Pasni Update

Pasni Update ☞ Welcome to our Pasni Update Team social media network

☞ Like and Follow our Page to see the L

میونسپل کمیٹی گوادر کا جدید اور عوام دوست ماڈل قابلِ تحسین قرار، کے بی سعیدپسنی اپ ڈیٹ/ نیشنل پارٹی پسنی کے رہنما کے بی ...
31/08/2026

میونسپل کمیٹی گوادر کا جدید اور عوام دوست ماڈل قابلِ تحسین قرار، کے بی سعید

پسنی اپ ڈیٹ/ نیشنل پارٹی پسنی کے رہنما کے بی سعید، ڈاکٹر واجد علی اور نوجوان طالب علم دیدگ دوست و بلوچ خان نے میونسپل کمیٹی گوادر کے دفتر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوادر مکتوم موسیٰ نے وفد کا استقبال کیا اور میونسپل کمیٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کراتے ہوئے وہاں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی۔

میونسپل کمیٹی گوادر کے دفتر کو نہایت خوبصورت، جدید، منظم اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں عوام روزانہ کی بنیاد پر اپنے مسائل کے حل اور ضروری دستاویزات کے حصول کے لیے رجوع کرتے ہیں۔

خصوصاً مرد و خواتین کے لیے علیحدہ کاؤنٹرز کا قیام، خواتین کے لیے خصوصی سہولیات اور بہتر انتظامات قابلِ ذکر ہیں۔ اسی طرح چیئرمین میونسپل کمیٹی کا دفتر بھی جدید اور خوبصورت انداز میں ترتیب دیا گیا ہے۔

چھوٹی لائبریری کا قیام بھی ایک خوش آئند اقدام ہے، جو انتظامیہ کی تعلیم اور کتاب دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ فائر بریگیڈ کے عملے کے لیے بھی علیحدہ پورشن قائم کیا گیا ہے، جہاں عملہ شہر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے الرٹ رہتا ہے۔
دورے کے موقع پر کے بی سعید اور ڈاکٹر واجد علی نے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر اور چیف آفیسر مکتوم موسیٰ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر کی دیگر چاروں تحصیل میونسپل کمیٹیوں کے ذمہ داران کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی اپنی میونسپل کمیٹیوں کو جدید، خوبصورت، منظم اور عوام دوست انداز میں بہتر بنائیں، تاکہ شہریوں کو بہترین اور بھرپور سہولیات میسر آسکیں۔

عوامی اداروں کی خوبصورتی سے بڑھ کر ان کی کارکردگی اور عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی ہی اصل کامیابی ہے۔

29/08/2026

پسنی: چیئرمین میونسپل کمیٹی پسنی کی ہدایات پر سیوریج لائنز کی صفائی چوتھے روز بھی جاری، بلدیاتی ٹیمیں متحرک

تفصیلات وائس آف مکران کی اس رپورٹ میں دیکھیئے /رپورٹ:سجاد محمد علی بیورو چیف تحصیل پسنی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے وائس آف مکران یوٹیوب چینل، فیس بک پیج اور واٹس ایپ چینل کو فالو اور سبسکرائیب کیجئے۔شکریہ👇

پسنی: روڈ حادثے میں ملوث نامعلوم کار گاڑی ڈرائیور کو جلد گرفتار کیا جائے، پرنسپل حاجی مولا بخش اور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ...
29/08/2026

پسنی: روڈ حادثے میں ملوث نامعلوم کار گاڑی ڈرائیور کو جلد گرفتار کیا جائے، پرنسپل حاجی مولا بخش اور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع گوادر کے وفد کی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سے ملاقات

پسنی اپڈیٹ/پرنسپل حاجی مولا بخش اور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع گوادر کے ایک وفد نے ڈی ایس پی پسنی اور ایس ایچ او سٹی پسنی حیات شاکر سے اہم ملاقات کی، جس میں گزشتہ روز پیش آنے والے دردناک روڈ حادثے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول پسنی حاجی مولا بخش،محمد حنیف ضلعی صدر جی ٹی اے گوادر,
حنیف داد ڈویژنل چیئرمین جی ٹی اے مکران، وسیم خالد ، وحید سید ،خدا بخش کے بی اور دیگر نے حادثے میں ماسٹر عابد دلمراد کے والد، معروف شخصیت مرحوم دلمراد کمالان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وفد کے ارکان نے حادثے کے بعد نامعلوم کرولا کار کے ڈرائیور کے موقع سے فرار ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او سٹی پسنی حیات شاکر نے وفد کو پولیس کی جانب سے اب تک کی جانے والی رفت و آمد اور تحقیقاتی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کے بعد سے متحرک ہے اور شہر کے مختلف حصوں میں مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس ایچ او حیات شاکر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حادثے میں ملوث گاڑی اور اس کے ڈرائیور کا جلد سراغ لگا کر ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پسنی: چیئرمین میونسپل کمیٹی پسنی کی ہدایات پر سیوریج لائنز کی صفائی چوتھے روز بھی جاری، بلدیاتی ٹیمیں متحرکپسنی اپڈیٹ/ پ...
29/08/2026

