Nadeem Bhatti

Nadeem Bhatti Digital Markeeting expert 🔥 Proven Success in Facebook Ads, Google Ads, SEO and Analytics 🚀

🌱✨ Student Tree Digital Agency – ایک خواب سے حقیقت تک کا سفر ✨🌱Student Tree Digital Agency کا آغاز میرے لیے صرف ایک بزنس...
12/07/2025

🌱✨ Student Tree Digital Agency – ایک خواب سے حقیقت تک کا سفر ✨🌱

Student Tree Digital Agency کا آغاز میرے لیے صرف ایک بزنس شروع کرنا نہیں تھا، بلکہ یہ ایک وژن تھا — ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا جہاں طالبعلم سیکھ سکیں، کام کر سکیں، اور حقیقی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کر سکیں۔

بطور CEO، یہ سفر سیکھنے، محنت کرنے اور قیادت کے کئی تجربات سے بھرا رہا ہے۔ ایک ٹیم کو لیڈ کرنا، کلائنٹس کے ساتھ کام کرنا، اور جدید ڈیجیٹل سلوشنز تیار کرنا — ہر دن ایک نیا سبق لے کر آتا ہے۔

الحمدللہ آج ہم جس مقام پر ہیں، وہ شکر اور فخر کا باعث ہے۔ اور یہ تو بس شروعات ہے۔

آئیے ساتھ سیکھتے ہیں، بڑھتے ہیں، اور کچھ نیا تخلیق کرتے ہیں! 🚀

بھائیو! آج ندیم بھٹی تمہیں فری لانسنگ کا سب سے بڑا، سب سے کڑوا مگر سب سے قیمتی سبق دینے آیا ہے۔یہ بات سن لو، دل پر لکھ ل...
06/07/2025

بھائیو! آج ندیم بھٹی تمہیں فری لانسنگ کا سب سے بڑا، سب سے کڑوا مگر سب سے قیمتی سبق دینے آیا ہے۔
یہ بات سن لو، دل پر لکھ لو، اور پوری قوم میں آگے پہنچا دو۔

فری لانسنگ کی سب سے خطرناک سیچویشن — اور کیسے بچنا ہے؟
چلو مان لیا:
✅ تم نے کوئی زبردست اسکل سیکھ لی۔
✅ تم نے Fiverr کا اکاؤنٹ بنا لیا۔
✅ تم نے اپنی Gig بنا لی۔
✅ تم نے رینکنگ بھی کر لی۔
✅ اور ماشاءاللہ! تمہیں پہلا آرڈر بھی آ گیا۔

یہاں تک آنا آسان نہیں تھا — یہ ایک جنگ تھی، اور تم جیت چکے تھے!

لیکن بھائیو…!
اصل امتحان اب شروع ہوتا ہے۔

جب کلائنٹ آرڈر کینسل کرنے آتا ہے!
ہوتا یہ ہے کہ:
کبھی کلائنٹ کہتا ہے کہ میرا کلائنٹ بھاگ گیا ہے…
کبھی کہتا ہے کہ مجھے آرڈر نہیں چاہیے…
کبھی کہتا ہے کہ میرا بجٹ ختم ہو گیا ہے…
اور سیدھا Dispute کھول دیتا ہے۔

اُس لمحے کیا محسوس ہوتا ہے؟
ایسا لگتا ہے کہ دنیا رک گئی ہو!
کیونکہ آرڈر کینسل ہونے کا مطلب ہے:

تمہاری رینکنگ گر جائے گی!

تمہاری پروفائل کم از کم 1 سال کے لیے ڈوب جائے گی!

نئے آرڈر آنا بند ہو جائیں گے!

اور اگر تمہیں لگتا ہے کہ یہ صرف نئے لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے — تو یاد رکھو:
یہ ٹاپ ریٹڈ سیلرز کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔
اور اگر ایک بار پروفائل ڈاؤن ہو گئی — تو تمہارا چلتا ہوا کاروبار بھی رک جائے گا!

