
04/08/2025
4 اگست یومِ شہدائے پولیس
خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کرم میں بھی یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر کرم پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پاراچنار پولیس لائنز میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ملک حبیب خان، اے ڈی سی امیر نواز ، ایس پی انوسٹی گیشن مظہر جہاں، ایس پی آپریشن محمد عباس، ایس پی سی ٹی ڈی کرم ،ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران، شہداء کے بچوں و لواحقین، میڈیا نمائندگان اور مقامی پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی
افسرانِ بالا نے قرآن خوانی کے موقع پر یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور سلامی پیش کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے رکھے شہداء کی درجات کے بلندی اور ملک میں قیامِ امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ملک حبیب خان نے شہداء کے بچوں سے دلی محبت کا اظہار کیا اور ان پر تحائف تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سمیت ضلع کرم میں بھی یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے کرم پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ کرم پولیس کے تمام افسران و جوان ہمیشہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ان کے پیاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
سلام شہدائے کرم پولیس