12/10/2025
پتوکی: لیسکو رورل سب ڈویژن میں بجلی چوری کا انکشاف، ایل ایس ہمایوں اصغر ملوث
پتوکی لیسکو رورل سب ڈویژن پتوکی میں بجلی چوری کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لائن سپرنٹنڈنٹ (ایل ایس) ہمایوں اصغر بوگس میٹرز اور ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے مبینہ طور پر بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، بجلی چوری کا یہ سلسلہ سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) شیخ ذوالفقار کی مبینہ سرپرستی میں جاری ہے، جس کے باعث محکمے کی ساکھ اور صارفین کا اعتماد بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ بااثر افراد کو غیرقانونی کنکشنز اور جعلی میٹرز کے ذریعے بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جب کہ متعلقہ افسران آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔
عوامی و سماجی حلقوں نے لیسکو اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، تاکہ سرکاری ادارے میں ہونے والی کرپشن اور بجلی چوری کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اگر محکمہ بروقت کارروائی نہ کرے تو یہ عمل نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچا سکتا ہے بلکہ عام صارفین کے بلوں میں بھی بلاوجہ اضافے کا باعث بنے گا۔
LESCO PMDU LESCO PMDU