Parachinar Today

Parachinar Today Voice of the marginalized This is the official page of the blog Parachinar Today

08/01/2024

اگر کوئی سمجھتاہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے وہ پاراچنار اور انکے عوام کو مات دے سکتا ہے تو یہ انکی بھول ہے۔ تم نے صرف درباریوں، کراے پر دستیاب نام نہاد اور تمہارے اشاروں پر ناچنے والے لیڈران اور قوم کو بیچنے والے غداروں کو دیکھا ہے، ہمارے زبان کھول گئے تو انشااللہ جو تم نے پیٹو پال رکھے ہیں انکی بھی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ اور وہ سب جو کسی کے ایجنٹ بنے نیٹھے ہیں اور قوم سے غداری کرتے ہیں سب ایکسپوز ہونگے۔ تو جتنا نقصان کرانا تھا معصوم لوگوں کا خون بہانا تھا۔اب بس بہت ہوگیا۔امن کے طرف عملی قدم بڑھاؤ کیونکہ امن میں سب کا بھلا ہے !!!!

23/08/2021

پاراچنار شہر میں چوروں اور ڈکیتوں کا راج ، انتظامیہ بے بس:

پاراچنار شہر میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کے وقعات میں زبردست اضافہ ہوا ہے- شہراور اسکے مضافات جنگل کا قانون جیسے صورتحال سے دوچار ہے اور پولیس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ چور اور ڈکیت کسی بھی وقت جہاں چاہے کاروائی ڈال دیتے ہیں اور شہرویوں کے قیمتی اشیاء کا صفایا کرکے چلے جاتے ہیں۔
ان تمام صورتحال میں پولیس کا کردار انتہائی مایوس کن اور مجرمانہ ہے۔ اگر کوئی شہری کسی چوری یا ڈکیتی کا رپورٹ درج کرانا چاہے تو تھانے میں بیٹھے بابوز مختلف حیلے بہانوں سے شہریوں کے حوصلہ شکنی کرتے ہیں تاکہ رپورٹ درج نہ ہو۔ پچھلے دنوں کی بات ہے، میں خود گریڈ کالونی میں ایک جگہ موجود تھا کہ گھر سے باہر شور سنائی دیا۔ یہ دن کی تین ساڈھے تین بجے کا ٹائم تھا۔ باہر آنے پے پتہ چلا کہ ایک چور کو گھر کے اندر چوری کرتے ہوے پکڑا گیا۔ محلے والوں نے پوچھ گچھ اور روایتی “مہمان نوازی” کرکے پولیس کے حوالے کیا۔ اگلے روز پولیس نے دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکاروں نے ناکہ لگا کر ایک انتہائی مطلوب مجرم کو پکڑا جس کے قبضے سے قیمتی آشیاء وغیرہ وغیرہ برآمد کر ادئیے گئے۔
دو دن بعد اسی کیس کے بارے پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ پولیس نے محلے والوں سے کہا ہے کہ آپ لوگ وکیل کر لیں ۔محلے والے وہ بے چارے سادہ لوح لوگ ہیں اور انکو پتہ ہے کہ وکیل مفت میں نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے وکیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور یوں چور ابھی باہر آیا ہوگا اور یوں پولیس اور ڈکیتوں کا دھندہ جاری وا ساری ہوگا۔
اس کے علاوہ بائی پاس روڈ کے اوپر اکثر ڈکیتی کے وردات ہوتے رہتے ہیں جہاں شام کے وقت گینگسٹرز گن پوائنٹ کے اوپر شہریوں کو لوٹتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔
اس تحریر کے وساطت سے ضلعی انتظامیہ سے پور زور اپیل ہے کہ پولیس کا رویہٓ درست کیا جائےاور شہر سے چوروں اور ڈکیتوں کا صفایا کیا جائے تاکہ شہری چین کی نیند سو سکے۔

03/07/2020

ایم این اےمحسن داوڑ اور انکے ساتھیوں کو پاراچنار، ضلع کرم ، جانے کی اجازت نہ دے کر لوکل انتظامیہ نے سراسر زادتی کی ہے۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ “نامعلوم مہمان” تو دھندناتے پھیر رہے ہیں اور ایک عوامی نمائندہ کو پاراچنار جانے سے روک دیا جاتا ہے

