Usman Dastgir SMME

Usman Dastgir SMME Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Usman Dastgir SMME, Social Media Agency, Pakpattan.

Helps in enhancing your business through Social Media Marketing including Facebook Ads and Page Mangement, Instagram and Whatsapp Marketing, Email Marketing and much more.

08/10/2023
29/12/2022

اچھے لیپ ٹاپ کی نشانیاں

ریم کم از کم 8 GB یا زیادہ سے 16 GB ہو۔اگر ریم 8 GB ہو تو ایک سلاٹ میں ہونی چاہئے اور ایک سلاٹ خالی ہو اس میں 8 جی الگ سے خرید کر ڈالی جا سکتی ہے یعنی ریم بعد میں زیادہ کی جا سکتی ہے
ہارڈ ڈسک یعنی میموری SSD ہونی چاہئے جبکہ hdd تین گنا slow ہوتی ہے اور بیٹری بھی زیادہ استعمال کرتی ہے اس لیے صرف ssd ہی کام کیلئے بہتر ہے
جنریشن جتنی زیادہ اتنا ہی جدید یعنی 4th جنریشن سے 5th بہتر اور 5th سے 6th بہتر
سب سے جدید اس وقت تک 11th جنریشن ہے
پروسیسر کی 3 اقسام:
core i3، i5 & i7.
جبکہ
i7 is the best
اگر آپ نے
گرافیکل کام کرنا ہے تو
کم از کم 2gb گرافک کارڈ بھی ضروری ہے
بیٹری 🔋 lithium سیلز کی ہونی چاہئے
لیپ ٹاپ کی بیٹری جتنے mAh کی ہوتی ہے وہ بھی دیکھ لیں
یوزڈ used میں لیپ ٹاپ لیں تو تسلی کر لیں کہ کتنے mAh بیٹری بقایا ہے