کیا زبردستی آرڈر کمپلیٹ کرانا حل ہے؟
ہرگز نہیں!
اگر تم زبردستی آرڈر کمپلیٹ کرواؤ گے — تو کلائنٹ 1 اسٹار دے کر چلا جائے گا۔
یہ 1 اسٹار ایسا سیاہ داغ ہوتا ہے جو تمہاری پروفائل پر ہمیشہ کے لیے لگ جاتا ہے۔

جب بھی نیا کلائنٹ آئے گا — وہ اُس 1 اسٹار کو دیکھ کر تمہیں چھوڑ کر چلا جائے گا!

اگر مجھے 1 کروڑ کا آرڈر بھی ملے اور اُس کے ساتھ 1 اسٹار کی شرط ہو —
تو میں بغیر کسی لالچ کے وہ آرڈر کینسل کر دوں گا اور 5 اسٹار کے ساتھ خالی ہاتھ رہنا پسند کروں گا۔

کیوں؟
کیونکہ اگر پروفائل بچ گئی — تو نئے آرڈر پھر آئیں گے۔
رزق دینے والی ذات اللہ کی ہے، بندہ نہیں!

اب سنو: بچنے کا گُر کیا ہے؟
یہ بات Fiverr کے سیکریٹ رول میں لکھی ہے:

✔️ اگر کلائنٹ آرڈر کینسل کرتا ہے — اور ایک ہفتے کے اندر دوبارہ نیا آرڈر دے دیتا ہے —
تو Fiverr تمہاری پروفائل پر کسی بھی قسم کی نیگیٹو ہٹ نہیں لگاتا!

نہ رینکنگ گرتی ہے

نہ Completion Rate خراب ہوتا ہے

نہ Search میں فرق پڑتا ہے

بس ایک Cancellation لکھی آتی ہے — اور وہ بھی صرف تمہیں نظر آتی ہے، کلائنٹ کو نہیں!

چاہے پہلا آرڈر $1000 کا ہو، اور نیا آرڈر صرف $5 کا ہو — پھر بھی پروفائل بچ جاتی ہے!

کرنا کیا ہے؟
جب کبھی آرڈر کینسل کرنے کی نوبت آئے:

کلائنٹ سے اچھے الفاظ میں کہو:
"میں نے آرڈر کی کینسلیشن قبول کر لی ہے، لیکن میری ایک ریکویسٹ ہے کہ میری پروفائل نیچے نہ جائے، پلیز آپ $5 کا چھوٹا سا آرڈر دے دیں اور وہاں اپنا ایکسپیرینس بھی لکھ دیں۔ یہ میرے لیے بہت مددگار ہوگا تاکہ نئے کلائنٹس مجھ پر اعتماد کر سکیں۔"

کبھی کلائنٹ سے ڈائریکٹ 5 اسٹار مانگنے کی غلطی مت کرنا!
Fiverr اس بات پر سخت ہے۔

کلائنٹ تمہاری نرمی اور تمہارے الفاظ سے متاثر ہوگا — اور 99% چانس ہے کہ وہ 5 اسٹار دے کر ہی جائے گا۔

کبھی زبردستی آرڈر کمپلیٹ نہ کرو۔

نقصان منظور کرو، مگر 5 اسٹار کی حفاظت کرو۔

کلائنٹ سے $5 کا نیا آرڈر لازمی کرواؤ۔

عزت، سچائی اور اخلاق کے ساتھ بات کرو — جیت تمہاری ہوگی۔

میں ندیم بھٹی ہوں:
میں روز تمہیں وہ سچ بتاتا ہوں جو لوگ چھپاتے ہیں۔
میرا مقصد تمہیں Freelancing میں بچانا ہے، گرنے سے بچانا ہے، اور تمہیں کامیابی کی طرف دھکیلنا ہے۔

یہ پوسٹ لازمی اپنے تمام دوستوں کے ساتھ شیئر کرو — تاکہ کوئی اور اپنا اکاؤنٹ نہ کھو دے!

اور ہاں بھائیو!
زیادہ شکریہ مت کہنا — دعاؤں میں یاد رکھنا!

