SB TV

SB  TV SaeedButt

13/07/2025

ایم ایس وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ڈاکٹر عامر محمود بخاری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

13/07/2025

*صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی دعائیہ تقریب میں شرکت*

*آئین پاکستان میں تمام شہریوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں ۔رمیش سنگھ اروڑہ*

صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب، سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے ڈسکہ روڈ، سمبڑیال (ضلع سیالکوٹ) میں منعقدہ ایک روزہ دعائیہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
دعائیہ اجتماع میں ممبر ایڈوائزری کونسل پنجاب سردار جسکرن سنگھ اور ڈاکٹر شاہد پرویز نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری، ملکی سلامتی اور اقلیتی برادری کے اتحاد کو فروغ دینا تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان کی دھرتی سب کی سانجھی دھرتی ہے۔ یہاں بسنے والا ہر شہری برابر کا حق رکھتا ہے، اور آئینِ پاکستان ہر شہری کو مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتوں کو نہ صرف عزت دی بلکہ انہیں اپنے "سر کا تاج" قرار دیا ہے، جو پنجاب حکومت کے اقلیت دوست وژن کی واضح عکاسی ہے۔
سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اس بات پر زور دیا کہ اقلیتوں کی مذہبی آزادی کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ گرجا گھروں، مندروں، گردواروں اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا گیا ہے۔ اقلیتوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، روزگار اور نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ضلعی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیاں فعال کی جا رہی ہیں تاکہ ہر برادری کے مسائل مقامی سطح پر حل کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتی برادری کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور اتحاد کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے اور یہ ہمارا اجتماعی فریضہ ہے کہ ہم مذہبی ہم آہنگی، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی اور بین المذاہب امن کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ تقریب میں پاسٹر وکٹر اے بی (نائیجیریا)، پاسٹر پیروز یعقوب، پاسٹر جیروم یونس، پاسٹر عرفان شہزاد، پاسٹر ذیشان گل کے علاوہ سیالکوٹ کی مختلف کلیسیاؤں کے نمائندگان اور مسیحی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

13/07/2025

اہم ترین

لاہور کی حدود میں طیاروں کی سیفٹی کے لئے اہم اقدام

لاہور کے مختلف علاقوں کو "نو برڈ زون" بنانے کیلئے 'رنگ فینسنگ' (فضائی حفاظتی حصار بنانے) کا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مسافر جہازوں کی حفاظت کےلئے گرینڈ آپریشن کی ہدایت

ہوائی اڈوں کے قریب موجود غیر قانونی ذبحہ خانوں، پولٹری فارمز ختم کرنے کا فیصلہ

ہوائی اڈوں کے قریب موجود بیکریوں کا کچرا ٹھکانے کے قانون اور ضابطوں پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

ہوائی اڈوں کے قریب ایسا کوئی کاروبار کرنے کی پابندی ہوگی جس سے پرندوں کے جمع ہونے کا خطرہ پیدا ہو، پنجاب حکومت نے حکم جاری کر دیا

ماحولیاتی حفاظتی انتظامات کے بغیر قائم پولٹری فارمز، بیکریوں اور ذبحہ خانوں پر پابندی لگائی جائے گی، نوٹیفیکیشن

چمڑا رنگنے، چمڑے سے اشیاء بنانے والی کمپنیوں پر ماحولیاتی ضابطوں کا سخت اطلاق، کھلے عام جانوروں کی کھالوں کی دہلائی پر پابندی لگا دی گئی، نوٹیفیکیشن

ہوائی اڈوں کے قریب کوڑا کرکٹ پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی، ڈھکن والے کوڑے دانوں کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، نوٹیفیکیشن

ایسی تمام وجوہات کو ختم کیا جائے جس سے پرندوں کے جھنڈ ہوائی اڈوں کے قریب جمع ہوتے ہیں، پنجاب حکومت کا نوٹیفیکیشن

گھروں کی چھتوں پر دانہ ڈالنے، کبوتر پالنے، بڑی تعداد میں کبوتر اڑانے، درباروں اور عوامی مقامات پر دانہ ڈالنے اور حد سے پرندوں کو جمع ہونے سے روکا جائے، پنجاب حکومت کا نوٹیفیکیشن

