11/02/2023
پاراچنار
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں پراجیکٹ کے تحت کام کرنے والے ملازمین کا گذشتہ آٹھ مہینوں سے بند تنخواہوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، تنخواہیں بحال نہ کی گئی تو ہسپتال کے مین گیٹ پر دھرنا دیں گے ، ملازمین
پاراچنار پریس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کنسول پراجیکٹ ملازمین نے مین شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپروائزر قیصر حسین نے کہا کہ ملازمین گذشتہ آٹھ ماہ سے کنسول کمپنی میں پراجیکٹ کے تحت ہسپتال میں کام کررہے ہیں ہمارے آنے سے قبل ہسپتال کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ تھی ہم نے شبانہ روز محنت کرکے ہسپتال میں سینی ٹیشن اور دیگر صفائی ستھرائی کا کام انتہائی احسن طریقے سے انجام دیا اور ہسپتال میں ڈاکٹروں اور مریضوں کیلئے ایک بہترین ماحول فراہم کیا پراجیکٹ کے شروعات سے اب تک ہمیں صرف ایک مہینے کی تنخواہ دی گئی ہے اور آٹھ مہینوں کی تنخواہ تاحال بند ہیں ملازم سید میراں شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سے اٹھ مہینوں تک کام لیا گیا اب انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ آپ لوگ فارغ ہو جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے اگر ملازمین کو فارغ کرنا مقصود بھی ہو تو ان کی بقایاجات ادا کرنا چاہیے بصورت دیگر وہ ہسپتال کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے کنسول کمپنی کے پراجیکٹ منیجر نعمت اللہ نے کہا کہ ان کی کمپنی بارہ اضلاع میں فعال ہے اور ان کی فنڈنگ صوبائی حکومت کررہی ہے چونکہ فنڈنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اسی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں بند ہیں مگر کمپنی تنخواہوں کی بحالی کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے