Daily Awaz Times Makaran

Daily Awaz Times Makaran Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Makaran, Media/News Company, Panjgur, Balochistan, Pakistan, Panjgur.

23/01/2025

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا

بانی پی ٹی ائی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا

شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے،بانی پی ٹی ائی کی جیل انتظامیہ کو ہدایت

پانی پی ٹی ائی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی

شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے

شیر افضل مروت گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تھے وہاں سے واپس بھجوا دیا گیا

شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا

23/01/2025

خضدار!

ڈپٹی کمشنر خضدار جناب یاسر اقبال دشتی صاحب اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار جناب عابد حسین صاحب سے شارٹ لسٹڈ امیدواران محکمہ ایجوکیشن جوکہ (کنٹریکٹ) پر شارٹ لسٹڈ ہو چکے ہیں . ان کا اپنے آرڈرز کے لیے التماس.
شارٹ لسٹڈ امیدواران محکمہ ایجوکیشن کے کنٹریکٹ اساتذہ کرام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کنٹریکٹ اساتذہ ضلع خضدار کے آرڈرز فوری جاری کریں ؛ امیدواران کا کہنا ہے کہ باقی ڈسٹرکٹس جن کے؛ DRC٫s ضلع خضدار کے DRC کے بعد ہوئے ؛ انہوں نے بھی آرڈرز جاری کیا ہے ضلع خضدار کے شارٹ لسٹڈ امیدواروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے.
انہوں نے کہا ہے کہ ہم ڈپٹی کمشنر خضدار اور ڈی ای او محکمہ ایجوکیشن خضدار سے پرزور اپیل کرتے ہے کہ وہ جلد سے جلد ایجوکیشن کے آرڈرز جاری کرے تاکہ امیدواروں میں تشویش کی لہر دور ہو سکے
منجانب ضلع خضدار کنٹریکٹ شارٹ لسٹڈ امیدواران

23/01/2025

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی نے حبیب خان کو نوشکی کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف مقرر کردیا، تمام سرکاری وغیرسرکاری ادارے نوٹ فرمائیں، شکریہ
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ (ہیڈآفس: 0812876004)
ملک، صوبے اور شہر کی نیوز، اپڈیٹس، معلومات اور دلچسپ ویڈیوز کیلئے پاکستان کا سب سے تیز اور فعال ادارے کو واٹس ایپ چینل پر فالوو کیجئے
https://whatsapp.com/channel/0029VamkN4x3gvWQWdwDco0o

www.awaztimes.com.pk
www.TopCourierService.com.pk
www.toptesting.com.pk See less

23/01/2025

پنجگور / پنجگور، اسٹیکرز سسٹم میں اقربا پروری اور بے قاعدگیاں عروج پر،بارڈر کاروبار کرنے والے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور میں اسٹیکرز سسٹم میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں اقربا پروری عروجِ کو پہنچ گیا ہے جس سے کاروبار کرنے والے آفراد کے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے پہلے لوگوں کی گاڑیاں 25/30 روز بعد بارڈر پر ٹرپ لگاتے تھے اب تین ماہ بعد غریب گاڑی مالکان کے ٹرپ نہیں آرہے ہیں جس سے عام گاڑی مالکان کی حق تلفی ہورہا ھے دوسری جانب اسٹیکرز میں روز اضافے کی وجہ سے عام گاڑی مالکان کو مشکلات کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق یہ افسران اور کمپیوٹر سسٹم منجمنٹ کی ملی بھگت سے ہورہاہے ۔جبکہ نام تبدیل کرنے پر بھی گاڑی مالکان کو لوٹا جارہا ہے ذرائع کے مطابق اسٹیکرز مافیا نے سسٹم کو ڈیمیج کر دیا ھے پہلے جو سسٹم ایس ایم ایس کے ذریع چل رہا تھا اس کو ختم کرکے بے قاعدگیوں کے راہ ہموار کئے گئے ہیں جناب ڈی سی اور کرنل ایف سی سے درخواست ہے کہ یہ اسٹیکر سیسٹم کو ختم کرے اور قومی شناختی کارڈ کےزریہ کاروبارکرنے کا موکا دے یہ اسٹیکر کی وبھ کو ختم کرکے عوام کو کاروبار کرنےکا موکہ دے شکریہ

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیر صحت اور صوبائی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے ڈاکٹروں...
23/01/2025

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیر صحت اور صوبائی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے ڈاکٹروں کی گرفتاریوں، ان کے گھروں پر چھاپوں اور وائے ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی مذمت کی اور ان اقدامات کو غیر جمہوری اور ظلم و زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال کی پالیسی مسائل کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے، جو کہ عوام کے مفادات کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز برادری کو معاشرے میں مسیحا کا درجہ حاصل ہے، جو انسانیت کی خدمت کے لیے دن رات محنت کرتی ہے۔ ایسے افراد کے ساتھ جبر و زیادتی کا رویہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور طاقت کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ مسائل ہمیشہ بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں، جبکہ زور زبردستی اور دباؤ کی پالیسی مزید بگاڑ پیدا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے سنے اور ان کا فوری حل نکالے تاکہ صحت کا شعبہ مزید متاثر نہ ہو۔ڈاکٹروں سے بھی اپیل ہے کہ وہ عوامی خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال ختم کریں تاکہ مریضوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔میر رحمت صالح بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں، کیونکہ بنیادی صحت کی سہولیات پہلے ہی ناکافی ہیں اور اس بحران نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو لچکدار رویہ اختیار کرنا ہوگا تاکہ یہ بحران جلد از جلد ختم ہو اور عوام کو ریلیف مل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت اور ڈاکٹرز اپنی ضد پر قائم رہے تو اس کا خمیازہ صرف اور صرف عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اور اسی طرح ڈاکٹرز کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے پیشے کی حرمت کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت کو مقدم رکھیں۔ میر رحمت صالح بلوچ نے اس مسئلے کو فوری حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ڈاکٹروں کو ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنا ہوگا تاکہ صحت کا نظام مزید بحران کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ افہام و تفہیم اور ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ مسائل کا حل ممکن ہے۔