!فری لانسنگ — وہ زندگی جو بہادروں کے نصیب میں لکھی جاتی ہے!دنیا کہتی ہے فری لانسنگ آسان ہے…!ارے بھائی، آسان تو صرف سونا ...
04/07/2025

!فری لانسنگ — وہ زندگی جو بہادروں کے نصیب میں لکھی جاتی ہے!
دنیا کہتی ہے فری لانسنگ آسان ہے…
!ارے بھائی، آسان تو صرف سونا ہے!
!کامیابی کبھی بستر پہ نہیں ملتی — کامیابی پسینے میں، آنکھوں کی نیند قربان کرنے میں، اور خود پر یقین رکھنے میں چھپی ہے!

فری لانسنگ کیا ہے؟
!یہ وہ دروازہ ہے جو نوکری والے کھٹکھٹاتے ہیں، مگر فری لانسر خود توڑ کر اندر داخل ہو جاتا ہے!
!یہ وہ راستہ ہے جہاں تمہارے وقت کا مالک تم ہو!
!یہاں تم اپنی مرضی کے سلطان ہو!

💥 !یہاں تم صبح اپنی مرضی سے اٹھتے ہو — مگر کام کی شدت نو سے پانچ والوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے!
💥 !یہاں تمہارے خواب تمہاری کرسی کے پیچھے کھڑے تمہیں آواز دیتے ہیں: "بس، اور محنت کر!"
💥 !یہاں تمہارا لیپ ٹاپ تمہارا ہتھیار ہے اور تمہاری انگلیاں تمہارا وار!

دنیا والے سمجھتے ہیں:
"واہ بھائی! تم تو بس بیٹھے بٹھائے ڈالر چھاپ رہے ہو!"
!کاش وہ دیکھ پاتے کہ تم نے کتنی بار راتوں کو خود سے لڑائیاں لڑی ہیں!
!کتنی بار رب سے رو رو کر مدد مانگی ہے!
!کتنی بار دل ٹوٹا، لیکن تم پھر بھی اٹھے ہو!

پہلا $5 وہ کرسی ہلا دیتا ہے جس پر تمہیں سب نے کمزور سمجھا تھا!
پہلا $100 تمہیں بتاتا ہے کہ تم کسی کے محتاج نہیں ہو!
اور پہلا $1000 تمہیں زمین سے اٹھا کر آسمان کی طرف لے جاتا ہے — جہاں تم سمجھ جاتے ہو: یہ دنیا میری ہے!

🌟 !یہ سفر ان کے لئے ہے جو بہادر ہیں!
🌟 !یہ راستہ ان کے لئے ہے جو نوکری سے زیادہ عزت چاہتے ہیں!
🌟 !یہ جنگ ان کے لئے ہے جو خوابوں کو حقیقت میں بدلنا جانتے ہیں!

🌍 !تم چاہو تو اپنے گاؤں، اپنے شہر، اپنے کمرے سے پوری دنیا کو ہلا سکتے ہو!
🖥️ !تم چاہو تو امریکہ، کینیڈا، دبئی، جرمنی، دنیا کے بڑے بزنس تمہاری سروس کا انتظار کریں گے!
🚀 !تم بس ایک لیپ ٹاپ اور سچی لگن سے پوری دنیا کو فتح کر سکتے ہو!

!بس شرط یہ ہے کہ تم ٹھہرو نہیں، رکو نہیں، ہچکچاؤ نہیں — بس چلو!

!تم جیتنے کے لئے پیدا ہوئے ہو — اور فری لانسنگ تمہارا میدان ہے!

!اور پلیز مجھ سے یہ میسج نہ کرنا: "بھائی مجھے کچھ نہیں آتا، میں کیا کروں؟"
بھائی! کوئی نہ کوئی اسکل سیکھو!

