09/07/2025
"یزید پر لعن و تکفیر کا مسئلہ"
👈امام اہلسنّت تاجدارِ بریلی رحمہ اللّٰہ بھی لعن و تکفیر میں امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللّٰہ کے قول کی موافقت کرتے ہوئے سکوت کے قائل ہیں ۔۔۔بلکہ فرماتے:
"اور یہی احوط واسلم ہے"(فتاویٰ رضویہ ج14ص592)
👈شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ علماء پر واجب ہے اس جیسے مسائل میں سکوت و توقف کرنا ۔۔۔(فتاویٰ عزیزی۔ حصہ اول:ص101)
👈امام المتکلمین المتأخرین عبد العزیز پرھاڑوی رحمہ اللّٰہ النبراس میں یزید پر لعن کرنے پر تفتازانی رحمہ اللہ پر تنقید کرتے ہوئے دلائل کے ساتھ مفصل کلام کرنے کے بعد لکھتے ہیں کہ یزید پر نام لے کر لعنت کرنا جائز نہیں!!( النبراس ۔ص513)
میں بحمد اللہ اس موضوع پر بیسیوں ائمہ اہلسنت کے فتاویٰ پیش کرسکتا ہوں کہ جو یزید کے لعن و تکفیر میں سکوت و توقف کے قائل ہیں ۔۔۔
🚨نوٹ:
👈یہ جو بعض ائمہ نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی طرف تکفیر و لعن یزید کا قول منسوب کیا ہے؛ یہ ضعیف غیر مستند ہے!
جبکہ صحیح روایت یہ ہے کہ امام احمد رحمہ اللّٰہ بھی لعن و تکفیر میں یہ کہتے ہوئے سکوت کرتے ہیں کہ:
" لا نحب ولا نسب"
یعنی نا ہم یزید سے محبت کرتے اور نا ہی گالم گلوچ ۔
👈 حتیٰ کہ اھلسنت میں سب سے زیادہ یزید کی مذمت میں متشدد امام ابن الجوزی الحنبلی رحمہ اللہ واقع ہوۓ ہیں مگر وہ بھی اپنی کتاب " المنتظم" میں لکھتے ہیں کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللّٰہ نے یزید کی تکفیر کی نہ لعن!
👈علماء و مؤرخین کے بیانات کے مطابق امام احمد رحمہ اللہ یزید کو ناپسند کرتے تھے، اور اس کے افعال سے بیزاری کا اظہار کرتے تھے، لیکن انہوں نے اس کی تکفیر نہیں کی۔
◉ علامہ ابن جوزی (حنبلی) نقل کرتے ہیں:
> «قال أحمد بن حنبل: لا یجوز لعن یزید.»
(المنتظم لابن الجوزی 5/320)
یعنی: "امام احمد بن حنبل نے فرمایا: یزید پر لعنت جائز نہیں۔"
◉ ابن کثیر (شافعی) لکھتے ہیں:
> «ولا کان أحمد یصرح بلعنہ.»
(البدایہ والنہایہ 8/223)
یعنی: "امام احمد یزید پر لعنت کرنے کو واضح طور پر نہیں کہتے تھے۔"
◉ ابن تیمیہ (حنبلی) لکھتے ہیں:
> "یزید کی تکفیر نہ امام احمد نے کی، نہ دیگر ائمہ نے۔ بلکہ وہ اسے فاسق کہتے تھے۔"
(مجموع الفتاوى 4/481)
۔۔۔۔
🚨نوٹ:
ماضی قریب میں ڈاکٹر طاہر القادری صاحب نے ایک کتاب یزید کے کفر و لعن کے جواز پر لکھی ؛ جبکہ افسوس یہ ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے اپنی عادات سابقہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی خیانت ،عدم اعتدال و نا تحقیقی کا شاہکار پیش کیا ہے ۔۔
🎤لہٰذا اہل غلو سے استدعا ہے کہ خدارا 🙏
خیال کریں' کہیں اپنی جہالت کے تیروں سے اسلاف کو چھلنی نہ کردینا ۔۔۔۔۔