Parachinar updates

Parachinar updates .

27/08/2026

صدہ بم دھماکہ اپڈیٹ۔
ذرائع کے مطابق تحصیل میں یا تحصیل کے قریبی چوکی میں سید علی اکبر ولد سید عباس نامی سپاہی زخمی۔
دھماکہ کی نوعیت میں اختلاف ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرنیڈ
اور بعض کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ ہے۔
ہم نے خود ابراہیم زئی گاوں میں دھماکے کی آواز سنی ہے تو ڈرون حملہ ممکن ہو سکتا ہے

27/08/2026

اطلاعات کے مطابق صدہ بازار میں ابھی دھماکہ ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پاراچنار ضلع کرم کاش ایسی ہی توجہ مین روڈ کی صفائی اور بحالی پر بھی دی جاتی، تاکہ عوام کو حقیقی سہولت ملتی۔ باقی جو کام ...
27/08/2026

پاراچنار ضلع کرم
کاش ایسی ہی توجہ مین روڈ کی صفائی اور بحالی پر بھی دی جاتی، تاکہ عوام کو حقیقی سہولت ملتی۔ باقی جو کام ہوا ہے، اس میں واپڈا کا کردار سب کے سامنے ہے۔ عوام کو دکھاوے اور کریڈٹ کی سیاست نہیں، بلکہ عملی کام اور مستقل سہولیات چاہیے۔

براہِ کرم عوامی مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں اور غیرضروری ہیرو بننے کے بجائے اپنا فرض ایمانداری سے ادا کریں۔ عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے۔ ✌️

📍 پاراچنارگورنر کاٹج پاراچنار میں انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (ICRC) کے تعاون سے ضلع کرم کے صحافیوں کے لیے ایک روزہ ت...
26/08/2026

📍 پاراچنار
گورنر کاٹج پاراچنار میں انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (ICRC) کے تعاون سے ضلع کرم کے صحافیوں کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ میں صحافت، ذمہ دارانہ رپورٹنگ، پیشہ ورانہ اصولوں اور مشکل حالات میں رپورٹنگ سے متعلق اہم امور پر صحافیوں کی تربیت کی گئی۔

بالائی کرم، پاراچنار کے علاقے ترہ ویکوٹ، تھانہ اَگرا پولیس کی حدود میں دو بھائیوں، جوہر حسین ولد امین جان اور گلزار حسین...
26/08/2026

بالائی کرم، پاراچنار کے علاقے ترہ ویکوٹ، تھانہ اَگرا پولیس کی حدود میں دو بھائیوں، جوہر حسین ولد امین جان اور گلزار حسین ولد امین جان، کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا۔
▪️ جھگڑے کے دوران جوہر حسین نے دستی بم پھینکنے کی کوشش کی، تاہم دستی بم اس کے اپنے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا۔
▪️ دھماکے کے نتیجے میں موقع پر موجود سید زاہد حسین ولد سید شبیر حسین، ساکن کارمان ماموزی، پاراچنار، بالائی کرم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
▪️ جبکہ شعیب حسین ولد کامل حسین، ساکن کارمان ماموزی، اور جوہر حسین شدید زخمی ہوگئے۔
▪️ مقامی افراد نے زخمیوں کو طبی علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال پاراچنار منتقل کیا۔
▪️ اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد کا تعلق شیعہ برادری سے ہے۔
▪️ واقعے کی مزید تفصیلات، موجودہ صورتحال اور جھگڑے کی اصل وجہ کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

20/08/2026

🚨 بڑی خبر
عمران احمد خان نیازی صاحب کا قافلہ اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگیا۔

16/08/2026

🚨 اہم نیوز الرٹ — ڈنڈر روڈ

ڈنڈر روڈ پر مزید 2 بم دھماکوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

⚠️ صورتحال کے بارے میں مزید معلومات اور سرکاری تصدیق کا انتظار ہے۔
علاقہ مکین غیر ضروری طور پر جائے وقوعہ کے قریب جانے سے گریز کریں۔

#کرم

16/08/2026

ڈنڈر روڈ پر مذید 2بم بلاسٹ کی اطلاعات موصول ہورہی ھے

16/08/2026

اگر مدد نہیں کرسکتے تو شئیر کرسکتے ہے
حامد حسین کے لیے مدد کی اپیل

مشکل کی اس گھڑی میں حامد حسین اور ان کے خاندان کا سہارا بنیں۔بارودی سرنگ کے دھماکے میں حامد حسین شدید زخمی ہوگئے اور اپنے دونوں پاؤں سے محروم ہوگئے۔وہ پانچ بچوں کے والد اور اپنے خاندان کا واحد سہارا ہیں۔
🤝آپ کا معمولی سا تعاون، ایک خاندان کے لیے بڑی امید بن سکتا ہے۔
مالی امداد کے لیے رابطہ کریں:
ایزی پیسہ نمبر (Easypaisa Number):
03039692076 حامد حسین
عطیہ کریں

16/08/2026

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار کی غفلت پر شدید احتجاج

آج ڈنڈر صحرا بائی پاس کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں حامد نامی شخص شدید زخمی ہوا، جو اس وقت گائے چرا رہا تھا۔ زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کیا گیا، لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ وہاں موجود ایک بھی ڈاکٹر آپریشن کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔

یہ سوال ہر شہری کے ذہن میں ہے کہ اگر ایک ایمرجنسی اور جان لیوا صورتحال میں بھی سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر اپنی ذمہ داری ادا نہ کریں، تو پھر ایسے ہسپتال کا مقصد کیا رہ جاتا ہے؟ عوام کی جانوں کے تحفظ کے لیے قائم کیے گئے ادارے اگر ایسے نازک وقت میں اپنا فرض ادا نہ کریں تو یہ انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔

ہم حکومتِ خیبر پختونخوا، محکمہ صحت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار ڈاکٹروں اور متعلقہ عملے کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے، تاکہ آئندہ کسی زخمی یا مریض کو ایسی غفلت اور بے حسی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Address

Parachinar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parachinar updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Parachinar updates:

Shortcuts

Share