Parachinar Mangal press

Parachinar Mangal press Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Parachinar Mangal press, Media/News Company, Parachinar.

PARACHINAR MANGAL PRESS

📰 حقائق کی آواز، عوام کی آواز
📍اپر کرم،لوئرکرم ،سنٹرل کرم ،پاراچنار ،تری منگل ،مقبل،بوشہرہ اور تمام اہلسنت والجماعت خطے کی خبریں، مسائل اور عوامی آواز
🎙️ باخبر • غیرجانبدار • ذمہ دار صحافت
🤝 آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

18/09/2026

کوہاٹ اولڈ پولیس لائن مسجد کے قریب بلاسٹ کی اطلاع کئی شہادتوں کا حدشہ
اللہ تعالیٰ خیر کرے آمین

آپ لوگ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے کارکردگی سے مطمئن ھے ۔۔ھاں یا نہیں؟؟
11/09/2026

آپ لوگ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے کارکردگی سے مطمئن ھے ۔۔ھاں یا نہیں؟؟

پاک آفغان اپر کرم سپینہ شگہ بارڈر پر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ شروع ہے اور دونوں طرف سے باری ہتھیاروں کا استعمال ہو رہا ...
01/09/2026

پاک آفغان اپر کرم سپینہ شگہ بارڈر پر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ شروع ہے اور دونوں طرف سے باری ہتھیاروں کا استعمال ہو رہا ہے

کیپٹل سٹی پولیس پشاورابتدائی اطلاعات کے مطابق بدنام زمانہ اشتہاری مجرم  #ممتاز عرف  #ممتازے کو لینے والی پولیس پارٹی پر ...
31/08/2026

کیپٹل سٹی پولیس پشاور

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بدنام زمانہ اشتہاری مجرم #ممتاز عرف #ممتازے کو لینے والی پولیس پارٹی پر تھانہ شاہ پور کی حدود نادرن بائی پاس پر شدید حملہ کیا گیا۔

حملہ آوروں کی فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ حملے کے نتیجے میں دو ایس ایچ اوز زخمی ہوگئے۔

حملے میں اشتہاری مجرم ممتاز بھی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دو حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

حملہ آوروں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

شبہ ہے کہ ممتاز کے مخالفین نے حملہ کیا ہے۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

سنٹرل کرم تالی چمکنی واقعہ  تالی چمکنی، سنٹرل کرم میں گزشتہ رات شیلنگ اور فوجی کاروائیوں کے دوران پیش آنے والے انتہائی ا...
26/08/2026

سنٹرل کرم تالی چمکنی واقعہ

تالی چمکنی، سنٹرل کرم میں گزشتہ رات شیلنگ اور فوجی کاروائیوں کے دوران پیش آنے والے انتہائی افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
مقامی اور مصدقہ معلومات کے مطابق اس واقعے میں کوئی 63 خوارج ہلاک نہیں ہوئے جیسا کہ بعض غیر ذمہ دار پیجز سے دعویٰ کیا گیا، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اپنے مال مویشی چرانے والے دو معصوم چرواہے شہید اور ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ شہید ہونے والے دونوں افراد اسی علاقے کے مقامی، پرامن اور بے گناہ شہری تھے جن کا کسی دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔
میں شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمی کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

ضلع انتظامیہ سے شہداء کی لواحقین کو شہداء پیکج اور زخمیوں کو مکمل علاج فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں
دوسری طرف میں اپر کرم کے بعض صحافیوں اور سوشل میڈیا کمیونٹی کی جانب سے بغیر تصدیق کے 63 دہشت گردوں کی ہلاکت کی جھوٹی اور من گھڑت رپورٹس پھیلانے کی بھی سخت مذمت کرتا ہوں۔

حساس قبائلی اور مسلکی حالات میں بے گناہ مقامی لوگوں کو دہشت گرد ظاہر کر کے جھوٹے اعداد و شمار پھیلانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور شر انگیز عمل ہے۔ محض کسی پوسٹ کو شئیر کر کے بری الذمہ نہیں ہوا جا سکتا۔ عوام کو گمراہ کرنے اور کسی قوم و مسلک کو بدنام کرنے کا یہ سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، غلط رپورٹ شئیر کرنے والے تمام پیجز اپنی خبر کی وضاحت اور تصحیح کریں اور آئندہ پرامن آبادی کو ایسے آپریشنز میں نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔
سنٹرل کرم کے عوام خاموش ضرور ہیں، لیکن اپنے حق، عزت اور سچ کے معاملے میں خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔

علاقائی مسائل کی پرآمن حل کیلئے اتفاق و اتحاد ، تحمل وبردباری ، سیاسی حکمت و اجتماعی دانش سے
تمام فیصلے مشاورت اور جرگہ کی ذریعے کئے جائیں گے.

