Parachinar Express

  • Home
  • Parachinar Express

Parachinar Express پاراچنار ایکسپریس کا مقصد حق اور سچ کا سفر
Parachinar Express -A way to reality

پاراچنار، ضلع کرم:شجر کاری جان سے پیاریصوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلع کرم میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سل...
14/07/2025

پاراچنار، ضلع کرم:
شجر کاری جان سے پیاری
صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلع کرم میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان نے ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ پاراچنار میں سیب کا پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی ایف او حسن رضا اور محکمہ جنگلات کے متعلقہ اہلکاران بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر کرم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور آئندہ نسلوں کے لیے صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے شجرکاری انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کم از کم ایک درخت ضرور لگائیں۔

مزید برآں، ڈپٹی کمشنر کرم نے عوام میں میوہ دار درختوں کے پودے بھی تقسیم کیے، تاکہ نہ صرف سرسبز ماحول کو فروغ ملے بلکہ مقامی سطح پر معیشت کو بھی تقویت حاصل ہو۔

ضلعی انتظامیہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مون سون شجرکاری مہم کے تحت تمام سرکاری ادارے، تعلیمی ادارے اور کمیونٹیز کو شامل کیا جائے گا تاکہ ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر پودے لگائے جا سکیں۔





اے این پی رہنما مولانا خانزیب کی شہادت – نمازِ جنازہ ناواگئی میں ادا، سپردِ خاک کر دیا گیاناواگئی (رپورٹ): عوامی نیشنل پ...
11/07/2025

اے این پی رہنما مولانا خانزیب کی شہادت – نمازِ جنازہ ناواگئی میں ادا، سپردِ خاک کر دیا گیا

ناواگئی (رپورٹ): عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے امورِ علماء مولانا خانزیب شہید کی نمازِ جنازہ ناواگئی میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں اے این پی کے مرکزی و صوبائی قائدین، سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہید کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مولانا خانزیب کو گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے ان کے ساتھیوں سمیت فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ یہ افسوسناک واقعہ علاقے میں شدید غم و غصے کا باعث بنا ہے۔ اے این پی قیادت نے مولانا خانزیب کی شہادت کو ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور قاتلوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون

#باجوڑ

باجوڑ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے امورِ علما، مولانا خانزیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گئے ...
10/07/2025

باجوڑ
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے امورِ علما، مولانا خانزیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گئے ۔ اُن کی نمازِ جنازہ کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انا لله و انا الیه راجعون

ضلع کرم کا فخر — نوجوانوں کی کامیابی ہمارا مان!کتاب "Courage Under Shadow" کی مصنفہ کے والدِ محترم اور بھائی کو ADC G آف...
10/07/2025

ضلع کرم کا فخر — نوجوانوں کی کامیابی ہمارا مان!

کتاب "Courage Under Shadow" کی مصنفہ کے والدِ محترم اور بھائی کو ADC G آفس میں مدعو کیا گیا، جہاں انہیں نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
ان شاءاللہ جلد اس کتاب کی باقاعدہ تقریبِ رونمائی بھی منعقد کی جائے گی، تاکہ یہ نوجوانوں کے لیے حوصلہ، رہنمائی اور تحریک کا ذریعہ بنے۔
ہماری پوری کوشش ہے کہ کرم اور پشتون قوم کے باشعور، باصلاحیت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے۔
یہ نوجوان ہی ہماری پہچان، طاقت اور روشن مستقبل ہیں۔
اگر حوصلے بلند ہوں، تو کوئی خواب ناممکن نہیں — آگے بڑھیں، اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں
منقول اے ڈی سی عامر نواز صاحب

شلوزان پاراچنار طوفانی بارشوں سے دو گھروں کو شدید نقصانشلوزان لرزر میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث دو گھروں کو شدید نقصان ...
10/07/2025

شلوزان پاراچنار
طوفانی بارشوں سے دو گھروں کو شدید نقصان
شلوزان لرزر میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث دو گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد یاسر ولد اکبر حسین اور ابرار حسین ولد علی حسن کے مکانات بارشوں کی شدت سے مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔
خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن دونوں خاندانوں کے مکانات کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ متاثرہ خاندانوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری امداد اور بحالی کی اپیل کی
ہے۔