طیارے کے ٹیک آف، لینڈنگ اور کم اونچائی پر پرواز کے دوران پرندوں کا طیاروں سے ٹکراؤ حادثات کا سبب بنتے ہیں، پنجاب حکومت کا نوٹیفیکیشن

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) اور انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے مطابق، 90 فیصد سے زائد حادثات 3 ہزار فٹ سے کم بلندی پر ہوتے ہیں، پنجاب حکومت کا نوٹیفیکیشن

پنجاب وائلڈ لائف قانون پر سختی سے عمل درامد کرایا جائے، خلاف ورزی پر گرفتاریاں، سزائیں اور جرمانے ہوں گے، پنجاب حکومت کا نوٹیفیکیشن

13/07/2025

پسرور کےسرحدی علاقہ کنگرہ کے قریب موٹرسائیکل سوارپر درخت گرنے سے 27سالہ بینی سلہریا کی
خاتون موقع پر جاںبحق

13/07/2025

سیالکوٹ پسرور روڑ تعمیر مکمل ہونے سے پہلے ہی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
اربوں کا منصوبہ کرپشن کی نذر
Maryam Nawaz Sharif

سیالکوٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی اور ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں خواتین اسسٹنٹ...
11/07/2025

سیالکوٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ
خاتون ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی
اور ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں خواتین اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتی
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے ضلع سیالکوٹ کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کو تعینات کیا اور اب تحصیل ڈسکہ میں بھی خاتون اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر کو تعینات کر دیا ہے اس سے پہلے سیالکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر ۔ سمبڑیال میں اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ اور پسرور میں اسسٹنٹ کمشنر سدرہ ستار تعینات ہیں
ضلع سیالکوٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور چاروں تحصیلوں میں خواتین اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتی ہوئی ہے

29/06/2025

پسرور سیالکوٹ روڑ خونی پول
سڑک کے درمیان میں

23/06/2025

پسرور اور گردونواح میں پرمٹ کے نام پر بجلی کی بندش ۔ شدید گرمی میں شہری پریشان ۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نوٹس لیں

23/06/2025

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی موترہ نہر میں نہانے سے پہلے وڈیو بناتے ہوئے

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف گزشتہ روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہر سال کی طرح موترہ نہر میں نہانے کے لئے پہنچے تھے

23/06/2025

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم کرنے کی منظوری دے دی

اس مقصد کے لیے نئی ڈیجیٹل ایپ ”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ جلد متعارف کرائی جائے گی

جس میں قومی زبان اردو کے ساتھ چار علاقائی زبانوں پنجابی، سندھی، پشتو اور بلوچی میں رہنمائی موجود ہوگی

جس کے ذریعے صارفین خود اپنی بجلی کی ریڈنگ اپ لوڈ کر سکیں گے

یہ نظام ”کے الیکٹرک“ کے دائرہ اختیار کے علاوہ پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا

پنجاب پولیس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں صبح سویرے جنرل پریڈ کا انع...
23/06/2025

پنجاب پولیس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں صبح سویرے جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پریڈ کے انعقاد کا مقصد پولیس فورس کے ڈسپلن اور پیشہ ورانہ مہارت کو مزید بہتر بنانا ہے۔ پریڈ کے دوران سینیئر افسران نے سلامی لی، ٹرن آؤٹ کا معائنہ کیا، اور فورس کے معیار کو بلند رکھنے کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔
پولیس فورس کا عزم: عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے ہر دم تیار!

بڈیانہ نیوز۔ تھانہ بڈیانہ کے علاقہ گل چاہل میں بااثر ملزمان کا خاتون پر تشدد ملزمان نے خاتون کے دانت توڑ کرکے ہونٹ بھی ک...
22/06/2023

بڈیانہ نیوز۔ تھانہ بڈیانہ کے علاقہ گل چاہل میں بااثر ملزمان کا خاتون پر تشدد
ملزمان نے خاتون کے دانت توڑ کرکے ہونٹ بھی کاٹ ڈال
زخمی خاتون ہسپتال منتقل
ملزمان فرار ۔ بڈیانہ پولیس مصروف تفتیش

Address

Pasrur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SB TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SB TV:

Share

Category