19/07/2025
خیبر پختونخوا کی تاریخ میں بعد از مرگ انسانی اعضاء عطیہ کرنے کا پہلا اور تاریخ ساز اقدام، مردان سے تعلق رکھنے والے خاندان نے انسان دوستی اور ایثار کی عظیم مثال قائم کی۔ ایک حادثے کے نتیجے میں 14 سالہ جواد خان کے انتقال کے بعد ان کے اہل خانہ نے اعضاء کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ان کے گردے، آنکھوں کے پردے اور جگر عطیہ کئے جسے پانج مریضوں میں کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کئے گئے۔ مرحوم کے اہل خانہ کے اس جراتمندانہ اقدام سے پانج مریضوں کو نئی زندگیاں مل گئیں۔