17/10/2025
غربت کے خاتمے کا عالمی دن
آج البیرونی سائنس اکیڈمی شلوزان میں ایچ آر سی پی کی طرف سےغربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا مقرین نے اس دن کے مناسبت سے ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یو این او رپورٹ کے مطابق آج بھی دنیا میں ایک ارب لوگ غربت کا شکار ہیں۔ اور 2030 تک دنیا میں سات فیصد لوگ غربت کی وجہ سے موت کے منہ میں چلیں جائیں گے۔ہم اگر ملکی صورت حال کو دیکھیں تو لوگ معاشی طورپر بالکل ابتر ہوچکے ہیں.قبائلی علاقوں کے عوام گزشتہ تین دہائیوں سے خودساختہ دہشت گردی کے لپیٹ میں ہیں نہ یہاں روزگار کے مواقع ہیں اور نہ حکام بالا اور ارباب اختیار ان علاقوں کے تعمیر وترقی پر توجہ دےرہےہیں یہاں اکثریت غربت لکیر کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ریاست کو چاہیے کہ کہ وہ ان علاقوں پوری توجہ دیں یہاں معدنی وسائل وافر مقدار میں موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے ان وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے ایک بھی کارخانہ موجود نہیں ہے ہم ارباب اختیار سے پور زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قبائلی علاقوں کے ترقی پر بھرپور توجہ دیں اور دستیاب وسائل کیلئے مقامی سطح پر صنعتیں لگائیں تاکہ قبائلی عوام بھی ترقی کی دوڑ میں شامل ہوسکے اور ان کو روزگار کے مواقع ملکر انکے روٹی روزی کامسلہ بھی حل ہوسکے۔ پروگرام کے آخر میں سوالات کا سلسلہ بھی جاری رہا مقرین میں بشیر ۔حجاب۔ بہار حسین ۔حشمت علی مزمل آغا۔نعیم رضا ۔مشاہد۔تسلیم شاہ اور صابر بنگش شامل تھے۔