🌹 12 ربیع الاول — وہ بابرکت دن جب رحمتِ عالم ﷺ کی آمد سے دنیا کو نورِ ہدایت نصیب ہوا۔🕌 نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی آمد پوری ...
25/08/2026

🌹 12 ربیع الاول — وہ بابرکت دن جب رحمتِ عالم ﷺ کی آمد سے دنیا کو نورِ ہدایت نصیب ہوا۔

🕌 نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی آمد پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔

❤️ جس دل میں عشقِ مصطفیٰ ﷺ بسا ہو، وہ دل کبھی ویران نہیں ہوتا۔

🌙 12 ربیع الاول ہمیں محبتِ رسول ﷺ کے ساتھ ساتھ آپ ﷺ کی سنت، اخلاق اور تعلیمات پر چلنے کا پیغام دیتا ہے۔

✨ دنیا میں سب سے خوبصورت نام محمد ﷺ، سب سے خوبصورت راستہ سنتِ محمد ﷺ، اور سب سے بڑی سعادت محبتِ محمد ﷺ ہے۔

🤲 یا اللہ! ہمارے دلوں کو سچی محبتِ رسول ﷺ سے منور فرما اور ہمیں آپ ﷺ کی سنت پر چلنے والا بنا۔ آمین۔

25/08/2026

یہ درد ناک چیخ وپکار ایک لاچار اور بے بس چچا کے ہیں جن کی خاندان کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 2 افراد شہید ایک زخمی ہے بس یہ خاندان تم سے ہمشہ نفرت کریگا محبت نہیں نہ احساس نہ انسانیت ہے یزیدوں میں
اس ظلم پر خاموشی اختیار کرنے والے دلال اور بے عیرت ہیں بس باقی الفاظ نہیں #چمکنی

ٹی ٹی پی اور فتنۃ الخوارج کے جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی حقیقت بے نقاب، متعدد حملوں اور ہلاکتوں کے دعوے آزاد ذرائع س...
25/08/2026

ٹی ٹی پی اور فتنۃ الخوارج کے جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی حقیقت بے نقاب، متعدد حملوں اور ہلاکتوں کے دعوے آزاد ذرائع سے قابلِ تصدیق نہیں جبکہ بعض دعوے مبالغہ آمیز یا من گھڑت ثابت ہوتے ہیں۔ دہشت گرد تنظیمیں اپنی کمزوریاں چھپانے، عوام میں خوف پھیلانے اور بھرتی و مالی معاونت حاصل کرنے کے لیے جھوٹے دعووں کے ذریعے اپنی طاقت کا مصنوعی تاثر قائم کرتی ہیں

25/08/2026

دردناک خبر — سنٹر کرم میں خروٹی مالداروں پر مبینہ بمباری

انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ سنٹر کرم میں خروٹی قبیلے کے مال مویشی چروانے والے افراد کو مبینہ طور پر بمباری کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس افسوسناک واقعے میں بے زبان مال مویشی بھی ہلاک ہوئے، جس کے باعث متاثرہ خاندانوں کو جانی نقصان کے ساتھ ساتھ شدید مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ہم حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف، غیر جانب دار اور فوری تحقیقات کی جائیں، اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور اگر شہریوں کو نقصان پہنچا ہے تو متاثرہ خاندانوں کو انصاف کے ساتھ مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے۔

بے گناہ انسانی جانیں اور بے زبان جانور، دونوں قیمتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبر و حوصلہ دے۔
آمین یا رب العالمین۔

24/08/2026

کربلائی غریب پنشن پہ روپوں ٹیکٹر اغستے وو زوی ئی وجنگولو نو کربلائی زکہ زوی کئ مذاب گاڈ واڈ کڑو

Address

Parachinar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parachinar Mangal press posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share