار،1110گرام چرس اورپسٹل30برآمد۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی محترمہ مریم نوازشریف کے کرائم فری پنجاب ویژن کے تحت ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل ڈاکٹرممتاز احمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ سٹی سرائے عالمگیروقاص الرحمٰن گجر نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے3ملزمان گرفتارکر لیے۔گرفتار ملزمان میں تنویر احمد سے570گرام چرس،دورسے ملزم آصف جاوید سے540گرام چرس،جبکہ تیسرے ملزم بابر حسین سے پسٹل30بوربرآمدکر لیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

نوجوان کوTiktok پر ویڈیو اپلوڈ کرنے پربے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کرنے والے دو ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار  تفصیلات کے مطا...
02/07/2025

نوجوان کوTiktok پر ویڈیو اپلوڈ کرنے پربے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کرنے والے دو ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

تفصیلات کے مطابق مورخہ 15.06.25 کو تھانہ صدر جلالپور جٹاں پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع پیجوکی میں مسمی مقدر عباس کو دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کردیا ہے۔
جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے واقعہ سے متعلق فوراً ڈی پی او گجرات کو آگاہ کیا ۔جنہوں نے فوری مقدمہ درج کرنے اورملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرجلالپور جٹاں سب انسپکٹرشفقت محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر ملزمان
1.محمد اویس علی ولد محمد وارث 2. زاہد علی ولد محند عارف سکنائے بھاگووال کلاں کو گرفتار کرکے قبضہ سے آلہ قتل دو عدد پسٹل 30 بور بھی برآمد کرلیے۔
ملزمان نےدوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مقتول کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم Tiktok پر ویڈیو اپلوڈ کرنے کیوجہ سے ہمارا جھگڑا چل رہا تھاجس وجہ سے ہم نے طیش میں آکر مقدر عباس مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش مقدمہ جاری ہے۔

02/07/2025
اسپین سے دو مجرم پاکستان کے حوالے، لیکن یونان میں ایک ریڈ وارنٹ والا آزاد فوری کارروائی کا مطالبہ۔ اسپین میں انٹرپول کی ...
02/07/2025

اسپین سے دو مجرم پاکستان کے حوالے، لیکن یونان میں ایک ریڈ وارنٹ والا آزاد فوری کارروائی کا مطالبہ۔ اسپین میں انٹرپول کی کارروائی کے نتیجے میں دو پاکستانی مجرم نوازش علی ہنجڑا اور ہارون اقبال کو گرفتار کیا گیا ہے اور انکو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ دونوں افراد دہشت گردی، قتل اور اغواء جیسے سنگین جرائم میں پاکستان کو مطلوب تھے۔ اس کارروائی سے واضح ہوتا ہے کہ یورپ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ریڈ وارنٹ پر عمل درآمد کے معاملے میں سنجیدہ ہو چکے ہیں۔

اسی تناظر میں مارچ 2025 میں اسپین کے مختلف شہروں میں 10 پاکستانیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، جو شدت پسندی، نفرت انگیز مواد، اور نوجوانوں کو ورغلانے جیسے الزامات میں ملوث تھے۔

پاکستانی وزارت داخلہ کے مطابق، اسپین سمیت مختلف یورپی ممالک میں 38 پاکستانیوں کے خلاف انٹرپول ریڈ وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ تاہم، حیران کن طور پر یونان میں ایک پاکستانی شہری، جس کے خلاف ریڈ وارنٹ موجود ہے، کھلے عام کھریاں (ایتھنز کے علاقے) میں آزادانہ گھوم رہا ہے۔ مقامی کمیونٹی کی جانب سے بارہا توجہ دلانے کے باوجود اب تک نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے، نہ ہی حکومتِ پاکستان نے سفارتی چینلز کے ذریعے یونانی حکام سے رسمی مطالبہ کیا ہے۔

یہ معاملہ اب پاکستانی ریاست کی سنجیدگی اور قانون کی بالادستی پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ اگر ایک طرف یورپی ریاستیں باقاعدہ حوالگی کر رہی ہیں تو دوسری جانب یونان میں قانون کا مذاق بن رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ ایسے افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے پاکستان واپس لایا جائے تاکہ انصاف کا نظام مضبوط ہو۔

عوام الناس کے نام ( CCD )سی سی ڈی کا اہم پیغام !اگر آپ سے کوئی جگا ٹیکس یا بھتہ کا مطالبہ کرتا ہے تو اسکی اطلاع فورآ ایس...
02/07/2025

عوام الناس کے نام ( CCD )سی سی ڈی کا اہم پیغام !
اگر آپ سے کوئی جگا ٹیکس یا بھتہ کا مطالبہ کرتا ہے تو اسکی اطلاع فورآ ایس ایچ او تھانہ (CCD) سی سی ڈی ، ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی یا 15 پر کریں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔ سی سی ڈی جرم سے پاک محفوظ پنجاب کیلئے کوشاں ہے.

کامونکی: گینگ وار کے سائے میں جکڑا شہر، ایک بدنام گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہ۔لا۔ک ۔ کامونکی — جرائم پیشہ گروہوں او...
02/07/2025

کامونکی: گینگ وار کے سائے میں جکڑا شہر،
ایک بدنام گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہ۔لا۔ک ۔ کامونکی — جرائم پیشہ گروہوں اور گینگسٹر مافیا کی یلغار نے کامونکی جیسے پرامن شہر کو خوف و ہراس کا گڑھ بنا دیا ہے۔ ہر دوسرا شریف شہری، خاص طور پر کاروباری طبقہ، ذہنی اذیت اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔ مال، جان اور عزت کی سلامتی اب ایک خواب بن چکی ہے۔ عوام میں یہ تاثر پختہ ہو چکا ہے کہ "کامونکی اب کچے کے علاقے سے مختلف نہیں رہا۔"

ان حالات میں جہاں سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) پنجاب بھر میں جرائم کے خلاف سخت آپریشنز میں مصروف ہے، وہیں کامونکی کے شہری بھی ایک بڑی تبدیلی کے منتظر تھے۔

آج وہ دن آ ہی گیا—جب ایک بڑی خبر نے کامونکی کے عوام میں امید کی ایک کرن روشن کی۔ اطلاعات کے مطابق، کامونکی میں ایک پولیس مقابلے کے دوران ایک بدنام زمانہ گینگ کا سرغنہ مارا گیا ہے۔ مذکورہ شخص نہ صرف درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا بلکہ اس کے گینگ کو شہر میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

شہری حلقوں میں اس خبر کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے، اور عوامی سطح پر مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس کارروائی کو ایک مستقل آپریشن میں بدلا جائے تاکہ کامونکی کو گینگ مافیا سے مکمل نجات مل سکے۔

اگر یہی تسلسل برقرار رہا تو شاید کامونکی کے باسی ایک بار پھر سکون کا سانس لے سکیں۔

Address

Pahrianwali

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mandi Bahauddin News Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share