30/11/2022
احتجاجی مظاہرہ!!
کل صبح 10:00 بجے بمقام پاتراک تھانے کے بالکل قریب گاڑی اسٹینڈ کے مقام پر گزشتہ کل انتہائی افسوسناک واقعے کے خلاف انصاف کے حصول کے لیے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس میں آپ سب اہلیان علاقہ کے معززین مشران، الیکٹڈ ممبران، خصوصاً سوشل میڈیا ایکٹیویسٹوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ آپ سب اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کر کے متاثرین کے ساتھ انصاف کی حصول کے لیے مدد وتعاون کریں،
نوٹ!
واضح رہے کہ گزشتہ کل قوم کشمیریوں کے قبضہ گروپ دہشتگرد اور انتہا پسندوں کے جانب سے متفقہ طور پر امیر زادہ بابو ولد حاجی شرف الدین کے زمین پر نا جائز قبضہ کے غرض سے با مسلح لشکر کشی اور اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے زد میں ایک بے گناہ نوجوان طارق اللّٰہ ولد امیر زادہ شہید جبکہ زخمیوں میں اعجاز خان ولد ارسلا خان چالال ،فرید خان ولد ملک رسول غلام ، یوسف ، اور خود امیر زادہ بابو صیب شامل ہیں ۔
اسکے علاوہ فائرنگ اور گولیوں کے زد میں دیگر قریبی مکانات ، سرکاری اسکول ، ھسپتال ، واٹر ٹینک ، پولیس لائن اور مین پاتراک بازار بھی آچکا ہے !!!
منجانب :- اہلیان پاتراک