16/09/2025
سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار شعیب کی جانب سے راولپنڈی کے شیر دل لیگی راہنما سجاد خاں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتخانہ پاکستان کے افسر سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیدران نے بھرپور شرکت کی
تقریب سے میزبان سردار شعیب , چوہدری مجید, زاہد سندھو, خادم بجاڑ، راجہ یعقوب اور دیگر نے کہا کہ وزیر اعظم نے قطر کی قیادت کے ساتھ گفتگو میں جس جرات مندانہ انداز میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے، وہ پوری امت مسلمہ کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس اقدام سے دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ناانصافی اور ظلم کے خلاف کھڑا ہے
تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ سجاد خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی امیر قطر کے ساتھ ملاقات نہ صرف دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنی ہے بلکہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر بھی مثبت پیش رفت ہے
۔