
15/09/2025
کیا آپ ایسا براؤزر چاہتے ہیں جو انٹرنیٹ کے بغیر بھی مصنوعی ذہانت کے جدید فیچرز مہیا کرے؟ جین اسپارک نے دنیا کا پہلا ایسا اے آئی براؤزر متعارف کرایا ہے جو ونڈوز اور میک کے صارفین کے لیے فوری طور پر دستیاب ہے اور اپنی نوعیت کا منفرد سسٹم رکھتا ہے۔ یہ براؤزر جدید ترین 169 آن ڈیوائس اے آئی ماڈلز سے لیس ہے۔ جن میں GPT، Deepseek اور Gemma جیسے ماڈلز شامل ہیں۔ اور یہ سب مکمل طور پر آپ کے اپنے کمپیوٹر پر چلتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ براؤزر آپ کا ڈیٹا کسی کلاؤڈ سرور پر بھیجے بغیر ہی تمام کام انجام دیتا ہے۔ جس سے پرائیویسی محفوظ رہتی ہے اور صارفین کو تیز رفتار سروس ملتی ہے۔