پسنی: چیئرمین میونسپل کمیٹی پسنی کی ہدایات پر سیوریج لائنز کی صفائی چوتھے روز بھی جاری، بلدیاتی ٹیمیں متحرک

پسنی اپڈیٹ/ پسنی شہر میں سیوریج کے دیرینہ مسائل کے حل اور نالیوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے چیئرمین میونسپل کمیٹی پسنی میر نور احمد کلمتی کی خصوصی ہدایات پر ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا صفائی کا کام چوتھے روز بھی پوری تیزی کے ساتھ جاری رہا۔

چیف آفیسر پسنی عادل بشیر کی براہ راست نگرانی میں بلدیہ کی مختلف ٹیمیں شہر بھر کے تمام اہم اور حساس پوائنٹس پر متحرک ہیں۔
صفائی کی اس مہم میں ہیوی مشینری کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ مین سیوریج اسٹیشنوں اور لائنوں میں برسوں سے جمی گاد، کیچڑ اور گندے پانی کا فوری اخراج ممکن بنایا جا سکے۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی میر نور احمد کلمتی کے مطابق شہر کو فضلات اور گندے پانی سے پاک کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ شہریوں کو تعفن اور بیماریوں سے نجات دلائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک تمام اہم سیوریج لائنز کی مکمل بھل صفائی نہیں ہو جاتی، یہ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔

مقامی شہریوں نے میونسپل کمیٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس مہم سے شہر میں سیوریج کے سالوں پرانے مسئلے کا دائمی حل ممکن ہو سکے گا۔

پسنی: چربندر میں پہلے آر او سالار صاف پانی کے پلانٹ کا افتتاح، عوام کی دیرینہ مشکل حل ہو گئیپسنی اپڈیٹ/ پسنی کے علاقے چر...
28/08/2026

پسنی: چربندر میں پہلے آر او سالار صاف پانی کے پلانٹ کا افتتاح، عوام کی دیرینہ مشکل حل ہو گئی

پسنی اپڈیٹ/ پسنی کے علاقے چربندر کے رہائشیوں کے لیے بڑی خوشخبری، علاقے میں پہلی بار جدید سالار آر او (RO) پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، جس کے بعد مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آ گئی ہے۔
آر او پلانٹ اور ہوم ڈیلیوری کی سروس اس دور افتادہ علاقوں کیلئے ایک نعمت متبرکہ سے کم نہ ہوگی۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل گوادر سیٹھ شربت علی گل تھے۔
جنہوں نے فیتہ کاٹ کر پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب میں اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور منصوبے کی کامیابی و علاقے کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر آر او پلانٹ کی انتظامیہ کی جانب سے تمام مہمانوں کے لیے ریفریشمنٹ اور خصوصی کیک کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سالار آر او پلانٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پسنی شہر سے فاصلے پر ہونے کی وجہ سے چربندر، گرانی، براہیم گوٹھ اور گردونواح کے علاقوں کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں شدید دشواریوں کا سامنا تھا اور پانی کے لیے پسنی کا رخ کرنا پڑتا تھا۔ تاہم اب اس آر او پلانٹ کی فعال ہونے کے بعد ان علاقوں کے مکینوں کو صاف پانی کے لیے پسنی جانے کی بالکل ضرورت نہیں پڑے گی۔

سالار آر او پلانٹ انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ عوام کی سہولت کے لیے ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، جس کے تحت محض ایک فون کال پر صاف اور شفاف پانی شہریوں کے گھر کی دہلیز پر پہنچا دیا جائے گا۔