ہاں سیکنڈ ہینڈ لیپ ٹاپ لیتے ہوئے زیادہ تر دھوکہ ڈسپلے میں ہوتا ہے

یعنی اصل ڈسپلے نکال کر کوئی لوکل ڈالا ہوتا ہے، اس کو چیک کرنے کا طریقہ
اگر آپ نے استعمال شدہ لیپ ٹاپ لینا ہے تو یہ معلومات آپ کے لیے ہے
دکان دار پرانا لیپ ٹاپ بیچتے ہوئے ایسا وال پیپر لگاتے ہیں کہ لوگ ڈسپلے دیکھ کر ہی خوش جاتے ہیں اور وال پیپر بھی اس طرح کا ہوتا ہے کہ ڈیمج پگزل پر نظر نہیں جاتی
ڈسپلے چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ
لیپ ٹاپ کی brightness فل کر لیں اس کے بعد
آپ نے نوٹ پیڈ اوپن کرکے اسے ساری سکرین پر پھیلا دینا ہے اس سے ساری سکرین سفید ہو جائے گی
اس طرح سکرین میں اگر کوئی پگزل ڈیمج ہے یا کسی جگہ سے سکرین پر دباؤ آیا ہوا ہے تو وہاں سے کالے نشان نظر آ جائیں گے
دوسرا آپ نے جو لیپ ٹاپ لینا ہے اسے انٹرنیٹ پر سرج کر کے اس کی specification میں دیکھ لیں کہ مطلوبہ لیپ ٹاپ کو کونسا ڈسپلے لگا ہے lcd ہے یا led
اگر lcd ہو تو سکرین کو سائیڈو سے دیکھنے سے ڈسپلے ٹھیک نظر نہیں آتا یہ lcd کی نشانی ہے
اور led زیادہ بہتر ڈسپلے ہے
دوسرا اہم سوال ہے بٹنوں کا
کیا کوئی بٹن خراب تو نہیں
جو لیپ ٹاپ خریدنا ہو اس لیپ ٹاپ سے گوگل پر سرچ کریں
Keyboard tester
یہ 1 mb کا سوفٹویر ہے ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اسے اوپن کریں
اور لیپ ٹاپ کے بٹنوں کو ایک ایک کر کے دباتے جائیں
جو جو بٹن ٹھیک ہو گا وہ سکرین پر سبز رنگ میں بدلتا جائے گا
پروسیسر کو چیک کرنے کے لیے آپ نے گوگل میں سرچ کرنا ہے
CPU Z
اس چھوٹے سے سافٹویئر کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اوپن کرنا ہے
اوپن کرنے کے بعد پہلے ہی آپشن میں CPU کی معلومات درج ہوں گی
اس CPU معلومات میں نام والے کالم کے سامنے درج نمبر آپ کو جنریشن کا بتائیں گے
غور سے سمجھیں
مثلاً
Inter core i3,
اس کے بعد اگر تین ہندسے اور لکھے ہوں تو پروسیسر فرسٹ جنریشن ہے
اگر چار ہندسے ہوں تو سیکنڈ یا اس سے اگلی جنریشنز ہیں
مثلاً
Intel core i3.,,,, 803
یعنی i3 کے بعد تین ہندسے آئے تو مطلب فرسٹ جنریشن
Intel core i3.,,,, 2304
اس مثال میں i3 کے بعد چار ہندسے آئے تو یہ دوسری جنریشن
اسی طرح
Intel core i3.,,,, (3)405
Inter core i3.,,,, (4)505
ان دو مثالوں میں بھی چار ہندسے ہیں لیکن پہلی مثال میں شروع کا ہندسہ 3 ہے تو تیسری جنریشن
دوسری مثال میں شروع کا ہندسہ 4 ہے تو چوتھی جنریشن
یاد رہے کہ پہلے ہندسے کو سمجھانے کے لیے گول بریکٹ لگائی ہے
CPU. Z
اسی سوفٹویر کی مدد سے آپ cache اور mother board کی معلومات بھی لے سکتے ہیں
اور یہی سوفٹویر آپ ram کی معلومات اور گرافک کارڈ کی معلومات بھی دے گا
اگر لیپ ٹاپ میں گرافک کارڈ نہیں ہوگا تو معلومات بھی نظر نہیں آئیں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہارڈ ڈسک اور بیٹری 🔋 چیک کرنے کا طریقہ
استعمال شدہ لیپ ٹاپ خریدتے وقت ہارڈ ڈسک اور بیٹری چیک کرنے کا طریقہ
آپ نے گوگل پر سرچ کرنا ہے
hard disk sentinel
اس سوفٹویر کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اوپن کریں
Health
اور
Performance
کی پرسنٹیج ظاہر ہو جائیں گی
اگر ہارڈ ڈسک میں کوئی پرابلم ہو
تو health اور performance لیول 100 پرسنٹ نہیں ہوتا
نیچے نوٹ بھی لکھا ہوتا ہے ہارڈ ڈسک ٹھیک ہو تو بتا دیا جاتا ہے اگر پرابلم یعنی bad sector ہوں تو نوٹ میں لکھے ہوتے ہیں
Temperature option
اسی سوفٹویر کے ٹمپریچر آپشن میں آپ ہارڈ ڈسک کا درجہ حرارت معلوم کر سکتے ہیں
Smart option
ہارڈ ڈسک کے باقی سارے ٹیسٹ
سمارٹ آپشن میں دیکھ سکتے ہیں
سمارٹ آپشن میں ٹیسٹ ویلیو 0 ہونی چاہئے
اگر ہارڈ ڈسک مرمت شدہ ہو یعنی مکینک نے bad sector نکالے ہوں تو ویلیو 0 نہیں ہوتی
Information option
اس آپشن میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی ہارڈ کس قسم کی ہے
ایس ایس ڈی ہے یا ایچ ڈی ڈی وغیرہ
بیٹری 🔋 چیک کرنے کا طریقہ
سٹارٹ سٹارٹ مینو پر رائٹ کلک کر کے ونڈوز پاور شیل اوپن کریں
اس میں آپ نے یہ لکھنا ہے 👇
powercfg/betteryreport/output
آگے لکھنا ہے
-c:\bettery.html-
یعنی یہ آپ نے پاتھ لکھنا ہے اس کے بعد enter کلک کرکے بیٹری رپورٹ محفوظ کر لیں
سی ڈرائیو میں آپ کی بیٹری رپورٹ محفوظ ہے اسے اوپن کرکے بیٹری کی معلومات دیکھ لیں۔
اس رپورٹ میں پتہ چل جاتا ہے کہ جب لیپ ٹاپ نیا بنا تھا تو بیٹری کتنی تھی۔استعمال ہونے کے ابھی کتنی بیٹری بقایا بچی ہے۔