کچھ وقت پہلے، میں ہر دن یہی سوچتا تھا:“آج موڈ نہیں بن رہا… کل سے پورا فوکس کروں گا۔”اور وہ “کل” کبھی نہیں آتا تھا۔پھر ای...
27/06/2025

کچھ وقت پہلے، میں ہر دن یہی سوچتا تھا:
“آج موڈ نہیں بن رہا… کل سے پورا فوکس کروں گا۔”

اور وہ “کل” کبھی نہیں آتا تھا۔

پھر ایک دن احساس ہوا —
مسئلہ میرے اندر motivation کی کمی نہیں،
بلکہ system کی غیر موجودگی ہے۔

→ روز نئی energy لانا مشکل ہوتا ہے
→ بار بار zero سے start کرنا تھکا دیتا ہے
→ اور ہر بار خود کو push کرنا sustainable نہیں ہوتا

تب میں نے system بنانا شروع کیا:
→ کام کے لیے fixed process
→ content کے لیے calendar
→ clients کے لیے templates
→ اور ہر repetitive task کے لیے automation

اور تب جا کے کام آسان ہوا۔

System کا سب سے بڑا فائدہ؟
یہ آپ کے لیے کام کرتا ہے —
چاہے آپ کا دل کرے یا نہ کرے۔

Motivation اچھی چیز ہے…
لیکن growth اُن لوگوں کو ملتی ہے
جو system سے چلتے ہیں، جذبے کے انتظار میں نہیں رکتے۔

📌 آج سے سوچیں:
کیا آپ روز نئی energy تلاش کر رہے ہیں؟
یا ایسا system بنا رہے ہیں جو آپ کی energy بچائے

جب میں نے سیکھنا شروع کیا تھا تو سب سے پہلے دو چیزیں کی تھیں۔اور آج وہی آپ کو بتانے لگا ہوں۔پہلی چیز میں نے اپنا mentor ...
17/06/2025

جب میں نے سیکھنا شروع کیا تھا تو سب سے پہلے دو چیزیں کی تھیں۔

اور آج وہی آپ کو بتانے لگا ہوں۔

پہلی چیز میں نے اپنا mentor چُنا۔
ایسا بندہ جس سے میں نے practically اور online سیکھا۔
وہ جو خود کام کر رہا ہو.

اسی کو follow کیا questions کیے اور اُس سے گائیڈ لینا شروع کی۔

دوسری چیز میں نے internship کی۔

کیونکہ جب آپ کے پاس experience نہیں ہوتا تو کوئی آپ کو project نہیں دیتا۔

میں نے internship کی،
چھوٹے کام کیے، free میں بھی کام کیا بس صرف سیکھنے کے لیے۔

جو میں نے کیا آج وہی آپ کو کہہ رہا ہوں۔

تو کورس کے بعد بس internship کرو۔
اور practical کام کرو، کچھ سیکھو، کچھ گِرو، کچھ سنبھلو۔

پیسے بعد میں آئیں گے۔
پہلے کام سیکھو، پھر کام خود آپ کے پاس آئے گا۔

سمجھ گئے؟ جیسے بھی ہو بس شروعات کرو۔

اگر آپ اپنی کہانی خود نہیں سنائیں گے…تو لوگ صرف آپ کی قیمت دیکھیں گے۔→ وہ پوچھیں گے: “کتنے کا کام کرو گے؟”→ وہ compare ک...
16/06/2025

اگر آپ اپنی کہانی خود نہیں سنائیں گے…
تو لوگ صرف آپ کی قیمت دیکھیں گے۔

→ وہ پوچھیں گے: “کتنے کا کام کرو گے؟”
→ وہ compare کریں گے دوسرے freelancers سے
→ وہ صرف numbers دیکھیں گے — انسان نہیں

لیکن جیسے ہی آپ اپنی journey share کرتے ہیں —
کہاں سے شروع کیا، کیسے سیکھا، کیا کچھ برداشت کیا،
اور آج تک کا سفر کیسا رہا…

تو وہ آپ کی قیمت نہیں، آپ کی قدرت (value) دیکھنا شروع کرتے ہیں۔

کیونکہ لوگ صرف skill پر trust نہیں کرتے،
وہ story پر connect کرتے ہیں۔

📌 اپنی کہانی سنائیں — چاہے چھوٹی ہو یا بڑی
📌 اپنے سفر کو چھپائیں نہیں — وہی آپ کی طاقت ہے
📌 اور یاد رکھیں —
جو نظر آتا ہے، وہی اثر ڈالتا ہے

