
25/09/2025
پیواڑ کے اہل تشیع گزشتہ ایک سال سے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کا مسلسل نشانہ بن رہے ہیں۔ ہر چند دن بعد ہونے والے دھماکے نہ صرف بے گناہوں کا خون بہا رہے ہیں بلکہ گھروں کے چراغ بجھا رہے ہیں، بچے یتیم اور مائیں بیوہ ہو رہی ہیں۔
افسوسناک پہلو یہ ہے کہ درجنوں شہادتوں اور بے شمار زخمیوں کے باوجود ریاستی اداروں کی خاموشی مجرمانہ غفلت کی عکاس ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے انسانی جان کی حرمت اور شہریوں کے تحفظ کی کوئی وقعت باقی نہیں رہی۔ دہشت گرد آزاد ہیں اور حکومت صرف تماشائی۔