Media Center PanoAqil

Media Center  PanoAqil Having a website for your news channel is not an option anymore; it is a must-have feature.

Developing an app for your news platform may be a bit costlier than making a website.

01/07/2025

پنوعاقل میں نقلی شراب کا دھندہ عروج پر٬ ایک نوجوان جان سے گیا

بائجی تھانے کی حدود بینظیر آفیس کے قریب زہریلا شراب پینے سے نوجوان شاہنواز ماچھی جاں بحق

پنوعاقل: پولیس کی کاروائی٬ غیر معیاری جعلی سگریٹ کے متعدد کارٹن برآمد٬ پولیس نے ایک شخص انعام سمیجو کو گرفتار کر لیاایس ...
01/07/2025

پنوعاقل: پولیس کی کاروائی٬ غیر معیاری جعلی سگریٹ کے متعدد کارٹن برآمد٬ پولیس نے ایک شخص انعام سمیجو کو گرفتار کر لیا

ایس ایچ او صاحب یہ غیر معیاری غیر قانونی سگریٹ کا دھندہ کون کر رہا ہے اور یہ کس ڈیلر کے سگریٹ ہیں٬ ان ملزمان کو گرفتار کر کے سامنے لائیں

30/06/2025

سکھر میں سائیں سرکار کی یورپ سے زیادہ سہولیات والی سکھر سول اسپتال٬ ایسے طرز کی سہولیات رکھنے والی اسپتال بیرون ممالک میں بھی شاید نہ ہو٬ یہ اسپتال سکھر سمیت سندھ کے لوگوں کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے

پنوعاقل کا حاجی صاحب ٹھیکیدار سڑکوں کا کام آدھے میں چھوڑ کر غائب٬ علاقہ مکینوں کو عذاب میں ڈال دیاسلطانپور میں ہالیجی٬ ڈ...
29/06/2025

پنوعاقل کا حاجی صاحب ٹھیکیدار سڑکوں کا کام آدھے میں چھوڑ کر غائب٬ علاقہ مکینوں کو عذاب میں ڈال دیا

سلطانپور میں ہالیجی٬ ڈھنڈی اور جوناس میں تعمیر ہونے والے روڈ پر پتھر بچھا کر حاجی صاحب ٹھیکیدار اسد شیخ کھسک گیا اور علاقہ مکینوں کو عذاب میں ڈال دیا٬ علاقہ مکینوں نے کہا کہ حاجی صاحب مال بھی ہضم کر گیا اور سڑک بھی تعمیر نہیں کی ہے

اس حاجی صاحب ٹھکیدار کے خلاف کاروائی کون کرے گا ایک تو حاجی صاحب ٹھیکیدار ناقص مٹیریل استعمال کر رہا ہے اور دوسرا سڑکوں کا کام آدھے میں چھوڑ کر مال ہضم کر گیا ہے

29/06/2025

پنوعاقل: سٹی تھانے کی حدود میں بدامنی کا راج٬ نااہل ایس ایچ او سٹی بدامنی پر کنٹرول کرنے میں ناکام

سٹی تھانے کی حدود اوچی بازار سے مسلح ڈاکو دیدہ دلیری سے نوجوان بلال ملک سے موٹر سائیکل چھین کر آسانی سے فرار ہو گئے٬ موٹر سائیکل چھیننے کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل

عبدالشکور لاکھو صاحب ممتاز کورائی اور ریاض بلو کے ساتھ مل کر ان ڈاکوؤں کو گرفتار کریں اور شہریوں کا لوٹا مال واپس کرائیں

27/06/2025

پنوعاقل: بائجی پولیس کی نااہلی٬ پولیس تحویل سے قیدی فرار

بائجی تھانے سے قتل کیس کا ملزم قیدی لاکپ کی چھت توڑ کر فرار٬ گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا٬ ملزم سہراب جتوئی قتل سمیت مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا٬ تھانے میں پولیس تحویل سے قیدی فرار ہونا پولیس انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

پنوعاقل میں ڈاکو راج٬ شہری غیر محفوظ٬ سٹی تھانے کی حدود بھٹہ فروٹ فارم کے قریب سے نامعلوم مسلح ڈاکو سابق ناظم حاجی شاہنو...
27/06/2025

پنوعاقل میں ڈاکو راج٬ شہری غیر محفوظ٬ سٹی تھانے کی حدود بھٹہ فروٹ فارم کے قریب سے نامعلوم مسلح ڈاکو سابق ناظم حاجی شاہنواز خان مہر کے بیٹے یاسر نواز مہر سمیت 4 نوجوانوں کو آم کے باغ میں رسیوں سے باندھ دیا٬ نامعلوم مسلح ڈاکو 2 آئی فون سمیت 5 موبائیل فونز٬ موٹر سائیکل لوٹ کر ایک نوجوان معشوق قاضی کو اغوا کر کے لے گئے

پنوعاقل: تحصیل اسپتال کے ایم ایس کی عجب کرپشن کی غضب کہانی٬ ایم ایس صاحب نے ایک ہی جھٹکے میں 27 لاکھ 41 ہزار 320 روپے کا...
27/06/2025

پنوعاقل: تحصیل اسپتال کے ایم ایس کی عجب کرپشن کی غضب کہانی٬ ایم ایس صاحب نے ایک ہی جھٹکے میں 27 لاکھ 41 ہزار 320 روپے کا صفایا کر دیا

اسپتال میں نہ مریض داخل ہوئے نہ مریضوں نے کھانا کھایا٬ اسپتال کا وارڈ بھی بند٬ ایم ایس تحصیل اسپتال نے پھر بھی مریضوں کو زبردستی 27 لاکھ 41 ہزار 320 روپے کا کھانا کھلا دیا اور ایم ایس نے مریضوں کو کھانا کھلانے کے نام پر 27 لاکھ 41 ہزار 320 روپے ہضم کر لیے

ایم ایس صاحب سال میں مریضوں کو کھانا کھلانے کا کاغذوں میں دکھا کر لاکھوں روپے گڑکا گیا

26/06/2025

پنوعاقل: سلطانپور کے قریب کمال واہ نہر میں 7 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

26/06/2025

پنوعاقل: نادرا آفیس قومی شاہراہ پر منتقل کر کے عوام کی جان داؤ پر لگا دی٬ حادثات روز کا معمول بن گئے
نادرا آفیس شہر میں منتقل کر کے عوام کی جان محفوظ کی جائے

26/06/2025

پنوعاقل: تحصیل اسپتال میں ایم ایس صاحب نے 15 لاکھ روپے کے پھول لگا دیئے
یہ پھول کہاں ہیں٬ 15 لاکھ روپے غائب

26/06/2025

پنوعاقل: سدھوجا قومی شاہراہ کے قریب ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر٬ نوجوان ﷲ ڈنو سانگی جاں بحق

Address

Pano Aqil
65120

Telephone

+923029727944

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media Center PanoAqil posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Media Center PanoAqil:

Share