23/01/2025

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر دادشاہ اچکزئی نے علی جان بلوچ کو گوادر کے تحصیل بیوروچیف مقرر کردیا، تمام سرکاری وغیرسرکاری ادارے نوٹ فرمائیں، شکریہ
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ (ہیڈآفس: 0812876004)
ملک، صوبے اور شہر کی نیوز، اپڈیٹس، معلومات اور دلچسپ ویڈیوز کیلئے پاکستان کا سب سے تیز اور فعال ادارے کو واٹس ایپ چینل پر فالوو کیجئے
https://whatsapp.com/channel/0029VamkN4x3gvWQWdwDco0o

www.awaztimes.com.pk
www.TopCourierService.com.pk
www.toptesting.com.pk See less

23/01/2025

اطلاع عام
ضلع کیچ کے تمام لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ مورخہ 2025-1-21 اور 2025-1-22 کو محکمہ پولیس، لیویز اور ایکسائز نے M-8 اور CPEC روڑ پر بغیر کاغذات والی گاڑیوں، کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ والے گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کاروائی کی۔ ان دو دنوں کے دوران ٹوٹل 465 بغیر کاغذ والے گاڑی مالکان کو انتباہ کیا گیا ہے۔
لہذا تمام لوگوں کو بذریعہ میسج ایک بار پھر آگاہ کیا جاتا ہے کہ کل سے بغیر کاغذات والی گاڑیوں کو پکڑ کرزیر دفعہ 550 کے تحت اُس کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائیگی۔
منجانب:
مشترکہ ٹیم ایکسائز، پولیس، لیویز

پنجگور" نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ نے کہا ھیکہ پاکستان کے خوفزدہ سکیورٹی فورسز، پولیس اور نااہل حکمر...
23/01/2025

پنجگور" نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ نے کہا ھیکہ پاکستان کے خوفزدہ سکیورٹی فورسز، پولیس اور نااہل حکمران اب خوفزدہ ہو کر بلوچستان میں کتابیں پڑھنے والوں کے بعد اب کتابیں بھی سلاخوں کے پیچھے بند ہیں، جس میں جی ایم سئید، رسول حمزہ توف، فاروق بلوچ، فرانز فینن وغیرہ کی کتابیں اشتعال انگیز قرار دیئے گئے ہیں، اب ہم غلامی کی قدیم یا جدید کوئی بھی تعریف لے آئیں، بلوچستان اس پہ من و عن پورا اترے گا۔ غلامی ہر شکل میں آپ کو موجود ملے گی، بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ ہمارے لیے اور کچھ نہ کریں بس ہمیں ایک نوآبادیاتی خطے کے غلام تسلیم کرلیں آپ لوگوں کی بڑی نوازش ہوگی،،

نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی آفس میں نیشنل پارٹی کے دوستوں نے پارٹی کو مزید فحال کرنے اور علاقائی و موجودہ سیاسی صورتحال پ...
23/01/2025

نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی آفس میں نیشنل پارٹی کے دوستوں نے پارٹی کو مزید فحال کرنے اور علاقائی و موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کیا

مکران(بیورو چیف) نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی آفس میں نیشنل پارٹی کے دوستوں نے پارٹی کو مزید فحال کرنے اور علاقائی و موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کیا اس موقع پر صوبائی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری صمد صادق بلوچ ، ضلعی صدر حاجی محمد ایوب دہواری، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی صالح محمد بلوچ ، ضلعی سوشل میڈیا سیکرٹری محیب کریم بلوچ ، تحصیل ڈپٹی سیکرٹری زاہد آمین بلوچ ، تحصیل خازن نواز بلوچ ، سینئر رہنما محمد اکبر بلوچ ، سابق ضلعی لیبر سیکرٹری عطاءاللہ بلوچ ، محمد یونس بلوچ ، نیشنل پارٹی خدابادان سراوان کے ہر دلعزیز شخصیت محمد اقبال بلوچ ، نوجوان کارکن عارف دوست بلوچ اور دیگر کارکنان موجود تھے۔۔۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین پَنجگُور عبدالمالک بلوچ  پریمیئر لیگ 2025 کا افتتاح  24 جنوری کو کرینگے۔۔۔
23/01/2025

ڈسٹرکٹ چیئرمین پَنجگُور عبدالمالک بلوچ پریمیئر لیگ 2025 کا افتتاح 24 جنوری کو کرینگے۔۔۔

Address

Panjgur, Balochistan, Pakistan
Panjgur

Telephone

+923322223000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Makaran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share