Parachinar News

Parachinar News News, Political, Environmental, Neutrality, Timeliness and Authentic Reporting from Parachinar District Kurram

20/09/2025
08/09/2025

صدہ میں اہلسنت کے چھ اقوام کے گرینڈ جرگہ کی دوسری نشست
آج صدہ میں اہلسنت کے چھ اقوام کے گرینڈ جرگہ کی دوسری نشست منعقد ہوئی، جس میں عمائدین، مشران علاقہ اور علما کرام نے بھرپور شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں امن و امان کے خاطر خاموشی اختیار کی، لیکن اس خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔جرگہ میں بتایا گیا کہ سڑک عوام نے نہیں بلکہ حکومت نے حفاظتی اقدامات کے تحت بند کی ہے۔اس وقت تک ہم مزید اقدامات کے لیے تیار نہیں جب تک ہمارے مسائل کا حل اور زخموں کا مداوا نہیں کیا جاتا۔ جرگہ نے واضح کیا کہ ہم اپنا مؤقف کوہاٹ گرینڈ جرگہ کے سامنے رکھیں گے، اور کسی طور بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ اہلسنت نے ہمیشہ امن و امان کی بحالی میں حکومت کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر کاربند رہیں گے۔ جرگہ نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا حق اور آواز بلند کرتے رہیں گے۔مشران نے مزید کہا کہ ایسے بیانات اور نعرے بازی جو مذہبی شخصیات کے بارے میں ہوں، عوام کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لیے کوہاٹ

06/09/2025

صدہ بائی پاس پر ساتین گرلز کالج کے سامنے موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کے مابین ٹکر ۔۔ دو موٹر سائیکل سوار زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ۔ ذرائع کے مطابق ٹریکٹر بے قابو ہونے کے باعث واقع پیش آیا ۔۔ ذرائع

کرم ٹارگٹ کلنگ کے زد میں ۔۔ لوئر کرم مینگگ کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق ۔ ایک بیٹی زخمی ۔۔ واقع ان کے...
05/09/2025

کرم ٹارگٹ کلنگ کے زد میں ۔۔ لوئر کرم مینگگ کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق ۔ ایک بیٹی زخمی ۔۔ واقع ان کے گاؤں میں ہی پیش آیا ۔۔

اپر کرم۔۔ بغدی میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے عاشق حسین نامی شخص جاں بحق۔ واقع کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی
02/09/2025

اپر کرم۔۔ بغدی میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے عاشق حسین نامی شخص جاں بحق۔ واقع کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی

29/08/2025

لوئر کرم علیزئی مشران اپنے حقوق کے لیے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

27/08/2025

پاڑہ چنار ڈنڈر روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

26/08/2025

کرم پولیس کو انتہائی مطلوب بدنام زمانہ دہشت گرد عابد حسین عرف تہران طوری کے گھر جلد مسمار کیا جائے گا۔ صرف ایک کمرہ مسمار کیا جائے گا یا پورا گھر۔۔ اس پر انجمن حسینیہ کے تعاون سے حکومت اور فریق کے مابین مذاکرات جاری ہیں۔
یاد رہے کچھ عرصہ قبل کرم پولیس نے گرفتاری کے عرض سے تہران طوری کے گھر پر چھاپا مارا لیکن طہران طوری اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کی جس میں انکے ہی علاقے کے ایڈیشنل SHO قیصر حسین جاں بحق ہوئے اور تہران طوری وہاں سے ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے ۔ جبکہ ذرائع نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کے ساتھ مزاحمت کے دوران تہران طوری اکیلے نہیں تھا بلکہ ان کے ساتھ علاقے کے مکمل تعاون کیساتھ پولیس پر فائرنگ کرتے رہے جبکہ تہران طوری ایک پاوں سے محروم ہیں اس لئے وہ اکیلے اتنے آسانی سے فرار نہیں ہوسکتا

18/08/2025

کرم کے علاقے بوشہرہ میں مقامی کمانڈنگ آفیسر، ڈپٹی کمشنر اور اہلِ تشیع و اہلِ سنت کے مشران کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا، جس میں علاقے کے امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ جرگے کے شرکا نے کہا کہ کرم کا امن طویل جدوجہد اور قربانیوں کے بعد قائم ہوا ہے، تاہم کچھ عرصے سے شرپسند عناصر اس امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جرگے نے شرپسندوں کو ایک مضبوط اور متحد پیغام دیا کہ وہ علاقے کے امن کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے اور شرپسندوں کے خلاف حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

17/08/2025

بوشہرہ پر را/کٹ حملوں کے بعد سنی آمن کمیٹی کے آمیر نے اہم پیغام جاری کردیا ہے ۔۔

ضلع کرم کے علاقے نستی کوٹ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کرم فسادات میں مطلوب ملزم کالعدم دہشت گر د تنظیم کے کمانڈر تہر...
14/08/2025

ضلع کرم کے علاقے نستی کوٹ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کرم فسادات میں مطلوب ملزم کالعدم دہشت گر د تنظیم کے کمانڈر تہران طوری کی گرفتاری کے لیے چھاپہ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایڈشنل ایس ایچ او جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم مختلف مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا۔

چھاپے کے دوران ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تھانہ روضہ کے ایڈیشنل ایس ایچ او قیصر حسین جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قیصر حسین حال ہی میں اس عہدے پر تعینات ہوئے تھے۔

ضلع کرم پولیس کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری اس کارروائی میں شریک تھی
پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جبکہ علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

جبکہ شہید اہلکار کا جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دیا گیا
یاد رہے کل اسی علاقے میں قادر نامی شخص کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جس کا الزام بھی تہران طوری پر لگایا جارہا ہے جس کے بعد عوامی حلقوں سے پرزور مطالبہ تھا کہ اشتہاری ملزم تہران طوری کو گرفتار کیا جائے۔
اس سے پہلے بگن پر لشکر کشی کے دوران طہران طوری ویڈیوز بناتے ہوئے بازار کو آگ لگا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طہران طوری کئی دیگر دہ شت گر دی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے.۔

Address

Parachinar
26300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parachinar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share