آپ کی خاموشی آپ کی value چھپا دیتی ہے۔
اپنا سفر share کریں — لوگ آپ کو صرف hire نہیں کریں گے،
trust بھی کریں گے

یہ ہے آن لائن دنیا کی طاقت!ملیں سر فراز شوکت سے!ایک سادہ سا بندہ، نہ بڑے کیمرے، نہ مہنگی لائٹس،بس پیچھے دو تین بکریاں او...
15/06/2025

یہ ہے آن لائن دنیا کی طاقت!

ملیں سر فراز شوکت سے!
ایک سادہ سا بندہ، نہ بڑے کیمرے، نہ مہنگی لائٹس،
بس پیچھے دو تین بکریاں اور دل میں ارادہ!

یہ وہی سر فراز ہیں جو Fiverr پر “Happy Birthday” wish کرتے ہیں —
صرف $5 سے لے کر $15 تک… اور اب تک 316 لوگ ان سے wish کروا چکے ہیں!

یعنی بکریوں کی “مَیں مَیں” اب ڈالرز میں بدل رہی ہے! 💸😂

تو جناب، اگر آپ بھی سوچتے ہیں کہ
“مجھ سے کچھ نہیں ہو سکتا”
“میرے پاس کوئی سکل نہیں ہے”
یا
“میرے پاس تو بس ایک فون اور تھوڑا سا وقت ہے”
تو سر فراز بھائی کو دیکھ لیں!

نہ acting school گئے، نہ voice over سیکھا —
بس دل سے کام کیا، اور online دنیا نے دل سے reward دیا!

اگر سر فراز بکریوں کے ساتھ کما سکتا ہے تو آپ بھی کچھ نہ کچھ کر سکتے ہیں!

Online دنیا میں ہنر نہیں، نیت اور consistency کی قدر ہے۔

آج ہی کچھ سیکھیں،
Fiverr, Upwork, YouTube, TikTok – راستے بہت

ہیں، بس قدم بڑھانے کی دیر ہے۔

کیوں کہ بکریوں کے ساتھ wish کر کے اگر ڈالر آ سکتے ہیں…
تو سوچو، تم کیا کچھ کر سکتے ہو!

فری لانسنگ کے خواب دیکھے،آزادی کا سوچا۔اپنا باس بننے کا سوچا۔دنیا گھومتے ہوئے کام کرنے کا سوچا۔لیکن جو کوئی نہیں بتاتا…و...
14/06/2025

فری لانسنگ کے خواب دیکھے،

آزادی کا سوچا۔
اپنا باس بننے کا سوچا۔
دنیا گھومتے ہوئے کام کرنے کا سوچا۔

لیکن جو کوئی نہیں بتاتا…
وہ یہ ہے کہ فری لانسنگ ہمیشہ آسان نہیں ہوتی۔

کیا سچ ہے؟
• غیر یقینی ہر دن کا حصہ ہے۔
• کبھی ہفتوں تک کوئی نیا کلائنٹ نہیں آتا۔
• کبھی ایک کام کی correction پر بار بار وقت لگتا ہے۔
• کبھی لگتا ہے کہ شاید میں نے غلط راستہ چُن لیا ہے۔

میں نے بھی یہ سب جھیلا ہے۔
• صبر سیکھا۔
• rejection برداشت کیا۔
• دن رات بغیر results کے محنت کی۔

اور تب جا کر،
آہستہ آہستہ،
چیزیں بہتر ہونا شروع ہوئیں۔

ساری پوسٹ کا مطلب صرف یہی تھا:
فری لانسنگ “آزاد زندگی” کا راستہ ہے — لیکن یہ راستہ حوصلہ، محنت، اور صبر مانگتا ہے۔

اگر آپ ابھی مشکلات میں ہیں،
تو جان لیں:
یہ جدوجہد آپ کو وہ بنا رہی ہے جو آپ بننا چاہتے ہیں۔