03/07/2020

بڑی سازش ناکام ہوگئی!
جب شورکو میں امام باگاہ کو بموں سے اڑانے سے مقصد پورا نہیں ہوا، تو مقبل اور کنج علی زائی کے محاز کو گرم کیا گیا، جب اُدھر بھی ناکامی ہوئی تو بوشہرہ میں تناضہ کھڑا کیا گیا۔جب وہاں بھی مقصد میں ناکامی ہوئی تو پاراچنار سٹی میں بم دھماکہ کرایاگیا، مقصد میں ناکامی دیکھ کر تو ابرہیم زائی اور پاڑہ چمکنی میں فرقہ ورانہ گیم کھیلنے کی کوشش کی گئی، مگر الحمد اللہ ، ضلع کرم کے عوام نے اس دفعہ اس سازش کو بھی ناکام بنا دیا۔ عوام سے گزارش ہے، کہ ان سازشوں کو سمجھے اور بہتر حکمت عملی سے انکا مقابلہ کریں، کیونکہ ہم سب کا مقدر امن اور خوشخالی ہے نہ کہ جنگ و جدل، لہٰذا نوجوان اور با شعور طبقے کو اپنا رول ادا کرنا چاہئے، باہمی رواداری اور بھائی چارہ ہی امن اور ترقی کا ضامن اور ہم سب کا مستقبل ہے۔

یہ وہ باشعور نوجوان ہیں جن کا تعلق پاراچنار اور پاڑہ چمکنی سے ہیں،   جو پشاور پریس کلب کے سامنے دھرنا دئے بیٹھے ہیں۔ دون...
01/07/2020

یہ وہ باشعور نوجوان ہیں جن کا تعلق پاراچنار اور پاڑہ چمکنی سے ہیں، جو پشاور پریس کلب کے سامنے دھرنا دئے بیٹھے ہیں۔ دونوں امن کی بات کر رہےہیں۔ ہمیں ایسے نوجونوں کی ضرورت ہیں اور ہمیں انکی مدد کرنی چاہئے جو جنگ کے بجائے امن کی بات کرتے ہیں ۔

 ! خدا را! بہت ہوگیا جنگ وجدل، او امن کی بات کرو، ترقی کی بات کرو، ہمارے قوم کی نوجوانوں کو اندھیروں کی طرف نہ دکھیلو۔ ا...
01/07/2020

!
خدا را! بہت ہوگیا جنگ وجدل، او امن کی بات کرو، ترقی کی بات کرو، ہمارے قوم کی نوجوانوں کو اندھیروں کی طرف نہ دکھیلو۔ انتظامیہ کی زمہ داری ہے کہ زمینی تناضاعات کو تعصب سے بالا تر ہوکربات چیت کے زریعے حل کراے

Speen Ghar Makham, Islamabad. Please share and subscribe my channel, Hujra!
29/12/2019

Speen Ghar Makham, Islamabad. Please share and subscribe my channel, Hujra!

Speen Ghar Makham, Islamabad, on December 28, 2019

19/11/2019

پاراچنار میں ایک معصوم بچی کو بے دردی سے قتل کرنا انتہائی افسوسناک اور اب تک کا منفرد واقعہ ہے حکومت ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرے قرار واقعی سزا دیں۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ معصوم بچی کی تصویریں شئیر کرنے سے گریز کریں !

28/10/2019

بنام ایم این اے ساجد حسین طوری اور ایم پی اے اقبال سید میاں !!!!

ضلع کرم سے منتخب رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور ممبر خیبر پختونخواہ اسمبلی اقبال سید میاں نے اپنے فیس بک پیجیز کے زریعے کچھ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے الگ الگ دعوے کئے ہیں مثلاً ساجد طوری نے چند دن پہلے متعدد منصوبوں کیساتھ ساتھ ائرپورٹ ٹو بوڑکی روڈ اور مالی کلے ٹو خرلاچی روڈ کے منظوری کی خوشخبری سنا دی تھی ، واضح رہے یہ دونوں منصوبے سالہا سالوں سے التوا کا چکار ہیں ۔

کچھ اسی طرح کے منصوبوں کا ذکر اب اقبال میاں نے بھی کر دیں ہیں جن میں اوپر بیان کئے گئے منصوبے بھی شامل ہیں-

تحریر کا مقصد کسی کو کریڈٹ یا ڈس کریڈٹ دینا نہیں بلکہ دونوں منتخب ممبران کو یاددہانی کرانا مقصود ہے کہ اب پریکٹیکل کام کرنے کا وقت ہے جن منصوبوں کا زکر دونوں معززممبران نے کیا ہے ، براہ کرم ان کو اب فیس بک سے میدان میں لانے کا وقت ہیں ۔
اللہ تعالی آپ کا اور ہم سب حامی و ناصر ہو!

10/09/2019

مولا حق امام یا حسن (ع) یا حسین (ع) بائی عرفان حیدر !

!

Video via Murtaza Bangash (Balash)

Address

Parachinar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parachinar Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Parachinar Today:

Share