Pewar Update پیواڑ اپڈیٹ

Pewar Update پیواڑ اپڈیٹ #آمن #انسانیت #محبت

24/08/2025

دہ امام حسین ع سہ ھسے ماتم نہ دے
چے پرے تل ژڑا صغیر و کبیر نہ کا
مرکزی امام بارگاہ پیواڑ زیارت

اپر کرم، پیواڑآج آدھی رات دہشتگردوں کی جانب سے  پیواڑ پر راکٹ حملہ کیا گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیکن ی...
23/08/2025

اپر کرم، پیواڑ
آج آدھی رات دہشتگردوں کی جانب سے پیواڑ پر راکٹ حملہ کیا گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لیکن یہ واقعہ علاقے کے امن کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ دہشتگردوں کا قلع قمع ہو اور علاقے کے لوگ سکون و امن سے زندگی گزار سکیں

23/08/2025

28 صفر المظفر مرکزی جلوس پیواڑ حرم شاہ امام بارگاہ

23 اگست 2025، بروز ہفتہضلع کرم کے مختلف دیہات کے سینکڑوں عمائدین اور ذمہ داران کے ساتھ بادشاہ انور غگ کے آنے والے عظیم ا...
23/08/2025

23 اگست 2025، بروز ہفتہ
ضلع کرم کے مختلف دیہات کے سینکڑوں عمائدین اور ذمہ داران کے ساتھ بادشاہ انور غگ کے آنے والے عظیم الشان منصوبے کے حوالے سے آگاہی نشست کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے کی پہلی میٹنگ آج پیواڑ میں منعقد ہوئی، جہاں اہلِ علاقہ کی آراء سنیں گئیں اور انہیں منصوبے کی اہمیت اور فوائد سے آگاہ کیا گیا۔

ان شاء اللہ جلد ہی دیگر دیہات کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی، تاکہ باہمی اعتماد اور تعاون کے ساتھ اس میگا پراجیکٹ کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے

23/08/2025

الحمدللہ
مرکزی امام بارگاہ پیواڑ زیارت کا نیو سیکرٹری مقرر
مرکزی امام بارگاہ پیواڑ زیارت کے معزز سیکرٹری جناب سرور حسین آٹھویں بار پھر سیکرٹری مقرر

یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہماری برادری کی خدمت کے لیے ایک بااعتماد، محنتی اور مخلص شخصیت کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ امید ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر امام بارگاہ اور اہلِ علاقہ کی خدمت کا سلسلہ مزید بہتر انداز میں جاری رکھیں گے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس عظیم ذمہ داری میں کامیابی عطا فرمائے۔

#اتحاد

23/08/2025

28 صفر المظفر پیواڑ جلوس
آج کا دن تاریخِ اسلام کے دو عظیم سانحات کی یاد دلاتا ہے
شہادت حضرت محمد مصطفی ﷺ
شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام

22/08/2025

28 صفر المظفر کی رات امام بارگاہ پیواڑ عالم خیل

آج پیواڑ علی منگولا قلعہ میں پاک فوج کے مقامی یونٹ کمانڈر کی زیر صدارت ایک اہم جرگہ منعقد ہوا جو اہلِ تشیع اور پیواڑ (غن...
20/08/2025

آج پیواڑ علی منگولا قلعہ میں پاک فوج کے مقامی یونٹ کمانڈر کی زیر صدارت ایک اہم جرگہ منعقد ہوا جو اہلِ تشیع اور پیواڑ (غنڈی خیل) کے مشران کی درخواست پر بلایا گیا تھا۔

جرگے میں ان موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی:

🔹 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے بنکر کی تحلیل
🔹 اسپینہ شگا/میرمئی میں موجود دیگر بنکرز کی صورتحال
🔹 امتیازی کارروائیوں سے متعلق عوامی خدشات
🔹 حمزئی میں نہر کی مرمت کے دوران مقامی افراد کو ہراساں کیے جانے کی شکایت مشران کا مطالبہ تھا کہ
بنکر کی تحلیل کو مؤخر کیا جائے
مقامی مشران کو باہمی اعتماد کے تحت خود تحلیل کرنے کی اجازت دی جائے (جیسا کہ فروری/مارچ 2025 میں کیا گیا تھا)

پاک فوج کا مؤقف اور اقدامات
بنکرز کی تحلیل بلا امتیاز امن معاہدے کے مطابق ہوگی
شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مشترکہ سروے ٹیم قائم کی جائے گی جس میں اہلِ تشیع کے دو مشران اور عسکری نمائندے شامل ہوں گے
مشران کو ہدایت دی گئی کہ حمزئی روانگی سے قبل سیکیورٹی کو اطلاع دیں اور رات کے وقت نقل و حرکت سے گریز کریں تاکہ امن قائم رہے
یہ جرگہ صرف ایک اجلاس نہیں بلکہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان اعتماد کی مضبوطی کی علامت تھا۔
یہ پیشرفت نہ صرف مقامی مسائل کے حل کی طرف اہم قدم ہے بلکہ ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کی کوششوں میں ایک روشن مثال بھی ہے۔

پیغامِ آغازانوریہ کمیونٹی کے روشن مستقبل کے لئے ایک عظیم الشان پروجیکٹ کا آغاز:"انوریہ مرکز"اس مرکز میں شامل ہوں گےامام ...
19/08/2025

پیغامِ آغاز

انوریہ کمیونٹی کے روشن مستقبل کے لئے ایک عظیم الشان پروجیکٹ کا آغاز:
"انوریہ مرکز"

اس مرکز میں شامل ہوں گے

امام بارگاہ

مسجد

خانقاہ

کانفرنس رومز

ڈیجیٹل لائبریری

مہمان خانہ

مردہ خانہ

جملہ تنظیموں کے دفاتر

ضرورت

اس پروجیکٹ کے لئے 200 مرلے اراضی درکار ہے۔

کچھ مرلے پہلے ہی بادشاہ انور غگ کے محبین نے خرید لئے ہیں۔

یہ صرف زمین نہیں بلکہ انوریہ کمیونٹی کے مستقبل کی بنیاد ہے۔

آپ کی معاونت

نیکی اور خدمت کے اس سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں
اپنی دعاؤں، تعاون اور تعاونِ مالی سے اس کار خیر کو کامیاب بنائیں۔

منجانب:

بادشاہ انور غگ
جملہ سادات و تنظیمیں انوریہ کمیونٹی و جملہ محبین میاں بادشاہ

انا للہ وانا الیہ راجعونا شبیر حسین والد زوار حسین (پیواڑ ششو کلے) وفات پا چکا ہے مولا حسین علیہ السلام مرحوم کی مغفرت ف...
18/08/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون
ا شبیر حسین والد زوار حسین (پیواڑ ششو کلے) وفات پا چکا ہے مولا حسین علیہ السلام مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تمام احباب سے گزارش ہے کہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ، دعا اور نماز و خشت میں شرکت کریں

17/08/2025


پاراچنار کے راستے بند، عوام محصور
طلبہ کی تعلیم متاثر اسپتالوں میں مریض پریشان

Address

Parachinar
Parachinar
26301

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pewar Update پیواڑ اپڈیٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share