سالار آر او پلانٹ انتظامیہ، ہوم ڈیلیوری رابطہ نمبر:
Naseem..03303656011
Zameen dar..03372358979
Dilganj ..03317544172

وضاحتی بیان و معذرت نامہاورماڑہ: سوشل میڈیا پر وائرل بیان غلط فہمی کا نتیجہ تھا، نذیر بسولی نے سبزل اور پٹواری سے معذرت ...
27/08/2026

وضاحتی بیان و معذرت نامہ

اورماڑہ: سوشل میڈیا پر وائرل بیان غلط فہمی کا نتیجہ تھا، نذیر بسولی نے سبزل اور پٹواری سے معذرت کر لی۔

پسنی اپڈیٹ/ کہوردان بسول کے رہائشی نذیر ولد گنج بخش نے ایک اہم وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے سبزل اور پٹواری کے خلاف سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں گردش کرنے والے اپنے سابقہ بیان کو مکمل طور پر بلاجواز اور حقیقت کے برعکس قرار دے کر واپس لے لیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں نذیر گنج بخش کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ قدم نیاز ولد عثمان اور نثار ولد شمبے کی باتوں میں آ کر اور ان پر بلا تحقیق اعتماد کرتے ہوئے اٹھایا تھا، جس پر انہیں دلی افسوس ہے۔ انہوں نے تمام تر اخلاقی و قانونی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سبزل اور متعلقہ پٹواری سے دلی معذرت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے حکامِ بالا اور عوامی حلقوں سے بھی معذرت کرتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ وہ کسی بھی شخص کی غلط رہنمائی یا دباؤ میں آئے بغیر ہر معاملے کی مکمل تحقیق کریں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے استدعا کی ہے کہ نیاز اور نثار کے کسی بھی دعوے کو بلا تصدیق قبول نہ کیا جائے اور تمام معاملات کو حقائق کی روشنی میں دیکھا جائے۔

میں اپنی اس غلطی کا اعادہ نہ کرنے اور آئندہ احتیاط برتنے کا عہد کرتا ہوں۔

نذیر ولد گنج بخش سکنہ کہوردان بسول

پسنی: مستحق طالبات کی تعلیمی مسائل پر قابلِ تحسین اقدام، شکریہ اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوریپسنی اپ ڈیٹ/ گورنمنٹ گرلز ہا...
27/08/2026

پسنی: مستحق طالبات کی تعلیمی مسائل پر قابلِ تحسین اقدام، شکریہ اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری

پسنی اپ ڈیٹ/ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پسنی کی ہیڈ مسٹریس میڈم سمیرا اور اسکول کے تمام اسٹاف کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے غریب اور مستحق طالبات کی میٹرک امتحانات کی فیس اپنی جانب سے ادا کرکے تعلیم دوستی اور انسان دوستی کی ایک خوبصورت مثال قائم کی۔

یہ اقدام بظاہر شاید ایک چھوٹی سی مدد ہو، لیکن ایک غریب طالبہ کے لیے یہ اس کی تعلیمی زندگی کو جاری رکھنے کی ایک بڑی امید ہے۔ ایسے اقدامات نہ صرف مستحق بچوں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں تعلیم کی اہمیت اور انسانیت کا احساس بھی اجاگر کرتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری کی غریب پروری، تعلیم دوستی اور انسان دوست سوچ قابلِ تحسین ہے۔

ہم جتنی بھی ان کے اس نیک اقدام کی تعریف کریں، کم ہے۔ امید ہے کہ معاشرے کے دیگر صاحبِ حیثیت افراد اور ذمہ داران بھی اسی جذبۂ خدمت کو آگے بڑھاتے ہوئے غریب بچوں کی تعلیم کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

*گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پسنی کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری کو خراجِ تحسین اور دلی شکریہ۔*

پسنی: ہم نے ووٹ بھی دیا اور نوٹ بھی"، ایم پی اے گوادر کی پالیسیوں کے خلاف ماہی گیر رہنماؤں کی پریس کانفرنسپسنی اپڈیٹ/ پس...
26/08/2026

پسنی: ہم نے ووٹ بھی دیا اور نوٹ بھی"، ایم پی اے گوادر کی پالیسیوں کے خلاف ماہی گیر رہنماؤں کی پریس کانفرنس