19,000 strong! 💥 Grateful for each one of you who’s joined the journey. Let’s keep growing, learning, and making an impa...
04/06/2025

19,000 strong! 💥 Grateful for each one of you who’s joined the journey. Let’s keep growing, learning, and making an impact together! 🚀

اگر آپ آن لائن اپنی برانڈ نہیں بنا رہے —تو آپ نظر ہی نہیں آ رہے،چاہے آپ کتنے ہی ٹیلنٹڈ کیوں نہ ہوں۔ٹیلنٹ ہونا کافی نہیں،...
02/06/2025

اگر آپ آن لائن اپنی برانڈ نہیں بنا رہے —
تو آپ نظر ہی نہیں آ رہے،
چاہے آپ کتنے ہی ٹیلنٹڈ کیوں نہ ہوں۔

ٹیلنٹ ہونا کافی نہیں،
جب تک دنیا آپ کو دیکھ نہ سکے،
سمجھ نہ سکے،
اور آپ پر بھروسہ نہ کرے۔

→ اگر آپ ویلیو دے رہے ہیں لیکن کوئی دیکھ نہیں رہا
→ اگر آپ مہارت رکھتے ہیں لیکن کوئی جان نہیں رہا
→ تو آپ مارکیٹ میں موجود ضرور ہیں…
مگر غیر مرئی ہیں۔

آج کے دور میں:
برانڈ = پہچان
اور
پہچان = مواقع

تو سوال یہ ہے:
کیا آپ واقعی کچھ کر رہے ہیں —
یا صرف اکیلے کر رہے ہیں؟
دنیا کو دکھائیں کہ آپ کون ہیں،
کیونکہ جو نظر آتا ہے…
وہی آگے بڑھتا ہے

16/02/2025

اکثر کلائنٹس جتنی اہمیت فزیکل بزنس کو دیتے ہیں اس کی 50 فیصد بھی اگر آنلائن بزنس کو دیں تو ان کی سیل میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔

15/02/2025

کلائنٹ / جاب یا آنلائن بزنس۔ 2 طریقے

گوگل کے 14 فیچر میں سے ایک فیچر جاب کا ھے مثال کے طور پر آپ سرچ کرتے ھے
Seo job in lahore
Graphic designer job in Karachi
تو اپکو ہر سٹی میں اور ہر سکل والے سینکڑوں جاب مل جائینگے۔ بیشک آپ بیرون ملک کے کسی شہر کو ٹارگٹ کرے تب بھی آپکے سامنے جابز آجائے گی۔ مزے کی بات یہ وہ پروفیشنل لوگ ھوتے ھیں اکثر بڑی بڑی ایجنسیاں ہوتی ھے جن کو سروس پروائڈر کی ضرورت ہوتی ھے تو آپ ان سے ڈائریکٹ بات کرسکتے ہیں
دوسرا طریقہ
آپ سروس پروائڈر ھے یا کوئی بزنس کر رہے ھے تو اپکو پروفیشنل وے اپنانا پڑے گا ۔
Google business profile
پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ ریلیونٹ کیٹیگری سلیکٹ کرے اور اپنے سکل کے لئے generic keywords (lsi) یوز کرے جیسے اپکا بزنس شوز کا ھے تو ایک جگہ shoes اور دوسری جگہ foot wear اسی طرح آپ سوشل میڈیا مارکیٹر ھے تو ایک بار social media marketer اور دوسری جگہ Facebook ya Instagram marketer کیورڈ یوز کرے اور ہوسکے تو کسی سے ریویو بھی لے لے گوگل بزنس پروفائل کو مسلسل ایس ای او کی ضرورت ہوتی ھے تب جاکر آپ ٹاپ پر آئینگے
اسکو لوکل ایس ای او کہتے ھے لوکل ایس ای او کے لیے آپ رابطہ کر سکتے ھے
Nadeem Bhatti

Address

Pakpattan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nadeem Bhatti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nadeem Bhatti:

Share