ضروری ھدایات:
(لیپ ٹاپ چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنے سے حتی الامکان گریز کرنا چاہیے۔یہ آپ کے لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کم کر دیتا ہے۔زیادہ گرم ہو جائے تو تھوڑی دیر بند کر کے رکھ دینا چاہیے۔ڈسپلے خراب ہونے کی صورت میں خود سے کوئی چھیڑ چھاڑ مت کریں کسی اچھے مکینک کو چیک کروا لیں۔
لیپ ٹاپ کا اڈاپٹر (چارجر) ہمیشہ کمپنی کا اور پاور کیبل معیاری استعمال کریں۔غیر ضروری کیبلز، گیجٹس وغیرہ لگانے سے احتزاز برتیں۔

آن لائن فیلڈ میں آپ کتنا کما سکتے ہیں۔۔۔؟سب سے پہلے تو اس فیلڈ کے متعلق بنیادی بات سمجھیں۔۔۔ڈیجیٹل فیلڈ میں سکلز کی دو ...
21/08/2022

آن لائن فیلڈ میں آپ کتنا کما سکتے ہیں۔۔۔؟
سب سے پہلے تو اس فیلڈ کے متعلق بنیادی بات سمجھیں۔۔۔
ڈیجیٹل فیلڈ میں سکلز کی دو اقسام ہیں
1۔ ہاٹ سکلز اور 2۔ ہائی پینگ سکلز
1۔ ہاٹ سکلز یعنی وہ سکلز جن کی ڈیمانڈتو بہت زیادہ ہےلیکن ان کا معاوضہ ہائی پینگ سکلز سے کہیں کم ہے، ان سکلز میں بے تحاشہ کام تو ہوتا ہے، ہر ادارے اور کمپنی کو بنیادی طور پران سکل ہولڈرز کی ضرورت ہوتی ہے جیسے گرافکس ڈیزائننگ/ ویڈیو ایڈیٹنگ/ ڈیجیٹل مارکیٹنگ/ کنٹینٹ رائٹنگ/ ورڈر پریس ڈویلپر وغیرہ۔۔۔
2۔ ہائی پینگ سکلز یعنی وہ سکلز جن کی انکم بہت زیادہ ہے ان سکل میں سوچ سے کہیں زیادہ انکم ہےان سکلز کے ماہرین کو ملٹی نیشنل لیول کمپنیز، یا ہائی لیول کمپنیز ہائر کرتی ہیں،اس سکلز کے ماہرین کے ساتھ بڑے پروجیکٹس کی ڈیلز ہوتی ہیں اور ان سکلز کے ماہرین کی ڈیمانڈ حد سے کہیں زیادہ ہے۔۔۔
ہاٹ سکلز والے مہینے میں جتنا کما پاتے ہیں ہائی پینگ سکل والے ایک ہفتے میں اس سے کہیں زیادہ کما لیتے ہیں جیسےپروگرامنگ/ گیم ڈویلپمنٹ/ کارٹون میکنگ/ نیٹ ورکنگ/ اینیمیشن/ ایس ای او/ ایپ ڈویلپر/ ویب ڈویلپ/ فرنٹ اینڈ ڈویلپر/ بیک اینڈ ڈویلپر/ آرٹیفیشل انٹیلیجنس وغیرہ ۔۔۔