پاراچنار میں سوئم شہدائے کربلا کی مناسبت سے مجالس عزا کا انعقاد، عزاداروں کی بڑی تعداد میں شرکتپاراچنار (نمائندہ خصوصی) ...
09/07/2025

پاراچنار میں سوئم شہدائے کربلا کی مناسبت سے مجالس عزا کا انعقاد، عزاداروں کی بڑی تعداد میں شرکت

پاراچنار (نمائندہ خصوصی) — ضلع کرم کے مختلف علاقوں، بشمول پاراچنار، غربینہ، ابراہیم زئی، فخر عالم بابا اور کڑمان میں سوئم شہدائے کربلا کی مناسبت سے مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا، جن میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

ان مجالس کا اہتمام شہید نواز عرفانی مزار سمیت مختلف مقامات پر کیا گیا، جہاں علمائے کرام اور ذاکرین عظام نے امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے پیامِ محرم اور امام عالی مقام کے مشن کو اجاگر کرتے ہوئے امت مسلمہ کو باہمی اتحاد، صبر اور قربانی کے جذبے کو اپنانے کی تلقین کی۔

مجالس کے دوران عزاداروں نے روایتی انداز میں سینہ زنی کی اور شہدائے کربلا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ مقامی انتظامیہ اور رضاکار تنظیموں کی جانب سے سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا گیا، تاکہ مجالس پرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں۔

ایرانی وزیر خارجہ دورہ سعودی عرب یہ ایک اہم پیش رفت ہے جو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کی طرف اشارہ کر سکتی ہے۔ ایرانی...
09/07/2025

ایرانی وزیر خارجہ دورہ سعودی عرب
یہ ایک اہم پیش رفت ہے جو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کی طرف اشارہ کر سکتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کرنا، خاص طور پر اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی اور خطے میں استحکام کے لیے ایک مثبت قدم سمجھا جا سکتا ہے۔

یہ دورہ کئی حوالوں سے اہمیت رکھتا ہے:

سفارتی تعلقات کی بہتری: ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کئی سالوں سے کشیدہ رہے ہیں۔ اس ملاقات سے ممکن ہے کہ دونوں ممالک اعتماد سازی کے اقدامات کی طرف بڑھیں۔

علاقائی کشیدگی میں کمی: اسرائیل اور ایران کی حالیہ کشیدگی کے بعد، سعودی عرب کا ایران سے بات چیت کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ خطے کی بڑی طاقتیں اب براہ راست رابطوں کو ترجیح دے رہی ہیں تاکہ کسی بڑی جنگ سے بچا جا سکے۔

اقتصادی و سیکورٹی تعاون کے امکانات: اگر یہ ملاقات مثبت ثابت ہوئی تو مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

13 محرم الحرام، پاراچنار:روایت کے مطابق آج 13 محرم الحرام کو مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے ایک پُر وقار جلوسِ عزاء برآمد...
09/07/2025

13 محرم الحرام، پاراچنار:
روایت کے مطابق آج 13 محرم الحرام کو مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے ایک پُر وقار جلوسِ عزاء برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا معروف روحانی پیشوا، سالارِ شہداء، حجت‌الاسلام والمسلمین شہید علامہ محمد نواز عرفانیؒ کے مزارِ اقدس پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

اس پُر سوز جلوس میں ہزاروں عزادارانِ امام حسینؑ اور عقیدت مندوں نے شرکت کی، جنہوں نے شہدائے کربلا کو پرخلوص انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جلوس کی مکمل نگرانی انجمن حسینیہ، مزار کمی، پاسدار اور علمدار فیڈریشن کے رضاکاروں نے انجام دی، جنہوں نے مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔

جلوس کا اختتام حسبِ سابق شہید عرفانیؒ کے مزار پر دعا و مناجات کے ساتھ ہوا، جہاں عزاداروں نے شہید کی روح کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اتحاد و وحدت
پیغام دیا

پاراچنار سوئم شہدائے کربلا کے مناسبت سے ضلع کرم میں جلوس اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے مزار ...
09/07/2025

پاراچنار
سوئم شہدائے کربلا کے مناسبت سے ضلع کرم میں جلوس اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔
مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے مزار شہید عرفانی آغا
جلوس اپنی راستوں پر رواں دواں

پاراچنار میں باران رحمت موسم خوشگوار
07/07/2025

پاراچنار میں باران رحمت موسم خوشگوار

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parachinar Express posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share