پسنی اپڈیٹ/ پسنی کے ماہی گیر رہنما عنایت پشو اور دیگر ماہی گیر ذمہ داران نے پسنی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی پالیسیوں اور کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہی گیر رہنماء نے کہا کہ پسنی کے ماہی گیروں نے حق دو تحریک کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، جیلیں کاٹی ہیں اور عدالتوں کی صعوبتیں برداشت کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تحریک کو مضبوط بنانے میں پسنی کے ماہی گیروں کا بنیادی کردار رہا ہے۔

رہنماء نے الزام عائد کیا کہ ایم پی اے گوادر چند افراد کی خوشنودی کے لیے ماہی گیروں کے مضبوط اتحاد کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ان کے مطابق تمام تر اختلافات اور سازشوں کے باوجود پسنی کے ماہی گیر آج بھی متحد اور ایک پیج پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم پی اے گوادر نے گزشتہ روز اپنے دورۂ پسنی کے دوران پریس کانفرنس میں ماہی گیروں کو مختلف دھڑوں میں تقسیم کرنے کی بات کی اور تمام ماہی گیروں کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف ایک من پسند فرد کو نمائندہ مقرر کیا، جسے بعد ازاں مراعات کے ساتھ فشریز ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت بھی دی گئی۔
ماہی گیر رہنماء نے کہا کہ ماہی گیروں کے لیے 200 ایکڑ زمین، جو ان کے بقول 2012 میں الاٹ ہو چکی تھی، کو بھی سیاسی معاملہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران ماہی گیروں سے بڑے بڑے وعدے کیے گئے، لیکن اب ان وعدوں سے پیچھے ہٹتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ انفرادی مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔
پریس کانفرنس میں ایم پی اے گوادر کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے ماہی گیر رہنماء نے کہا کہ ان کی کامیابی کے بعد سے اب تک علاقے کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پسنی کے ہسپتالوں میں آج بھی بنیادی ادویات، حتیٰ کہ پیناڈول کی معمولی گولی تک دستیاب نہیں۔
رہنماؤں نے کہا کہ ’’یہ گوادر کی تاریخ کے واحد ایم پی اے ہیں جنہیں ماہی گیروں نے بھاری اکثریت سے ووٹ دینے کے ساتھ مالی معاونت بھی فراہم کی۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل پانچ سال کے لیے کامیاب بنانے کی صورت میں لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے وعدے کیے گئے تھے، مگر ان کے مطابق آج بھی رات کے اوقات میں لوگوں کو اٹھائے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جس کا جوابدہ کون ہے؟
پریس کانفرنس میں ماہی گیر رہنماء نے مزید کہا کہ ماضی میں جب حق دو تحریک کی ریلی نکلتی تھی تو پدی زر سے وائی چوک تک عوام کی لمبی قطاریں نظر آتی تھیں، لیکن اب ایم پی اے کے ساتھ صرف چند مخصوص افراد دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ نہ صرف پسنی کے ماہی گیر بلکہ ضلع گوادر کے عوام بھی موجودہ پالیسیوں سے نالاں ہیں۔
انہوں نے میونسپل کمیٹی پسنی کے حوالے سے بھی الزام عائد کیا کہ سات پولنگ اسٹیشنز پر ماہی گیروں نے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا، تاہم وائس چیئرمین شپ ایک آزاد امیدوار کو دے دی گئی۔
ماہی گیر نمائندوں نے واضح کیا کہ حق دو تحریک کسی ایک فرد یا مخصوص گروہ کی تحریک نہیں بلکہ عوامی تحریک ہے اور اسے کسی مخصوص ٹولے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔
انہوں نے ایم پی اے گوادر سے مطالبہ کیا کہ ماہی گیروں کو تقسیم کرنے، منفی پروپیگنڈے اور تقسیم کی سیاست سے گریز کیا جائے اور ماہی گیروں کے حقیقی مسائل کے حل پر توجہ دی جائے۔
ماہی گیر رہنماؤں نے کہا کہ پسنی کے ماہی گیروں کا اتحاد آج بھی قائم و دائم ہے اور حال ہی میں ماہی گیروں نے دس روز تک سمندر بند رکھ کر اپنے مطالبات اور احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ماہی گیر زندہ ہیں، کسی بھی قسم کے پروپیگنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور کسی کو ماہی گیروں کے مسائل پر ثالثی کا ڈرامہ رچا کر خود کو نمائندہ یا لیڈر ظاہر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر ماہی گیر رہنماء نے کہا کہ وہ اپنے حقوق، اتحاد اور مطالبات کے لیے آئندہ بھی پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پسنی: چئیرمین میونسپل کمیٹی کی ہدایت پر سیوریج لائن کے مین اسٹیشنوں کی صفائی کا کام تیز، ہیوی مشینری کا استعمال جاریپسنی...
26/08/2026