مثلاً ایک گرافکس ڈیزائنر، ویڈیو ایڈیٹر ایک ماہ میں جتنا کماتے ہیں پروگرامر، گیم ڈیولپر،ویب ڈویلپر، ایپ ڈویلپرکارٹون میکر اس سے کہیں زیادہ ایک دن میں کما لیتے ہیں۔۔۔
اس کی آسان مثال ایسے ہے کہ عموماً گرافکس ڈیزائننگ ، ویڈیو ایڈیٹنگ وغیرہ جیسی سکل کا فی گھنٹہ معاوضہ 5 ڈالر سے 50 ڈالر تک ہوتا ہے اگر بہت ہی ماہر اور ہائی لیول ڈیزائنر یا ایڈیٹر ہو تو 60،70 ڈالر زیادہ سے زیادہ ہوگا۔۔۔
جبکہ پروگرامر، گیم ڈویلپر، ایپ ڈویلپر، فرنٹ اینڈ، بیک اینڈ ڈویلپرفی گھنٹے کا معاوضہ کم سے کم 50 ڈالر اور پروفیشنل لیول پر 300 ڈالر بھی چارج کرتے ہیں اس میں جتنی مہارت ہوتی جائے گی اتنی ڈیمانڈ اور معاوضہ بھی بڑھتا جائے گا۔۔۔
ان سب سکلز کا فی گھنٹہ معاوضہ اور ڈیمانڈ گوگل پرسرچ کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔ خاص کر اپ ورک پر اس کے ماہرین کا معاوضہ اور چارج دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ دنیا میں پروفیشنل لوگ کتنا کماتے ہیں۔۔۔
ہائی پینگ سکلز کی باقاعدہ انڈسٹریز ہیں دنیا میں سب سے بڑی اور سب سے زیادہ منافع بخش گیم انڈسٹری، کارٹون انڈسٹری، ویب ڈویلپمنٹ، ایپ ڈویلپمنٹ انڈسٹریز ہیں۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
آپ کے بچے کی یا آپ کی قابلیت اور صلاحیت اگر ہائی پینگ سکل سیکھنے کی ہے تو آپ پروگرامنگ، گیم ڈویلپمنٹ، کارٹون میکنگ وغیرہ سیکھیں کیوں کہ ان سکل کی ڈیمانڈ اور ان کی انکم ہماری سوچ سے کہیں زیادہ ہے۔۔۔
یقین جانیں ہائی پینگ سکلز آپ کی اور آپ کی اولاد کی زندگی بدل سکتی ہیں اوربڑی کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہیں۔۔۔
ہائی پینگ سکل ہولڈرز کو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے اور بڑی بڑی کمپنیز اور انویسٹرز ان سکلز کے دم پر کروڑوں ڈالرز کی انویسٹمنٹ کرنے کی پلاننگ کرتے ہیں۔۔۔
سب سے زیادہ بہتر تو یہی ہے کہ محنت شوق اور لگن سے ہائی پنگ سکل سیکھی جائیں لیکن اگر اتنی قابلیت اور صلاحیت نہیں ہے تو پھر ہاٹ سکل ٹول بیس سکل بہتر ہے اور ان سے بھی بہترین انکم حاصل کی جاسکتی ہے جیسے گرافکس ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، مارکیٹنگ وغیرہ۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
دیکھیں ایک بات ذہن میں رکھیں۔۔۔
اپنا موازنہ یا اپنے بچوں کا موازنہ کسی دوسرے کے ساتھ مت کریں۔۔۔
ہوسکتا ہے آپ میں یا آپ کے بچے میں سامنے والے سے کہیں زیادہ قابلیت اور صلاحیت ہو۔۔۔
آپ میں آن لائن فیلڈ سے لاکھوں کمانے کی صلاحیت ہو اور آپ کو مشورے دینے والے ہزاروں کا مشورے دے رہے ہوں۔۔۔ مثلاً آپ میں جہاز اڑانے کی صلاحیت ہو اور آپ کو لوگ موٹرسائیکل چلانے کا مشورہ دیں۔۔۔
ہمارے ہاں کوئی بندہ مشورہ مانگے تو ہر بندہ اپنے ذہن کے مطابق مشورہ دیتا ہے۔۔۔ یہ کوئی نہیں دیکھتا کہ سامنے والے بندے کی قابلیت، صلاحیت اور کوالٹی مشورہ لینے یا دینے کی بھی ہے یا نہیں۔۔۔ یہاں قصور مشورے لینے اور مشورہ دینے والے دونوں کا ہوتا ہے۔۔۔
اس کی مثال ایسے ہے کہ کسی بندے نے سائنس دان بننا ہو، ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنی ہو اور وہ جا کر کسی بزنس مین، زمیندار، سبزی کا کام کرنے والے بندے سے مشورہ مانگے تو ظاہر ہے وہ بندہ اپنے ذہن کے مطابق مشورہ دے گا۔۔۔
اس لئے جب کوئی کام کرنا ہو، کسی چیز کے متعلق مشورہ لینا ہو تو اس فیلڈ کے ماہر اور تجربہ کار لوگوں سے مشورہ لینا چاہئے۔۔۔ اپنی قابلیت، صلاحیت اور کوالٹی کے مطابق فیصلہ کرنا چاہئے کہ آپ کیا کر سکتے ہیں۔۔۔

11/08/2022

Youtube creators are called Youtubers, Tik Tok users are Tik Tokers, then Facebook wale Facebookers and Twitter wale twitterers kelate hain Kiya? Curious to know.

01/08/2022
31/07/2022
31/07/2022
23/07/2022

Address

Pakpattan
57400

Opening Hours

Monday 07:30 - 23:30
Tuesday 07:30 - 23:30
Wednesday 07:30 - 23:30
Thursday 07:30 - 23:30
Friday 07:30 - 23:30
Saturday 07:30 - 23:30

Telephone

+923336744777

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usman Dastgir SMME posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Usman Dastgir SMME:

Share