29/08/2026
اہم اپیل برائے تلاشِ حسن حیدر
نام: حسن حیدر
والد کا نام: ملک اعجاز حسین
آبائی سکونت: صدا، پاراچنار، امامیہ کالونی
موجودہ رہائش: اسلام آباد
حسن حیدر اربعین کے سلسلے میں زیارتِ مقدسہ کے لیے سفر کے دوران 14 جولائی کو کوئٹہ شہر سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔
14 جولائی کو آخری مرتبہ ان کا اپنے والد ملک اعجاز حسین سے رابطہ ہوا تھا۔ اس کے بعد سے حسن حیدر کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی کہ وہ کہاں ہیں، کس کے ساتھ ہیں اور کس حال میں ہیں۔
📢 خاندان شدید پریشانی اور کرب میں مبتلا ہے۔
تمام انسان دوست بھائیوں، بہنوں اور متعلقہ اداروں سے دردمندانہ اپیل ہے کہ حسن حیدر کی تلاش میں اپنا کردار ادا کریں اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر اور آگے پہنچائیں تاکہ یہ آواز زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔
🙏 اگر کسی بھائی یا بہن کو حسن حیدر کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات حاصل ہوں، خواہ معمولی ہی کیوں نہ ہوں، تو براہِ کرم فوری طور پر اس نمبر پر رابطہ کریں:
ملک اعجاز حسین: 0302-8017299
ایک شیئر شاید ایک پریشان خاندان کو اس کے بیٹے تک پہنچا دے۔
اللہ تعالیٰ حسن حیدر کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور جلد از جلد اپنے اہلِ خانہ سے ملائے۔ آمین۔