
04/08/2025
*ریسکیو 1122 صوابی کی فوری کارروائی — دریائے ہنڈ میں پھنسنے والی گاڑی کو بحفاظت نکال لیا گیا*
صوابی: دریائے ہنڈ میں پانی کے اچانک بہاؤ میں اضافے کے باعث ایک گاڑی دریا کے وسط میں پھنس گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی واٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسیوں اور دیگر ریسکیو آلات کی مدد سے گاڑی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، جبکہ گاڑی میں موجود ڈرائیور کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو 1122 صوابی کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ برسات کے موسم میں ندی نالوں اور دریاؤں کو عبور کرنے سے گریز کریں، کیونکہ پانی کے بہاؤ میں کسی بھی وقت خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے !!
لہذا اختیاط کریں اور محفوظ رہیں !!
خیبر سحر نیوز !!