Shalozan View

Shalozan View Village Shalozan District Kurram

انا لله وانا اليه راجعون💔💔💔😭😭
10/09/2026

انا لله وانا اليه راجعون💔💔💔😭😭

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۸ ربیع الاول - شب شہادت امام حسن عسکری علیہ السلامشب شہادت مـــولا امــام ح...
21/08/2026

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
۸ ربیع الاول - شب شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام
شب شہادت مـــولا امــام حــسـن عسکری علیہ السلام کے پر درد موقع پر تمام مومنین و مومنات، مراجعین عظام اور بالخصوص امام عصر (عج)، کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں.

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَذاکر مہدی حسین ولد ہیڈ ماسٹر نبی حسین کے انتقال کی خبر انتہائی رنج و غم کے سا...
18/08/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ذاکر مہدی حسین ولد ہیڈ ماسٹر نبی حسین کے انتقال کی خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ دی جاتی ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے خواڑ کالونی امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین ائیرپورٹ قبرستان میں ہوگی۔

: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شلوزان میں یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب 🇵🇰🇵🇰 آج مورخہ 14 اگست 2026 کو *73 برگیڈ ...
14/08/2026

: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شلوزان میں یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب 🇵🇰

🇵🇰 آج مورخہ 14 اگست 2026 کو *73 برگیڈ انڈر کمانڈ، 155* *ونگ* کے *2IC میجر* *ساجد صاحب* نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شلوزان میں منعقدہ یومِ آزادی کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔ 🇵🇰

🇵🇰 اس موقع پر *DEO عابدہ* *پروین صاحبہ* ، *ADEO اصغر* *جان صاحب* ، سکول کے پرنسپل *ورقا حسین صاحب* اور سکول کے معزز اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ 🇵🇰

🇵🇰 تقریب کے دوران طلباء نے قومی ترانہ، ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں، جن میں قیامِ پاکستان کی جدوجہد، آزادی کی اہمیت، وطنِ عزیز سے محبت اور ملکی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا۔ 🇵🇰

🇵🇰 طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے جشنِ آزادی کے جذبے کو اجاگر کیا اور تقریب کو مزید خوبصورت اور پروقار بنا دیا۔

🇵🇰 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے *155 ونگ کے 2IC میجر* *ساجد صاحب* نے کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان ایک عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا۔ آزادی ایک بڑی نعمت ہے، جس کی قدر و حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ 🇵🇰

📚✨ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل، بالخصوص طلباء، ملک کا مستقبل ہیں۔ انہیں اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے ملکی ترقی، خوشحالی اور قومی یکجہتی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ 🇵🇰

🇵🇰 تقریب کے اختتام پر طلباء کے درمیان والی بال میچ بھی کھیلا گیا، جس میں طلباء نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا اور جشنِ آزادی کی خوشیوں کو مزید دوبالا کیا۔

🇵🇰 تقریب کے اختتام پر *میجر* *ساجد صاحب* نے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

🇵🇰🇵🇰🇵🇰 *پاکستان زندہ باد* 🇵🇰🇵🇰🇵🇰

🇵🇰 *پاک فوج پائندہ باد* 🇵🇰🇵🇰

13/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک

آزادی صرف ایک دن منانے کا نام نہیں،
بلکہ یہ اُن عظیم قربانیوں کو یاد رکھنے کا نام ہے
جن کی بدولت ہمیں یہ پیارا وطن پاکستان نصیب ہوا۔ 💚

آئیں عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان 🇵🇰 کو ہمیشہ سلامت، مضبوط اور خوشحال رکھے۔ آمین 🤲

پاکستان زندہ باد 🇵🇰💚
14 اگست مبارک! 🎉


� گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2 پاراچنار✨ سیشن 2026-27 کے داخلے جاری ہیں!اپنے روشن مستقبل کی بنیاد آج ہی رکھیں۔ 📚🌟Pre-Medical...
10/08/2026

� گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2 پاراچنار
✨ سیشن 2026-27 کے داخلے جاری ہیں!

اپنے روشن مستقبل کی بنیاد آج ہی رکھیں۔ 📚🌟
Pre-Medical | Pre-Engineering | Computer Science | Arts

📅 داخلے کا آغاز: 06 اگست 2026
📍 Shalozan Road, Near Luqmen Khel Checkpost, Parachinar

تمام طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ اپنے مستقبل کو سنوارنے کے اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ❤️📖

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🖤اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الف...
09/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🖤

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ 🤲

تمام احباب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
اللہ پاک لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🖤

🚫🖐 غزہ میں آج ہونے والے ایک حملے کے بعد کا منظر رپورٹس کے مطابق، اس حملے میں 20 سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں۔غزہ میں جاری...
02/08/2026

🚫🖐 غزہ میں آج ہونے والے ایک حملے کے بعد کا منظر
رپورٹس کے مطابق، اس حملے میں 20 سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں۔
غزہ میں جاری جنگ کے باعث انسانی جانوں کا نقصان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ مسلمان ایران کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں امریکہ اور اسرائیل نے ان جاہل مسلمانوں کو بتا دیا ہے کہ ایران حرمین شریفین پر قبضہ کرے گا تب سے انہوں نے ان دو شیطانوں پر ایمان لایا ہوا ہے امریکہ پر اللہ سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں.

یومِ حسین ع بیاد شہدائے پارا چنار 📋تاریخ 1 اگست بروز ہفتہ مقام۔ مرکزی امام بارگاہ شلوزانتمام مومنین سے بروقت پروگرام میں...
31/07/2026

یومِ حسین ع
بیاد شہدائے پارا چنار
📋تاریخ 1 اگست
بروز ہفتہ
مقام۔ مرکزی امام بارگاہ شلوزان
تمام مومنین سے بروقت پروگرام میں شرکت کی درخواست
پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں شکریہ

Address

Shalozan
Parachinar
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shalozan View posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share