
21/08/2025
درِ سخا بھی ابھی تک ترا کھلا ہی نہیں
ہمارے لب پہ تو یوں بھی کوئی دعا ہی نہیں🥀
ہمیں تو ایک اسی کی طلب ہی جاتی نہیں
کہ جسکا ایک محبت پہ اکتفا ہی نہیں😢
ابھی یہ لوگ مگن ہیں حروف تولنے میں
ابھی تو شہر نے لہجہ مرا سنا ہی نہیں ✨
مجھے تو یوں بھی مری جان سے عزیز ہو تم
یہ بات الگ ہے کوئی تم سا دلبربا ہی نہیں❤️
بس ایک چھوٹا سا آنگن ، تمہاری یاد اور میں
مرے مکاں میں اداسی کی انتہا ہی نہیں
بچھڑ کے مجھ سے وہ شاید بہت اداس رہے
کبھی میں پہلے اسے چھوڑ کر گیا ہی نہیں 🍁
وہ چاہتا ہے کہ بس اس کی دسترس میں رہوں
اسی کے لب پہ مرے نام کی صدا ہی نہیں 💔
اُسے اب اپنے ہی ہاتھوں گنوا کے سوچتے ہیں
ہمارا اُس کے علاوہ تو کوئی تھا ہی نہیں 🖤