Muslim Malang Media Cell

Muslim Malang Media Cell حاجی مسلم ملنگ میڈیا سیل

14/09/2026

حاجی صاحب

24/08/2026

اظہارِ تعزیت
پنجگور کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چئیرمین حاجی مسلم ملنگ نے پنجگور کے علاقے گوران میں پروم سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق اور دو کمسن بچیوں کے شدید زخمی ہونے کے المناک ٹریفک حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں چئیرمین حاجی مسلم ملنگ نے کہا کہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا المناک حادثے میں جاں بحق ہونا انتہائی افسوسناک اور دلخراش سانحہ ہے۔ اس حادثے کی خبر نے ہر دردِ دل رکھنے والے انسان کو غمزدہ کردیا ہے۔ ہم اس مشکل اور کٹھن گھڑی میں متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے بھی اپیل کی کہ زخمی ہونے والی دونوں کمسن بچیوں کو علاج و معالجے کی بہترین اور فوری سہولیات فراہم کی جائیں۔
چئیرمین حاجی مسلم ملنگ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمی بچیوں کو صحتِ کاملہ و عاجلہ نصیب فرمائے اور تمام سوگوار لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

چئیرمین حاجی مسلم ملنگ — انسان کی خدمت کا نام، انسانیت کی پہچانچئیرمین حاجی مسلم ملنگ نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت، ضرورت من...
16/08/2026

چئیرمین حاجی مسلم ملنگ — انسان کی خدمت کا نام، انسانیت کی پہچان

چئیرمین حاجی مسلم ملنگ نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت، ضرورت مندوں کی مدد اور معاشرے کی فلاح و بہبود کو اپنا مقصد بنایا ہے۔ ان کی سماجی خدمات کا دائرہ صرف ایک شعبے تک محدود نہیں بلکہ وہ کھیلوں، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، غریب اور مستحق افراد کی مدد، نشے کے عادی افراد کو علاج معالجہ فراہم کرکے انہیں دوبارہ صحت مند زندگی کی طرف لانا اور معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کا یقین ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی نیکی ہے۔ مشکل وقت میں کسی کے کام آنا، بے سہارا لوگوں کا سہارا بننا، نشے کی لت میں مبتلا افراد کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرنا اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ایک عظیم خدمت ہے۔

چئیرمین حاجی مسلم ملنگ کا نام خدمت، خلوص اور انسانیت کے جذبے کے ساتھ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پنجگور کی معروف سماجی شخصیت اور چیئرمین حاجی مسلم ملنگ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمیشہ پیش پیش ...
01/08/2026

پنجگور کی معروف سماجی شخصیت اور چیئرمین حاجی مسلم ملنگ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ وہ کھیل کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں اور علاقے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔"

پنجگور انڈر 20 ٹیلنٹ ہنٹ فٹبال لیگ، زیرِ نگرانی آزاد کلب گرمکان، کا فائنل میچ ایم سی وشبود اور چتکان کی ٹیموں کے درمیان ...
24/07/2026

پنجگور انڈر 20 ٹیلنٹ ہنٹ فٹبال لیگ، زیرِ نگرانی آزاد کلب گرمکان، کا فائنل میچ ایم سی وشبود اور چتکان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایم سی وشبود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی پنجگور کی معروف سماجی شخصیت چیئرمین حاجی مسلم ملنگ تھے۔ اس موقع پر کیپٹن عبدالرحمان، فرید عمر، انیس احمد اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کامیاب لیگ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔
میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم ایم سی وشبود کے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ شائقینِ فٹبال کی بڑی تعداد نے فائنل میچ سے بھرپور لطف اٹھایا۔

حاجی صاحب
31/05/2026

حاجی صاحب

07/05/2026

پنجگور کے سماجی شخصیت چئیرمین حاجی مسلم ملنگ اور جے یو آئی پنجگور کے سربراہاں کے درمیان کوئٹہ میں اہم ملاقات

07/05/2026
Written by: Engineer Anam-ul-HaqHaji Muslim Malang is not only one of the notable personalities in Panjgur but also acro...
23/04/2026

Written by: Engineer Anam-ul-Haq
Haji Muslim Malang is not only one of the notable personalities in Panjgur but also across Balochistan, whose efforts are truly commendable. It is clear to the Baloch nation that people like Muslim Malang are greatly needed by the public.
If the Hammad Muslim Malang Rehabilitation Hospital had not been built over the past four years, the treatment of many individuals suffering from addiction would not have been possible.
For the last four years, the construction and operation of the Hammad Muslim Rehabilitation Center have been ongoing, where many people have already received treatment. Haji Sahib’s role is prominent not only in Panjgur but throughout Balochistan, and there is a strong need for similar rehabilitation hospitals everywhere.
The Hammad Muslim Rehabilitation Center has also played an important role by bringing Balochi-language poet Rashid Deedar from Turbat to the facility for treatment. This step is considered a great example of humanity. It is worth mentioning that Haji Muslim Malang is a compassionate, patriotic, and Baloch-friendly person.
He stands with the people of the Baloch nation in every difficult time. It is hoped that such welfare initiatives will continue throughout the society of Balochistan.

تحریر: سجاد جنگی زئی حاجی مسلم ملنگ نہ صرف پنجگور بلکہ بلوچستان میں ان شخصیات میں سے ایک ہیں جن کی کاوشیں قابلِ ستائش ہی...
22/04/2026

تحریر:
سجاد جنگی زئی
حاجی مسلم ملنگ نہ صرف پنجگور بلکہ بلوچستان میں ان شخصیات میں سے ایک ہیں جن کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ بلوچ قوم پر یہ بات واضح ہے کہ مسلم ملنگ جیسے لوگوں کی عوام کو بہت ضرورت تھی۔
اگر پچھلے چار سالوں میں حماد مسلم ملنگ ری ہیبیلیٹیشن ہسپتال تعمیر نہ کیا جاتا تو بہت سے نشے کے عادی افراد کا علاج ممکن نہ ہوتا۔
پچھلے چار سالوں سے حماد مسلم ری ہیبیلیٹیشن سینٹر کی تعمیر اور فعالیت جاری ہے، جہاں بہت سے لوگوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ حاجی صاحب کا کردار نہ صرف پنجگور بلکہ پورے بلوچستان میں نمایاں ہے، اور ہر جگہ حماد مسلم ری ہیبیلیٹیشن جیسے ہسپتالوں کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔
حماد مسلم ری ہیبیلیٹیشن سینٹر نے تربت سے بلوچی زبان کے شاعر راشد دیدار کو علاج کے لیے اپنے ادارے میں لا کر اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ قدم انسانیت کی ایک عظیم مثال سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ حاجی مسلم ملنگ صاحب ایک شفیق، محبِ وطن اور بلوچ دوست انسان ہیں۔
وہ بلوچ قوم کے ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ امید ہے کہ بلوچستان کے معاشرے میں ہر جگہ اسی طرح کے فلاحی کام جاری رہیں گے۔

Address

Panjgur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muslim Malang Media Cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share