22/08/2025
سانگھڑ شہر کے قدیمی نواحی گاؤں گوڑا خان خاصیخلی میں قائم پرائمری اسکول جس میں 70 سے زائد بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں
سابقہ وزیراعظم محمد خان جونیجو کے پانچ نکاتی پروگرام کے تحت نئی روشنی پروجیکٹ کے تحت دو کمروں پر بنانے کا والا اسکول جس کی ایک عرصے تک نہ ہی مرمت ہوئی نہ دیکھ بھال اسکول کی بلڈنگ خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے اسکول میں فرنیجر بجلی پانی تک کی سہولت موجود نہیں ہے
بارش کے پانی اسکول میں جمع ہونے سے اسکول آنے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
گاوں میں تمام کے تمام ووٹرز پیر صاحب پاگارا کے مریدین پر مشتمل ہیں
جس کی وجہ سے گاوں والوں کے ساتھ بچیوں اور بچوں کو بھی تمام بنیادی سہولیات سے محروم رہنا پڑ رہا ہے