20/06/2025
🌾 کلراٹھے رقبوں میں دھان کی پنیری کی منتقلی کے لیے رہنمائی
🔹 کرراٹھے (کلر زدہ) رقبوں میں صرف ان اقسام کی پنیری منتقل کریں جن میں کلر کے خلاف قدرتی مزاحمت پائی جاتی ہو۔
🔹 پنیری کو پہلے کلر سے پاک، اچھی اور زرخیز زمین میں اگایا جائے، پھر مناسب وقت پر کلراٹھے رقبے میں منتقل کریں۔
🔹 نو عمر نرسری کی بجائے عمر رسیدہ (پکی) نرسری استعمال کریں کیونکہ وہ سخت حالات کو بہتر انداز میں برداشت کر سکتی ہے۔
🔹 چونکہ کلراٹھے علاقوں میں مونجی کم جھاڑ دیتی ہے، اس لیے ہر سوراخ میں 2 کے بجائے 3 سے 4 پودے منتقل کریں تاکہ اگر کچھ پودے ضائع ہو جائیں تو فصل کی تعداد میں کمی نہ ہو۔
🔹 پنیری کی منتقلی سے پہلے کھیت میں 7 سے 10 دن تک پانی کھڑا رکھیں تاکہ زمین نرم اور تیار ہو جائے۔
🔹 سفید کلر سے متاثرہ زمین میں ڈی اے پی اور یوریا کی بجائے سپر فاسفیٹ اور امونیم سلفیٹ جیسی تیزابی خصوصیات والی کھادیں استعمال کریں، کیونکہ یہ کھادیں ایسی زمینوں میں بہتر نتائج دیتی ہیں۔
#