پسنی: چئیرمین میونسپل کمیٹی کی ہدایت پر سیوریج لائن کے مین اسٹیشنوں کی صفائی کا کام تیز، ہیوی مشینری کا استعمال جاری

پسنی اپڈیٹ/ چئیرمین میونسپل کمیٹی پسنی میر نور احمد کلمتی کی خصوصی ہدایت پر شہر کے سیوریج نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں پسنی کے مین سیوریج لائن اسٹیشنوں کی صفائی اور جمی ہوئی گاد (کیچڑ) کو ہٹانے کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔

چیف آفیسر پسنی عادل بشیر کی دیکھ بھال اور نگرانی میں بلدیہ ٹیم پسنی ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے مین سیوریج اسٹیشنوں میں برسوں سے جمے ہوئے کیچڑ کو نکال رہی ہے۔ بلدیاتی حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد سیوریج لائنز کے تمام چینلز کو مکمل طور پر صاف کرنا اور پانی کی روانی کو بحال کرنا ہے تاکہ شہریوں کو گندے پانی کے بھراؤ اور تعفن سے نجات مل سکے۔

چئیرمین میر نور احمد کلمتی نے بلدیہ ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ صفائی کے کام کو بلا تعطل اور جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا مستقل حل ممکن ہو سکے۔ شہریوں نے اس قدم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے شہر میں صفائی کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔

پسنی: رکن بلوچستان اسمبلی (ایم پی اے) گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے ایک روزہ دورۂ پسنی کے موقع پر مقامی نوجوا...
25/08/2026

پسنی: رکن بلوچستان اسمبلی (ایم پی اے) گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے ایک روزہ دورۂ پسنی کے موقع پر مقامی نوجوانوں سے ایک اہم و خصوصی نشست کی۔

پسنی اپڈیٹ/ پسنی کے معروف ریسٹورنٹ ساچان میں منعقدہ اس نشست میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بیٹھک کا بنیادی مقصد شہر کو درپیش مختلف عوامی و بنیادی مسائل اور ان کے پائیدار حل پر غور و خوض کرنا تھا۔

نوجوانوں نے گوادر سے منتخب ایم پی اے کی گزشتہ ڈھائی سالہ کارکردگی اور عوامی نمائندگی سے متعلق تفصیلی سوالات کیے۔
ضلع گوادر کے شہری اور دیہی علاقوں میں عوامی مشکلات کے حل، خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اٹھائے گئے اقدامات اور پیش رفت پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے تمام سوالات کو انتہائی اطمینان سے سنا اور محدود وسائل کے باوجود ضلع بھر میں جاری ترقیاتی و فلاحی اقدامات سے نوجوانوں کو مرحلہ بہ مرحلہ آگاہ کیا۔

نشست کے دوران مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اعلان کیا کہ پسنی کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے مقامی پڑھے لکھے نوجوانوں پر مشتمل ایک خاص ورک ٹیم (کمیٹی) تیار کی جا رہی ہے۔

انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میری اولین کوشش ہے کہ آپ جیسے پڑھے لکھے اور شعور رکھنے والے نوجوان، جو شہر کے تمام روزمرہ مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں، ایک کمیٹی کی شکل میں یکجا ہوں۔ آپ ان مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لیں، ان کے حقائق تک پہنچیں اور مکمل تفصیلات سے مجھے آگاہ کریں۔ ان تمام مسائل کے تدارک اور حل کے لیے میں ہر ممکن اقدامات اٹھاؤں گا۔"

اس نشست کے اختتام پر نوجوانوں نے ایم پی اے گوادر کے اس اقدام اور براہِ راست گفتگو کے انداز کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی مشترکہ کاوشوں سے پسنی کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر پی ایس ٹو ایم پی اے گوادر وسیم صمد، وائس چیئرمین پسنی فہیم علی جوہر، کونسلر عطاء اللہ شیخ، حق دو تحریک کے سینئر کارکن ناخدا صغیر احمد عبدالغفور، ناخدا ظریف ٹاپی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Address

Pasni

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pasni Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share